وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایڈوکیٹ سید ناصر عباس شیرازی کا رہائی کےبعد ضلع ملیر کا دورہ۔مجلس وحدت مسلمین ،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے کارکنان سمیت بڑی تعداد میں علاقہ معززین نے ایڈوکیٹ سید ناصر عباس شیرازی کا والہانہ استقبال کیا۔ ایڈوکیٹ سید ناصر عباس شیرازی نے مرکزی مسجد جعفرطیار سوسائٹی ملیر میں "موجودہ عالمی حالات "کے عنوان سے منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کیا،جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،بعد ازاں ایڈوکیٹ سید ناصر عباس شیرازی نےمجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس میں تنظیمی و ملکی سیاسی صورتحال پر نشست سے خطاب کیا اس موقع پرایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل ثمر عباس،ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولاناغلام محمد فاضلی، سیکریڑی تبلیغات مولانا گلزار حسین شاہدی سمیت بڑی تعداد میں مختلف علاقوں کے آئے ہوئےایم ڈبلیو ایم ضلع ملیرکے کارکنان ،آئی ایس او اور سابقین امامیہ نے بھی شرکت کی ۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام امریکی صدر کے بیت المقدس کے حوالے سے متنازع بیان کی مذمت اور فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد الحسین سے گلشن مارکیٹ تک ''دفاع بیت المقدس ریلی'' نکالی گئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے رہنما مولانا عمران ظفر، صوبائی رہنما سید وسیم عباس زیدی، آئی ایس اوکے ڈویژنل جنرل سیکرٹری ضیغم عباس، عاطف حسن، ملک عامر کھوکھر اور دیگر نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے بیت المقدس کی تصاویر اور فلسطینی پرچم اُٹھا رکھے تھے، شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

 گلشن مارکیٹ پہنچنے پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری ضیغم عباس نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس کے حق میں آواز بلند کرنا ہمارے لیے سعادت ہے، ہم دنیا میں ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے، فلسطین کی مقدس سرزمین کو اسرائیل کے ناپاک وجود سے جوڑ کر امریکہ نے اپنی شکست کا اعلان کیا ہے، امریکہ اس وقت مشکلات میں گھر چکا ہے، جس کے باعث بُزدلانہ اور احمقانہ کاروائیاں کر رہا ہے، مسلمانون کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، اُنہوں نے اُمت مسلمہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کے لیے شرم کا مقام ہے کہ 57 اسلامی ممالک ہونے کے باوجود بیت المقدس کی سرزمین کو اسرائیل کے ساتھ منسوب کیے جانے کی سازشیں جاری ہیں۔

 ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مولانا عمران ظفر نے کہا کہ بیت المقدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے اور رہے گا، اس میں تبدیلی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، القدس کا مسلمانوں سے بھی قدیمی اور تاریخی تعلق ہے، یہ مسلمانوں کا قبلہ اول ہے، یہ مکہ و مدینہ کی طرح محترم اور مقدس ہے، اس کا تحفظ بھی مسلمانوں کا فریضہ اول ہے۔ انہوں نے القدس سے متعلق امریکی صدر کے اعلان کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ایسے تمام عرب اور اسلامی ممالک جن کے اسرائیل سے تعلقات ہیں، وہ فی الفور غاصب صیہونی ریاست کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کر دیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ راحیل شریف نام نہاد ملٹری الائنس کی قیادت سے فی الفور مستعفی ہوں، کہ جس اتحاد کے مقاصد میں دور دور تک فلسطین و کشمیر کی آزادی جیسے مقاصد شامل نہیں ہیں، حکومت پاکستان کی جانب سے او آئی سی کے حالیہ اجلاس میں مسئلہ فلسطین سے متعلق دو ریاستی حل کے تجویز پر ہمیں شدید تحفظات ہیں، ایسا موقف قائداعظم محمد علی جناح کے نظریات کے ساتھ غداری ہے۔ ریلی کے آخر میں امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذرآتش کیے گئے۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی کا ملتان پہنچنے پر ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کی جانب سے الگ الگ استقبال کیا گیا، تفصیل کے مطابق المصطفی ہائوس گلگشت پہنچنے پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے سابق مرکزی صدر کا استقبال کیا گیا، اس موقع پر ان کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیا گیا، اس موقع پر سابق مرکزی جنرل سیکرٹری جواد جعفری، سابق ڈویژنل صدر سلیم عباس صدیقی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے، بعدازاں ریلی کی شکل میں اُنہیں جامعہ شہید مطہری لایا گیا جہاں طلاب اور اہل علاقہ نے اُن کا استقبال کیا، اس موقع پر اہلیان علاقہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، علامہ قاضی نادرحسین علوی، علامہ امیر حسین ساقی، مولانا ہادی حسین ہادی، سید اسد عباس بخاری، سید ناصر عباس گردیزی اور دیگر موجود تھی، نماز مغربین کے بعد ریلی کی شکل میں ناصر عباس شیرازی کو جامع مسجد الحسین نیو ملتان لایا گیا، جہاں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، مولانا اعجاز حسین خان، ایم ڈبلیو ایم بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی، ایم ڈبلیو ایم رحیم یارخان کے سیکرٹری جنرل سید حسنین عباس نقوی، ایم ڈبلیو ایم علی پور کے سیکرٹری جنرل قمر عباس اور دیگر اضلاع کے رہنما موجود تھے۔

وحدت نیوز(سرگودھا) امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قبلہ اول بیت المقدس کو غاصب اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے خلاف قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے حکم پر ملک گیر  یوم مردہ باد امریکہ واسرائیل کےحوالے سے ضلع سرگودھا سٹی مرکزی امام بارگاہ سات بلاک سے بعد نماز جمعہ  ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان مولانا حسن امیر  ڈویژنل صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سرگودھا کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی جوپریس کلب پر جا کر اختتام پزیر ہوئی، شرکاء ریلی نے امریکہ اسرائیل اور آل سعود کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حسن امیر نے کہا کہ حکومت پاکستان اگر غیرت مند مسلمان نمائندہ حکومت ہے تو فوری طور پر امریکی سفیر کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ اس کے ہاتھ میں دے ، اسرائیل کو عالم اسلام تسلیم نہی کرتا اس لئیے ال سعود امریکہ و اسرائیل کی گود سے نکل کر یمن فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے خون سے ہاتھ رنگین نہ کرے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ،جامعہ شہید مطہری اور انجمن ندائے حسینی کے زیراہتمام ہفتہ وحدت کے سلسلے میں نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد الحسین سے چوک گھنٹہ گھر تک ''میلاد صادقین و امریکہ مردہ بار ریلی''نکالی گئی، ریلی گلشن مارکیٹ،رحیم چوک،گلستان چوک،بہارچوک،علی چوک،دولت گیٹ اور حسین آگاہی بازار سے ہوتی ہوئی چوک گھنٹہ گھر پہنچی جہاں قائدین نے خطاب کیا۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ غلام مصطفی انصاری،علامہ قاضی نادر علوی،مولانا عمران ظفر، متحدہ میلاد کونسل کے سربراہ زاہد بلال قریشی، مرکزی صدر رکن الدین ندیم حامدی،سرائیکستان نوجوان تحریک کے سربراہ مہر مظہر عباس کات، مولانا ہادی حسین،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنما جواد مصطفی، انجمن ندائے حسینی کے رہنما قمر عباس نقوی اور دیگر نے کی۔ ریلی میں چھوٹے بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، راستے میں مختلف مقامات پر ریلی کا شاندار استقبال کیا گیا، کچی میں سرائیکستان نوجوان تحریک کے رہنمائوں نے استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

 ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا پایہ تخت قرار دینا امت مسلمہ کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔ امریکی صدر کا اسلام دشمن متعصبانہ رویہ عالمی امن کے لئے خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ اس اقدام کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ امریکی صدر نے امت مسلمہ کے وقار پر حملہ کیا ہے، اس پر خاموش رہنا امت مسلمہ کی توہین ہے۔ عالمی قوانین کی اس پامالی پر تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں، طلبا تنظیموں اور ریاستی اداروں کو اپنی آواز بلند کرنا ہوگی۔ مسلمان ہونے کے ناطے بیت المقدس سے ہم سب کا مذہبی تعلق جڑا ہوا ہے۔ امریکہ اپنی ناجائز اولاد اسرائیل کا ہمیشہ دفاع کرتا آیا ہے۔ اس حمایت کی بنیاد اسلام دشمنی کے علاوہ اور کوئی نہیں۔ریلی کے اختتام پر گھنٹہ گھر چوک پر امریکی اور اسرائیلی پرچم بھی نذرآتش کیے گئے اور اگلے جمعہ کو جنوبی پنجاب بھر میں امریکہ مخالف ریلیوں کا اعلان بھی کیا گیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)  علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پرمجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام امریکی انسانیت دشمن صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس قبلہ اول کو غاصب صہیونی اسرائیلی دارالخلافہ قرار دینے کیخلاف ملک گیر یوم مردہ بار امریکہ واسرائیل منایا گیا، ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیئے گئے اورریلیاں نکالی گئیں،نماز جمعہ کے بعد چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں لوگ سٹرکوں پر نکل آئے امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیے،مظاہرین مظلوم فلسطینیوں کی حمایت امریکہ اور اسکے ناجائز اولاد اسرائیل کیخلاف نعرے لگاتے رہے اسلام آبا دمیں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک اقرار حسین کا کہنا تھا کہ حالیہ اس ا مریکی اقدام نے امت مسلمہ کے دل میں خنجر پیوست کر دیا ہے۔امریکہ کو عالمی قوانین کی ہرگز پرواہ نہیں اور نا ہی دنیا کے امن سے کچھ مطلب اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لئے اس نے دنیا بھر میں انسانوں کا قتل عام کیا ہے ۔بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔اور پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسئلے پر فوری طورپر امریکہ سفیرکو وزات خارجہ میں طلب کیا جائے ۔حکومت پاکستان اس مسئلے اپنے موقف کو واضع طور پر پیش کرئے۔ان کا مذید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اس مسئلے پر ہرگز خاموش نہیں بیٹھے گی آج ملک بھر میں پر امن احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں آئندہ ان مظاہروں کے رخ امریکن قونصل خانوں کی جانب بھی ہو سکتے ہیں مظاہرے سے ایم ڈبلیو ایم و آئی ایس او کے رہنماوں نے بھی خطاب کیا ،مظاہرے کے بعد امریکہ و اسرائیلی پرچم نذر آتش کئے گئے ۔

Page 7 of 20

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree