وحدت نیوز (کراچی) حسینیت ایک فکر اور ایک وژن کا نام ہے، حضرت امام حسین کی ذات گرامی اور فکر حسینیت اسلامی فلاحی معاشرے کی تشکیل کا باعث ہے، امام عالی مقام نے دین اسلام کی بقاء و احیاء کے لئے عظیم قربانی دے کر اسلام کی آبیاری کی اور یزیدیت کو واصل جہنم کیا، امام حسین نے دین اسلام کی بقاء اور احیاء کے لئے اپنی جان نثار کرکے ایثار و قربانی کی ایک عظیم تاریخ کربلا کے میدان میں رقم کی، جس سے اسلام کے احیاء اور تجدید ہوئی، اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم فکر حسینیت کو عام کریں اپنے کردار و اخلاق سے یزیدیت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں۔

 ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے جامعہ کراچی میں سالانہ عظیم الشان یوم حسین ؑبعنوان مقصد ِ قیامِ امام حسین ؑ اور ہماری ذمہ داری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یوم حسین کا اہتمام دفتر مشیر امور طلبہ اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ کراچی یونٹ کی جانب سے پارکنگ گراﺅنڈ ایڈمن بلاک جامعہ کراچی میں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یزیدیت نہ اس وقت ختم ہوئی تھی اور نہ آج ختم ہوئی ہے بلکہ مختلف شکلوں میں آج بھی موجود ہے، اسلام کے نام پر مسلمانوں کو مختلف فرقوں میں تقسیم کردیا گیا ہے، ہمیں متحدہ ہونے اور درس کربلا سے سیکھنے کی ضرورت ہے، آج پوری امت مسلمہ مسائل کا شکار ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ حسینیت کے جذبہ کو بیدار کیا جائے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی نے برادر انصر مہدی کو پاکستان کے حقیقی پیروان ولائت امامیہ طلباءکا چھیالیسواں مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے ۔اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے اعلیٰ تنظیمی تجربات سے دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ قومی طلباء تنظیم کو فعال کریں گے اور قومی برادرتنظیموں جماعتوں کی باہمی قرابت کو مزید تقویت دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس وہ نمایاں قومی تنظیم ہے جو نوجوانوں میں الہی و اسلامی اقدار کا احیا کرتی ہے اور مہدءبرحق کے ظہور کی راہیں ہموار کر رہی ہے، مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کا قومی معاملات میں اشتراک عمل ہمیشہ نمونہ عمل رہا ہے، جس کو ملت جعفریہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلیٰ مرکزی اور ہر سطح کے عہدوں پر فائز سابقین آئی ایس او قوم کی بہترین خدمات سر انجام دے کر ملت سازی کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آئی ایس او کا ہر مرکزی صدرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کا رکن ہوتے ہیں۔

وحدت نیوز(گلگت) آئی ایس او کی امریکہ مخالف ریلی پرسندھ پولیس کے لاٹھی چارج سے ایسا لگ رہا ہے کہ حکمران پاکستان سے زیادہ امریکہ کے خیر خواہ ہیں۔امریکی صدر کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور بے بنیاد الزامات پر خاموشی اختیار کرکے حکمرانوںنے پوری دنیا میں پاکستان کے وقار کو دائو پر لگادیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ امریکی ڈالر سے پیٹ بھرنے والے حکمرانوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیانات پر پر چپ سادھ لی ہے اور محب وطن عوام کے احتجاج کو سبوتاژ کرکے امریکیوں کو پیغام دے رہے کہ خطے میں امریکی مفادات کو کوئی خطرہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی غلط پالیسیوں کے خلاف خود واشنگٹن میں احتجاج ہورہا ہے اور امریکی پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال نہیں کیا ہے جبکہ پاکستان میں امریکہ مخالف ریلی اور امریکی قونصلیٹ میں یادداشت جمع کرانے پر پابندی لگاکر سندھ حکومت نے شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ان کرپٹ حکمرانوں نے پاکستان سے لوٹی ہوئی دولت کو امریکہ اور امریکی زیر اثر ممالک میں محفوظ کیا ہوا ہے اور ملک سے لوٹی ہوئی دولت کو چھپانے کی خاطر امریکی پالیسیوں کے خلاف بولنے والوں کے خلاف ریاستی مشینری کا بے دریغ استعمال کرکے خاموش کروانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے بزدل حکمرانوں کو قطعاً حق حکمرانی حاصل نہیں جنہیں اپنے ملک سے زیادہ امریکی مفادات عزیز ہیں۔ایک عرصے سے یہ امریکی غلام اقتدار پر براجمان ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ عوام ان حکمران جماعتوں کے اصل چہرے پر سے نقاب الٹ دیں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے انہیں ذلیل و رسوا کریں۔ا نہوں نے گرفتار مظاہرین کی فوری رہائی اورطلباء پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کراچی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے نکالی گئی امریکہ مردہ بار ریلی کے شرکاء پر سندھ پولیس کی جانب سے فائرنگ، لاٹھی چارج اور شیلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آئین پاکستان کے خلاف بغاوت قرار دیدیا، پنجاب پولیس کے بعد سندھ پولیس بھی قاتل بن گئی ہے، امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف ریلی نکالنا پاکستان میں جُرم بن گیا، علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ  ریلی پہ لاٹھی چارج اور تشدد پیپلز پارٹی کی امریکہ کی غلامانہ پالیسیوں کاتسلسل ہے، حکومت کی جانب سے امریکہ کے خلاف آواز بلند کرنے کی بجائے حمایت شرمناک ہے، امریکہ مردہ باد ریلی کے شرکاء پُرامن طور پر امریکی قونصلیٹ میں احتجاجی یادداشت جمع کرانا چاہتے تھے پولیس شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار بن چکی ہے، روس ، چین اور ایران کی جانب سے پاکستان کی حمایت قابل تحسین ہے، نام نہاد اسلامی اتحاد کو بھی امریکی صدرکے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے تھی، پاکستانی حکومت جس نام نہاد اتحاد میں اپنا آرمی چیف جھونک چکی ہے اس اسے ہوش کے ناخن لینے چاہیے ، امریکہ صرف پاکستان کا دشمن نہیں بلکہ اسلام کا دشمن ہے لیکن آل سعود امریکہ کے قریبی اتحادی ہیں، پاکستان مخالف ٹرمپ بیانات کے بعد سعودی خاموشی سے پاکستان حکومت کو اپنی اوقات کا پتہ لگ چکا ہے اور پوری قوم بھی جان چکی ہے کہ کون پاکستان کے ساتھ مخلص ہے ؟ امریکی صدر کے خلاف پاکستانی حکومت کا کمزور موقف ذلت اور رسوائی کا سبب ہے، ہم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دلیرانہ اور جرائت مندانہ جواب کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور پاک فوج کو یقین دلاتے ہیں کہ پوری قوم آپ کے ساتھ ہے۔

وحدت نیوز(اندرون سندھ) مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام یوم القدس کے موقعہ پر کرکراچی، حیدر آباد،نواب شاہ ،قاصی احمد ،بدین ،ماتلی ،سجاول ،ٹھٹھہ ،خیرپور،رانی پور ،سکھر ،شکارپور،خیرپورناتھن شاہ سمیت  صوبہ سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالیں گئیں۔جن کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی و صوبائی رہنماوں بشمول علا مہ  مختار امامی، مقصود علی ڈومکی ،علامہ نشان حیدر ،مولانا دوست علی سعیدی ،علامہ مبشر حسن ،علامہ علی انور،علامہ نقی حیدری ،یعقوب حسینی ،عالم کربلائی ،اکبر شاہ ،شفقت لانگا،مختار دایو،ایڈوکیٹ رحمان شاہ،میثم عابدی ،رضا نقو ی نے کی۔ریلیوں کے دوران شرکا ء نے بینرز اٹھارکھے تھے جن پر اسرائیل و امریکہ مخالف نعرے درج تھے۔قائدین نے اپنے خطابات میں صیہونی مظالم پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بیت المقدس کی آزادی کے لیے امت مسلمہ کی مشترکہ جدوجہد کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ قبلہ اول پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ امت مسلمہ کی قوت ایمانی پر کاری ضرب ہے۔عالم اسلام کو اپنے مقدسات کی حفاظت کو مقدم رکھنا چاہیے۔اس وقت عالم اسلام استعماری قوتوں کے نشانے پر ہے۔یہود و نصاری کے مفادات اور اہداف مشترک ہیں۔تاریخ کے اس نازک دور میں مسلمان حکمرانوں کو اعلی بصیرت اور دور اندیشی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔اسرائیل نے فلسطین کے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے لیکن مسلمان ممالک اسرائیل کے اس جارحانہ طرز عمل کے خلاف کسی غیرمعمولی ردعمل کا اظہار کرنے کی بجائے اس کے ساتھ کاروباری رابطے استوار کرنے میں مصروف ہیں جو نا صرف اخلاقی تنزلی ہے بلکہ حکم ربانی سے بھی صریحاََ انحراف ہے۔اسرائیل کی بجائے مسلمان ممالک کے خلاف عرب ممالک کا اتحاد ان کی ترحیجات اور اہداف کو سمجھنے کے لیے کافی ہے۔انہوں نے کہا کہ امام خمینی کے حکم کے مطابق یوم القدس مظلوموں کی حمایت کا عالمی دن ہے۔ دنیا کا ہر ذی شعور جو ظلم کو انسانی تقاضوں کی توہین سمجھتا ہے وہ اس دن کی حمایت میں آواز بلند کرتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں اور بیت المقدس پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آج ملک بھر میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور اس کے عرب حواریوں کو جائے پناہ نہیں ملے گی، فلسطین و قبلہ اول کی آزادی ناگزیر ہے۔وہ کراچی میں آئی ایس او پاکستان کے تحت نکالی جانے والے یوم القدس کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے، جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس کی مرکزی آزادی القدس ریلی کراچی میں نمائش چورنگی تا تبت سینٹر تک نکالی گئی جس میں ہزاروں حریت پسندو ں نے شرکت کی اور قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں اپنے اسرائیل مخالف جذبات کا اظہار کیا۔شرکائے ریلی نے ہاتھوں میں پاکستان اور فلسطین کے جھنڈوں سمیت القدس کے جھنڈے اور سروں پر اے القدس ہم آ رہے ہیں سمیت لبیک خامنہ ای کی سرخ اور سبز پٹیاں باند رکھی تھیں، ریلی میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد سمیت جوانوں اور بزرگوں سمیت علمائے کرام اورزندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔

شرکائے القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کاکہنا تھا کہ امریکا دہشت گردی کا بانی اور موجد ہے جبکہ لاکھوں مظلوم فلسطینیوں کا خون بھی امریکی ہاتھوں پر ہے،امام خمینی ؒکا اعلان کردہ یوم القدس آج مستکبرین کے مقابل مستضعفین کی ایک عالمی تحریک کی صورت اختیار کرگیا ہے ،آیت اللہ خامنہ ای  کی رہبری میں مقاومتی بلاک کی عظیم فتوحات کا زمانہ جاری ہے، جو ملک بھی اس کے ساتھ چلے گا نجات پائے گا، انہوں نے کہا کہ اسرائیل مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام کر رہاہے جبکہ امریکا اسرائیل کو اربوں ڈالر کا اسلحہ فوجی مدد کے نام پر دے کر مظلوم انسانیت کے قتل عام کا مرتکب ہو رہاہے، ان کاکہنا تھا کہ امریکی سربراہی میںنام نہاد مسلم حکمرانوں کو اکھٹا کرکے اسرائیل کا تحفظ کرنے کے لئے اتحاد تشکیل دئیے جا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف مظلوم فلسطینی اور مسلمانوں کا اہم مقدس مقام قبلہ اول آزادی کے انتظار میں ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ چھ برس تک شا م اور عراق سمیت دیگر مقامات پر داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کے بعد امریکا اور اسرائیل نے اب براہ راست مسلم امہ کے حکمرانوں کو اپنے چنگل میں پھنسانے کا ارادہ کر لیا ہے اور اب نتیجہ یہ نکلا ہے کہ ایران کے بعد قطر کو دشمن ممالک کی صف میں کھڑا کر دیا گیا ہے جبکہ وہ وقت بھی دور نہیں کہ یہی امریکی عرب حواری پاکستان کے خلاف سازشو ں کا جال بنانا شروع کر دیں۔ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی اور بقاء کا تقاضا ہے کہ پاکستان امریکی و اسرائیلی قیادت میں بنائے جانے والے نام نہاد اسلامی ملٹری الائنس سے فی الفور باہر آ ئے ۔

راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ تکفیری جماعتیں پاکستان کی سالمیت کے درپے ہیں اور یہ خارجی روزانہ پاکستان کی مظلوم عوام کیے خون سے ہولی کھیلتے ہیں انہوں نے آج کوئٹہ اور پاراچنار میں ہونے والے خود کش بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے ایسے امریکہ و اسرائیل کی کاروائی قرار دیا اور ان واقعات میں شہید ہونے والے افراد اظہار ہمدردی کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا تکفیری جماعتوں کی سر پرستی ختم کرکے ان ظالموں کے خلاف فوجی آپریشن کیا جائے ۔علامہ ناصر عباس جعفری کاکہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ امریکی عرب حواریوں کے ہاتھوں امت کو تقسیم ہونے سے بچایا جائے اور قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے پوری مسلم امہ کو متحد ہو کر جد وجہد کریں تا کہ امت مسلمہ کے دیرینہ مسائل کا حل ممکن ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی ناگزیر ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اسرائیل کی نابودی اور فلسطین کی آزادی کو نہیں روک سکتی۔ اس موقع پر شرکاء نے امریکا مردہ باد ، اسرائیل نا منظور، فلسطین کی آزادی تک جنگ رہے گی، اسرائیل کی نابودی تک جنگ رہے گی ، پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور امریکی و اسرائیلی پرچم سمیت برطانوی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔

Page 9 of 20

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree