وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے اور تعطیل کا اعلان کیا جائے۔ قبلہ اول کی آزادی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ملک بھرکی طرح جنوبی پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین اورآئی ایس او 25 رمضان کو احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کرے گی۔ملتان میں جمعتہ الوداع کے کے موقع پر نماز جمعہ کے بعد مرکزی القدس ریلی امام بارگاہ شاہ گردیز سے چوک گھنٹہ گھر تک ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی سے شیعہ سنی رہنما اور علماء خطاب کریں گے۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے ازلی دشمن اور قبلہ اول پر قابض اسرائیل کی نابودی کے لیے امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ مسلمانوں کے سارے اتحاد عالم اسلام کی پسپائی کے لیے وجود میں آتے ہیں۔ یمن اور شام پر لشکر کشی کے لیے اتحاد تشکیل دیے جا رہے ہیں لیکن اسرائیل کی ننگی جارحیت کی طرف کوئی آنکھ اٹھا کر دیکھنے کے لیے بھی تیار نہیں۔ شام کو اسرائیل کی مخالفت اور مظلوم فلسطنیوں کی حمایت کی سزا دی جا رہی ہے۔ قبلہ اول کی آزادی مسلمانوں پر قرض ہے۔ عالم اسلام کو تفرقوں میں الجھا کر اسرائیل اور اسلام دشمن طاقتوں کی معاونت کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ضلعی آرگنائزرعلامہ قاضی نادر حسین علوی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ڈویژنل صدر قاسم شمسی، مولانا عمران ظفر اور ثقلین نقوی نے ملتان میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مسلکی نظریات کو ابھارہ اور حقیقی اسلام کو دبایا جا رہا ہے جو عالم اسلام کے زوال کا سب سے بڑا سبب ہے۔ قبلہ اول پر اسرائیلی یلغار کے پیچھے امریکہ، برطانیہ اور اس کے اتحادی ممالک کی سازشیں کارفرما ہیں۔ استعماری قوتیں ہماری وحدت کو پارہ پارہ کرکے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل میں مصروف ہیں۔ یوم القدس مظلوم فلسطنیوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے جسے دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ غزہ کے محاصرہ اور مظلوم مسلمانوں کے آئے روز قتل عام پر خاموشی امت مسلمہ کی غیرت و حمیت پر بدنما داغ ہے۔ قائد اعظم نے فلسطنیوں کی حمایت کر کے پاکستان کا موقف واضح کر دیا تھا۔ مظلوم فلسطینوں کی حمایت میں گھروں سے نکلنا ہر شخص کا شرعی فریضہ ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے زیراہتمام خانیوال، کبیروالا، مظفرگڑھ، علی پور،کوٹ ادو،لیہ، بھکر، راجن پور، میانیوالی،بہاولپور،رحیم یار خان ، شجاع آباد اور جلالپور میں القدس ریلیاں نکالی جائیں گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) بیت المقدس پراسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور فلسطینی مسلمانوں پر صیہونی مظالم کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ’’آزادی قدس منتظر وحدت امت مسلمہ کانفرنس‘‘ کا انعقاد ایک مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری، مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما سینٹر ظفر علی شاہ،عوامی نیشنل پارٹی کے سینٹر افراسیاب خٹک، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور آئی ایس او پاکستان کے صدر علی مہدی سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی مذہبی ،سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما ظفر علی شاہ نے کہا کہ میں آیت اللہ خمینی کی ذہانت و بصیرت کو داد دیتا ہواجنہوں نے دنیا بھر میں یوم القدس منانے کو ضروری قرار دیا۔اقوام متحدہ ایک زنگ آلود ادارہ ہے جو عالم اسلام کے حقوق کا تحفظ نہیں کر سکتاہے۔ القدس پر اسرائیل کاغاصبانہ قبضہ کسی ایک ملک کا قضیہ نہیں بلکہ عالم اسلام کی پیٹھ میں یہ خنجر گونپا گیا ہے۔میں اپنی حکومت سے درخواست کروں گا کہ اس دن کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے۔جس طرح امریکہ اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہےبالکل اس طرح ہندوستان میں مودی کے ساتھ بھی مراسم بڑھائے جا رہے ہیں۔

 تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ یوم القدس کو سرکاری سطح پر نہیں منایا جاتا۔امریکہ اور اسرائیل عالمی دہشت گرد ہیں۔امت مسلمہ کی کمزوری نے اسلام دشمن قوتوں کو تقویت دے رکھی ہے۔حزب اللہ نے محدود وسائل کے باوجود اسرائیل کو ہر میدان میں شکست سے دوچار کیا ہے۔سعودی عرب سمیت دیگر عرب ریاستیں کو امت مسلمہ کی بجائے اپنے مفادات مقدم ہیں۔جس کے لیے وہ ہر طرح کا دباو استعمال کر لیتے ہیں۔عرب الائنس مسلمانوں کے خلاف بنایا گیا ۔عالم اسلام کو اپنا قبلہ درست کرنا ہو گا۔کشمیر میں حق خود ارادیت کی بات کرنے والوں کو فلسطین میں بھی اسی حق کی بات پر آواز بلند کرنا ہو گی۔فلسطین کے مسلمانوں پر اپنی زمین تنگ کر دی گئی ۔دنیا کے کسی ملک میں ایسانہیں کہ مقامی آبادی کو مہاجر قرار دے دیا جائے اور باہر سے آکر بسنے والے قابض ہو کر مالک بن بیٹھیں۔دنیا بھر کے مسلمانوں کو القدس کی آزادی کے لیے آواز بلند کرنی ہو گی۔ہمیں حزب اللہ کو سپورٹ کرنا چاہیے جو اسرائیلی بربریت کا انہتائی جرات سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما افراسیاب خٹک نے کہا کہ دنیا کی جتنی بھی مزاحتمی تحریک استکبارکے خلاف اور مظلومیت کی حمایت میں ہیں ہم ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ہمیں دنیا کو تسخیر کرنے کے لیے علوم کے میدان آگے نکلنا ہو گا۔ صیہونی مظالم و بربریت کی ہر باشعور مذمت کرتا ہے۔ کانفرنس سے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے صدر صابر ابور مرین اور آئی ایس او کے رہنما علی مہدی کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(ڈی آئی خان) ڈیرہ اسماعیل خان میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی نکالی گئی ہے۔ جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ نماز جمعہ کے بعد کوٹلی امام حسین (ع) جو کہ ڈیرہ میں تشیع کا مرکز ہے سے موٹرسائیکل ریلی امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام  نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے جھنڈے اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ احتجاجی ریلی علامہ راجہ ناصر عباس کے احتجاجی کیمپ سے اظہار یکجہتی میں نکالی گئی جو کہ ملک بھر میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ ریلی مختلف شاہراوں سے گزرتی ہوئی حیدری چوک پر قائم احتجاجی کیمپ پر اختتام پذیر ہوئی۔ جہاں پر اعلان کیا گیا کہ کل شام پانچ امام بارگاہ تھلہ لال شاہ گردیزی سے بھی شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جائیگی۔

واضح رہے کہ جشن نوروز کے اگلے روز شہید ہونے والی سید رضی الحسن شاہ ایڈووکیٹ اسی امام بارگاہ کے متولی تھے، جن کے قاتل تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔ ریلی کے شرکا نے مطالبہ کیا کہ ڈیرہ میں اہل تشیع کے تحفظ کیلئے حکومت مناسب اقدامات کرے اور ٹارگٹ کلنگ کے سانحات میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒکی اکیسویں برسی کے موقع پر وحدت سوشل میڈیا ٹیم کو جاری ویڈیوپیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں عدالت خواہی کے عظیم علمبردار شہید قائد حسینی ؒ اور ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی تھے،جتنے بھی انبیاءآئے ان کی تحریک عدل خواہی کی تحریک تھی کہ لوگوں کو بیدار کریں باشعور کریں تاکہ انسان عدل کے نفاذکے لئے اُٹھیں،انبیا ءکی تحریک کو  دو لفظوں میں اگر خلاصہ کیا جائے تو یہ کہیں گئے کہ انبیا کی جدوجہد عدالت خواہی ، عدل کے نفاذ کے لئے تھی اور ظلم مٹانے کے لئے تھی ،یہ سلسلہ آگے بڑھتا گیا،انبیا کے ساتھ اولیا ءاللہ اس رستے پر چلتے رہے آئمہ اہل بیت ؑ نے اسی رستے کو اپنایااور اس جدوجہد میں کربلا ایک اہم موڑ ہے کربلا ایک اہم مرحلہ ہے عدالت خواہی کی تحریک کا ظلم ستیزی کا ظلم سے ٹکرانے کی تحریک کا !

ان کا کہنا تھا کہ شہید ڈاکٹر نقویؒ اور قائد شہید ؒاس سرزمین پرعظیم رہنما تھے،شہیدڈاکٹر نقویؒ،انبیاءکی عدالت خواہی اور ظلم ستیزی کی تحریک کے روحِ رواں تھے،انبیاء، آئمہ اور اولیاءکی تحریک عدل خواہی کو آگے بڑھانے کیلئے یہ دونوں شخصیات نمونہ عمل ہیں اور دونوں نے اس راستے میں قربانی دی شہید ہوئے،ڈاکٹر شہید میڈیکل کالج میں پڑھتے رہے تھے تو اس کے ساتھ وہ اپنی اجتماعی ذمہ داریوں سے بھی غافل نہیں تھے ،جب انقلاب اسلامی نہیں آیا تھا ۔جب دنیا اس طرح کے افکار سے زیادہ آشنا نہ تھی انہوں نے پاکستان کی سرزمین پر اس تحریک کو شروع کیا لوگوں کو منظم کیا ان کی تربیت کرنا شروع کی۔،ڈاکٹر نقوی ،عدالت خواہی اور ظلم ستیزی کی تحریک کا شجرہ طیبہ تھے ، جس کے پھل آج تک ہم دیکھ رہے ہیں،آج پاکستان میں اور دنیا بھر میں جہاں چلے جائیں آپ کو ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی رح کے تربیت شدہ لوگ ملیں گے ، ہمیں شہید ڈاکٹر کے مشن کی تکمیل کے لئے خود کو آمادہ وتیار کرنا ہوگا۔

وحدت نیوز (کراچی) آیت اللہ شہید باقرالنمر کے چہلم کی مناسبت سے کل بروز ہفتہ امروہہ گرائونڈ انچولی میں منعقدہ حمایت مظلومین کانفرنس سے  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری خصوصی خطاب کریں گے، کانفرنس کا انعقاد امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، مجلس وحدت مسلمین سمیت مختلف دینی مذہبی جماعتوں اورماتمی انجمنوں کے تحت کیا جا رہا ہے،جس میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضاکی  بھی خصوصی شرکت متوقع ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام شام میں نواسی رسول اکرمۖ کے روضہ مبارک پر تکفیری دہشت گردوں کے خودکش حملے کے خلاف پریس کلب لاہور کےسامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے میں خواتین،بچوں سمیت مردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،مظاہرین نے ہاتھوں میں دہشت گردی کے خلاف پلے کارڈ اُٹھائے ہوئے تھے،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ ابوذرمہدوی، علامہ حسن رضا ہمدانی ، اسد عباس نقوی اور خانم سکینہ مہدوی نے شرکاءسے خطاب کیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال کامرانی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے امریکہ،اسرائیل اور عرب بادشاہوں نے صہیونی ریاست کی تحفظ کے لئے دہشت گردوں کو جمع کر کے شام پر مسلط کیا،اور شامی عوام کے قتل عام میں شریک رہے، لیکن شامی حکومت اور عوام کی استقامت نے دہشت گردوں کے سرپرستوں کو رسوا کیا اور دہشت گردوں کو عبرت ناک شکست سے دو چار کر دیا،آج مکافات عمل دیکھیئے کہ یہی حکمران انہی دہشت گردوں کے نشانے پر ہے،داعش،النصر فرنٹ،اور نام نہاد فری سیرین آرمی کے دہشت گردوں کو شام میں چھپنے کی جگہ نہیں مل رہے،مقاومت کے بلاگ نے صہیونی ریاست اور اس کے حواریوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیے ہیں۔

خانم سکینہ مہدوی نے کہا کہ دنیا بھر میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے پیچھے ایک مخصوص سوچ اور طبقہ کار فرماہے،وطن عزیز میں بھی یہی سوچ بے گناہوں کے قتل عا م میں مصروف ہے،پنجاب حکو مت داعش کے وجود سے انکاری کر رہی تھی لیکن آج ہر ضلع سے داعش کے کارندے پکڑے جا رہے ہیں،اسلام آباد میں بیٹھ کر ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والے تکفیری ملا سے مکمکا کر کے ملکی سلامتی کو داوُ پر لگا دیا گیا ہے، حکومت دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہے،ہمارے شہداء کے لواحقین کو انصاف نہیں مل رہے،حکمرانوں اور ریاستی اداروں کا یہ رویہ بہت حیران کن ہے۔

احتجاجی مظاہرے سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن،امامیہ آگنائزیشن کے رہنماوُں نے بھی خطاب کیا،چئیر مین امامیہ آرگنائزیشن لعل مہدی خاں کا کہنا تھا کہ روضہ مبارک پر حملے کے بعد مسلمانوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،آج ناموس رسالت و ناموس صحابہ کے جانثار کہا ہیں،شام میں تکفیری دہشت گردوں کی شکست سے دہشت گردوں کے حامی پریشان ہیں،دنیا کو پرامن اور مسلمانوں کو بدنامی سے بچنے کے لئے اس مخصوص سوچ کے حامی تکفیری دہشت گردوں کیخلاف متحد ہونا پڑیگا،بصورت دیگر یہ اسلامی تشخص کی بربادی کیساتھ ساتھ دنیا بھر کے امن کو بھی تہ تیغ کر کے رہینگے،پاکستانی حکمران اور ریاستی ادارے ہوش کے ناخن لیں اور دہشتگردی کے ناسور کیخلاف بھر پور کاروائی کریں ،دہشت گردی کیخلاف جنگ کو مصلحت پسندی کے بھینٹ نہ چڑھایا جائے،

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree