وحدت نیوز(مظفرآباد) مقبوضہ کشمیر میں جاری بربریت پر نواز حکومت کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،اس طرح کی مجرمانہ خاموشی نہ صرف مسئلہ کشمیر سے عدم دلچسپی بلکہ مظلوم کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنیکی عکاسی کرتی ہے،مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے ترجمان سید حمید حسین نقوی نے کہا ہے کہ نواز حکومت صرف اپنی ساکھ بچانے کے چکر میں ہے۔مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر بھارتی مظالم پر انہیں کوئی دلچسپی نہیں بھارت ریاست مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر آئے روز بلا اشتعال جارحیت کر کے ریاست کشمیر کے عوام کے نہ صرف جذبات مجروح کر رہا ہے بلکہ ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھی کر رہا ہے۔لائن آف کنٹرول پر اقوام متحدہ کے امن مبصر کمیشن کی گاڑی پر بھارتی جارحیت انتہائی قبل مذمت ہے اور بھارتی فوج کی لا قانونیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔بھارتی فوج کی اس جارحیت کے بعد حکومت پاکستان کے پاس ایک اور بہترین موقع تھا کہ وہ عالمی سطح پر واویلا کر کے بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب کرتا لیکن پاکستانی حکومت پانامہ اور نام نہاد سعودی اتحاد کے چکر میں لگی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ جس طرح کی بیان بازیاں نواز حکومت کے وزراء اپوزیشن کے خلاف کرتے ہیں اگر اسی طرح بھارتی جارحیت پر ردعمل کا اظہار کریں تو صورتحال تبدیل ہو سکتی ہے۔ مظلوم کشمیر ی عوام برسوں سے پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں لیکن جب وہ کسی مشکل میں ہو تے ہیں تو پاکستانی حکومت اپنے مسائل میں الجھی نظر آتی ہے۔برھان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں تحریک نے جو رخ اختیار کیا ہے پاکستان اسے صحیح طرح عالمی سطح پر اجاگر نہیں کر سکا ۔پاکستان کی کمزور خارجہ پالیسی نے مسئلہ کشمیر کو مزید کٹھائی میں ڈال دیا ہے۔بھارت اپنے ایک دہشتگردکو بچانے کے لیے عالمی عدالت تک پہنچ گیا جبکہ پاکستان بھارت کو آئے روز کشمیر ی عوام پر کھلی دہشتگردی کو عالمی عدالت تک پہنچانے میں ناکام رہا ہے۔پوری کشمیری عوام اس بات کی تائید کرتی ہے کہ کلبھوشن کو پاکستانی قانون کی روشنی میں اپنے منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔پاکستان اس سلاسلہ میں کسی قسم کا پریشر قبول نہ کریاور اگر کوئی دوسرا راستہ اختیار کرنیکی کوشش کی گئی تو یہ شہداء کے خون کے ساتھ غداری ہو گی۔اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے کوئی راست اقدام کرے۔
وحدت نیوز (مظفرآباد) ترجمان مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کا فوجی جوانوں بچوں اور شیعہ سنی مسلمانوں کے قاتل احسان اللہ احسان کی سزائے موت کا مطالبہ!ہزاروں بے گناہ فوجی جوانوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث احسان اللہ احسان معافی نہیں بلکہ سزائے موت کا مستحق ہے۔سفاک دہشتگرد احسان اللہ احسان کو ہیرو بنا کر میڈیا پر پیش کرنا ہزاروں شہداء کے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔اسی ہزار شہدا ء کے لواحقین اپنے بے گناہ بھائیوں ،بچوں ،ماوں ،بہنوں اور فوجی جوانوں کے قاتلوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔
مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے ریاستی سیکرٹری شعبہ ویلفیئر سید عاطف حسین ھمدانی نے تحریک طالبا ن پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان کے اعترافی بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور معصوم شہریوں کو نشانے بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اعترافی بیان کے بعدانہیں صولی پر چڑھایا جانا ہی انصاف کا تقاضا بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان کی سالمیت واستحکام کے خلاف ملک دشمنوں کے ساتھ مل کر کام کرتی رہی۔ قومی سلامتی وملک مفادات کو نشانہ بنا کر ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کی گئی۔جس نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا ۔دہشت گردی کی عفریت نے پورے ملک کی جھڑیں ہلا کی رکھ دی ہیں ۔را اور این ڈی ایس کی خدمات مہیا کرنے والے ملک اور قوم کے غدار ہیں ۔جن کی سزا صرف موت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے روز اول سے تحریک طالبان سمیت تمام کالعدم جماعتوں کے خلاف بھرپور کاروائی کا مطالبہ رہا ہے۔جس وقت مختلف سیاسی جماعتیں طالبان کے ساتھ مذاکرات پر بضد تھیں اس وقت ہمارا موقف واضح اور اٹل تھا ۔ہم ملک دشمنوں کے ساتھ کسی بھی لچک کے حق میں نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ احسان اللہ احسان کے انکشافات پر مزید اور فوری کاروائی ہونی چاہیے۔تاکہ دہشتگردوں کی تمام کمین گاہوں کا صفیا کیا جا سکے۔ طالبان کے بھارتی ایجنٹ ہونے کے اعتراف کے بعد ان کی معافی کی کوئی گنجائش نہیں رہتی ۔بھارت سے پیسہ لے کر پاکستان میں دہشتگردی کرنے والے کرایے کے قاتل ہیں ۔انہیں نشان عبرت بنایاجاناچاہیے۔
انہوںنے کہا کے اگر کوئی دہشتگرداپنے ارد گرد گھیرا تنگ ہوتا دیکھ کر موت کے خوف سے گرفتاری پیش کرے تو اسے قومی بیانہ کا ثمر قرار دینا مضحکہ خیز ہے۔احسان اللہ احسان جیسے دشمنوں کو میڈیا پر مظلوم ظاہر کرنا دہشت گردوں کی معاونت اور پیشہ وارانہ بد دیانتی ہے۔بے گناہ بچوں کے سروں سے فٹ بال کھیلنے اور معصوم بچوں کے گلے کاٹنے والوں کو قومی دھارے میں شامل کر کے پھر سے منظم نہ کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ احسان اللہ احسان کے اعترافی بیان کے بعد اسے سولی پر چڑھانے میں تاخیر دہشت گردوں کی مختلف کاروائیوں میں نشانہ بننے والوں کے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ ملک کے امن وامان حقیقی قیام کے لیے طالبان سمیت تمام کالعدم جماعتوں کے خلاف بھرپور آپریشن انتہائی ضروری ہے۔طالبا ن کو اپنی اولاد کہنے والے آج منہ چھپائے پھر رہے ہیں ۔تحریک طالبان ملک کے دشمنوں کے ساتھ مل کر پاکستان کی سالمیت واستحکام کے لیے کام کرتی رہی۔قومی سلامتی وملک مفادات کو نشانہ بنا کر ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ بنتی رہی جس نے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ۔ دہشتگردی کی عفریت نے پورے ملک کی جھڑیں ہلا کر رکھ دی ہیں ۔را اور این ڈی ایس کے لیے خدمات مہیا کرنے والے ملک وقوم کے غدار ہیں جن کی سزا صرف موت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا روز اول سے تحریک طالبان سمیت تمام کالعدم تنظیموںکے خلاف بھر پور کاروائی کا مطالبہ ہے۔جس وقت دوسری سیاسی جماعتیں تحریک طالبان کے ساتھ مزاکرات پر متفق تھی اس وقت بھی ہمارا موقف اٹل ہے۔ملک دشمن را کا ایجنڈا احسان اللہ احسان ہزاروں پاکستانیوں کا قاتل ہے۔،ایک منظم منصوبہ بندی کے ساتھ اس ملعون کو معصوم بنا کر پیش کرنے کی سازش ہو رہی ہے،اسی ہزار ماوں بہنوں اور فوجیوں کے قاتل کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے،قوم کو ہیجانی کیفیت میں ڈالنے والے جواب دیں اس ایجنڈے کے پیچھے کون سی طاقت ملوث ہے۔
وحدت نیوز (امریکہ) علامہ تصور جوادی پر قاتلانہ حملہ پاکستان کو فرقہ واریت کی دلدل میں دھکیلنے اور جہاد کشمیر کے خلاف سازش کا نتیجہ ہے،حکومت و سیکیورٹی ایجنسیاں دہشت گردوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری خارجہ امور و چیئر مین المصطفے فاونڈیشن نارتھ امریکہ علامہ سید ظہیر الحسن نقوی نے اپنے خصوصی پیغام میں کیا ،علامہ سید ظہیر الحسن نے مزید کہا کہ اس وقت پوری دنیا مسئلہ کشمیر کی طرف متوجہ ہے ،آزاد کشمیر میں تکفیری عناصر کا گھسنا اور فرقہ واریت و دہشت گردی کا جن بوتل سے باہر نکالنا پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے اور پاکستان دشمن قوتوں کی خدمت کے مترادف ہے،حکومت و ایجنسیاں تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں اور اس سازش کے پس پردہ عناصر کو بے نقاب کریں اور عبرتناک انجام تک پہنچائیں،ورنہ حالات ان کے کنٹرول سے باہر ہو جائیں گے جو ملکی سلامتی کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
وحدت نیوز(جہلم ویلی) انجمن جعفریہ جانثاران عباس ؑ ضلع جہلم ویلی کے زیر اہتمام مسجد امام علی(ع) نیالی مہاجر کیمپ میںجشن میلادالنبی( ص) وامام جعفرصادق (ع) کا انعقاد،سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ا ٓزادکشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی مہمان خصوصی تھے،جشن کے اختتام پر میلاد الصادقین ؑ کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا،،جشن میلاد سے خطیب اہلسنت قاضی محمد فہد ایڈووکیٹ کوآرڈینیٹر سیرت کمیٹی ضلع جہلم ویلی،علامہ سید یاسر حسین سبزواری،سید ریاض حسین ہمدانی،علامہ سید وزیرحسین کاظمی،سید ذاکر کاظمی،سید منور کاظمی اور دیگر نے بھی خطاب کیااس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وحی الہی کے ٓاخری سفیر خاتم الانبیاء، فخر موجودات، سرور کائنات، حضرت محمّد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے مسرت آفرین دن کہ جب عالم بشریت کی پیشانی درخشاں ہوئی اورحضورکے وجود کی عطر بیزہواؤں سے آج بھی مشام ہستی مطہر و معطر ہے۔ہم خدا کے رسول حضرت محمّد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے پیرو اپنے تمام برادران اسلام بلکہ پوری دنیائے بشریت کو لباس نور سے مزین، مادیت کے سایے سے بھی آزاد، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ورود مسعود کی مبارک باد پیش کرتے ہیں تمام مذاہب میں ان کے آنے کی بشارت دی گئی ہے اور ان پر ہی خدا کی نبوت الہی اور پیغام رسانی کا اختتام ہواہے،سبھی کو دور جہالت سے رہائی اور بشریت کی فلاح و نجابت کی فکر اور آرزو تھی اور ہر ایک ظلم و ستم کی برائیوں سے آزادی اور آدمیت کے کمال و ارتقاء کامتمنی اور خواہشمند تھا، امن و سلامتی سے معمور دنیا کی تعمیر کے لئے خدا کے آخری مبشر و نذیرکی دنیا راہ تک رہی تھی ۔
علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہاکہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا تعلق قریشِ عرب کے معزز ترین قبیلہ بنو ھاشم سے تھااس خاندان کی شرافت، ایمانداری اور سخاوت بہت مشہور تھی یہ خاندان حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دین پر تھا جسے دینِ حنیف کہتے ہیں اور حضور کا اپنا وجود نوید مسیحائی اور دعائے ابراہیم ؑ تھا آپ نے امیر غریب کا نہ صرف فرق مٹایا بلکہ گلام کو آقا کے برابر مقام دیا حتیٰ حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہ کو موذن مقرر کرنا بھی جہاںحضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہ کے لئے باعث عزت وشرف تھا وہیں عربوں کے غرور کو خاک میں ملانے کا ذریعہ تھا کل تک جس بلال کو عب اپنے اشاروں پہ چلاتے تھے آج وہی عرب اسی بلال کی آواز اذان اور اشارے پر چل کر نماز کے لئے آئیںآنحضرت کی پیدائش پروہ معجزات نمودار ہوئے جن کا ذکر قدیم آسمانی کتابوں میں تھا۔ مثلاً آتشکدہ فارس جو ھزار سال سے زیادہ سے روشن تھا بجھ گیا۔ ایک حدیث کے مطابق حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا ارشاد ہے کہ میں اس وقت بھی نبی تھا جب آدم (ع) مٹی اور پانی کے درمیان تھے،میںحضرت ابراہیم (ع) کی دعا،حضرت عیسیٰ (ع) کی بشارت اور اپنی ماں کاوہ خواب ہوںجو انہوں نے میری ولادت کے وقت دیکھا تھا کہ ان سے ایک ایسا نور نکلا جس سے شام کے محلات روشن ہوگے،نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی والدہ ماجدہ حضرت آمنہ بنت وہب سلام اللہ علیھا بیان کرتی ہیں کہ وقت ولادت میں نے ہاتف غیبی کی آواز سنی کہ مشرق سے مغرب گھوم کر محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا مثل تلاش کروان کے جیساکون ہوسکتاہے تمام انبیاء کے صفات ہم نے ان کو عطا کردیئے ہیں، آدم(ع) کی طرح صفا و پاکیزگی، نوح(ع) کی طرح نرمی و سادگی، ابراہیم (ع) کی طرح خلت ومحبت ،اسماعیل (ع) کی طرح رضا و خوشنودی ،یوسف (ع) کی طرح حسن و زیبائی اور عیسی(ع) کی طرح کرامت و بزرگواری، سب کچھ ان میں موجود ہے۔
علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور کی سیرت کو پروردگار نے اسوہ حسنہ قراردیا اور آپ کی حیات مبارکہ بنی نوع انسان کے لئے ایک جامع اور کامل واکمل نمونہ ہے آج امت مسلمہ کی جملہ مشکلات کاحل اسوہ حسنہ کی پیروی میں مضمر ہے حضور نے اپنی تعلیمات کے ذریعے اہم کتاب کو بھی اتحاد کی دعوت دی آج بھی واحد ذات حضرت رسالتمآب کی ہے جس پر امت مسلمہ کو اکٹھا کیا جاسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ الحمد للہ ریاست کشمیر میں بالخصوص اور پورے ملک میں بالعموم شمع رسالت کے پروانے شیعہ سنی کی تقسیم سے بالا تر ہوکرمحرم الحرام ہو یا ربیع الاول رسول اور خاندان رسول سے اپنی محبت وعقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔
ضرورت سے کئی گنا زیادہ بجلی پیدا کرنے والا خطہ کشمیر لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہے، سید حسین سبزواری
وحدت نیوز (مظفرآباد) سیکرٹری امور تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر سید حسین سبزواری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ تاحال جاری ہے ۔ مرکز میں بھی مسلم لیگ کی حکومت ہونے کے باوجود آزاد کشمیر حکومت کوئی اقدامات نہ کر سکی۔ ضرورت سے کئی گنا زیادہ بجلی پیدا کرنے والا خطہ لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے اعلان کے باوجود کہ بجلی لوڈشیڈنگ چھ گھنٹوں سے زیادہ نہیں ہو گی ۔ پندرہ پندرہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔ کاروبار زندگی عملاً مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ نیلم جہلم پراجیکٹ مکمل ہونے کو ہے اور کوہالہ پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے۔ مگر آزاد حکومت کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا۔ واپڈا سفید ہاتھی بن چکا ہے ۔ وہ کسی کی نہیں سن رہا ۔
حسین سبزواری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کو لوڈشیڈنگ معاملے پر سخت تشویش ہے۔ عوام ذہنی کرب میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔ حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔ وزیراعظم پاکستان نے گزشتہ دنوں تین سے چار گھنٹے لوڈشیڈنگ کا اعلان کیا ۔ آزاد کشمیر میں لوڈشیڈنگ پہلے سے زیادہ کر دی گئی۔ بتایا جائے آزاد کشمیر کے عوام کو کس بات کی سزا دی جا رہی ہے؟انہوں نے خیالات کا اظہار ایک اخباری بیان میں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم آزاد کشمیر حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر مرکزی حکومت سے رابطہ کرتے ہوئے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے ۔ نیلم جہلم و کوہالہ پراجیکٹ کے معاہدے کیئے جائیں ۔ آزاد کشمیر کو لوڈشیڈنگ فری قرار دلوایا جائے۔ تا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو ان کی دی ہوئی قربانیوں کا ثمر مل سکے۔
وحدت نیوز (مظفرآباد) ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کا شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما ، خطیب جامع مسجد و امام بارگاہ باب العلم کراچی ، معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو ٹیلیفون ، ان کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پرملال پر اظہار تعزیت ۔ مرحومہ کی بلندی درجات اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیئے دعاکی۔