وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید طالب حسین ہمدانی نے وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد سے جاری ہونیوالے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے قبلہ اول کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے اور وہاں امریکی سفارت خانہ کھولنے کا اعلان شرپسندی ہے جس کے خلاف مسلمانان ریاست آزادجموں و کشمیر میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔اور پوری ریاست ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا پایہ تخت قرار دینا امت مسلمہ کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔ امریکی صدر کا اسلام دشمن متعصبانہ رویہ عالمی امن کے لئے خطرہ بنتا جا رہا ہے۔اس اقدام کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔امریکی صدر نے امت مسلمہ کے وقار پر حملہ کیا ہے۔اس پر خاموش رہنا امت مسلمہ کی توہین ہے۔ عالمی قوانین کی اس پامالی پر تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں، طلبا تنظیموں اور ریاستی اداروں کو اپنی آواز بلند کرنا ہو گی۔مسلمان ہونے کے ناطے بیت المقدس سے ہم سب کا مذہبی تعلق جڑا ہوا ہے۔امریکہ اپنی ناجائز اولاد اسرائیل کا ہمیشہ دفاع کرتا آیا ہے۔ اس حمایت کی بنیاد اسلام دشمنی کے علاوہ اور کوئی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ کی اسلام دشمن پالیسیوں میں اسے عرب مسلم ممالک کی مکمل حمایت حاصل ہے جو افسوسناک ہے۔عالم اسلام کی تنزلی عرب حکمرانوں کی خیانت کا نتیجہ ہے۔مظلوم فلسطینیوں اور بیت المقدس کے حوالے سے پاکستان کو واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کرنا چاہیے۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) بجلی لوڈشیڈنگ کا درد ناک عذاب،وزیراعظم آزاد کشمیر واپس آ کر عوام کی خبر لیں۔ بیس گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ناقابل برداشت اقدام ہے، واپڈا ہوش کے ناخن لے ۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیرسید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ نے وحدت میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا ۔

 انہوں نے کہا کہ کاروبار زندگی بری طرح سے متاثر ہے۔ گرمی کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ کا عذاب بری طرح مسلط کر دیا گیا ہے۔پچھلے دنوں سینئر وزیر اور وزیر برقیات کی جانب سے ایک ریاستی اخبار کو اشتہار دیا گیا ، جس میں حکومت کے سال مکمل ہونے کے بعد بتایا گیا کہ آزاد کشمیر کو سو فیصد بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔ جو کہ ریاست کی عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق تھا۔ وزیراعظم اور وزراء نواز شریف کو جہلم سے ہی رخصت کر کے دارالحکومت واپس آکر سو فیصد بجلی فراہمی کا بندوبست کریں ۔ نہیں تو عوام سے معافی مانگیں ۔

 سیکرٹری سیاسیات سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ واپڈا جیسے بے لگام ہاتھی کا بندوبست کرتے ہوئے بجلی بلاتعطل فراہم کی جائے۔ آزاد کشمیر کی ضرورت ساڑھے تین سو میگاواٹ جبکہ پیداوار چودہ سو سے زائد ہے۔ مزید نئے منصوبوں کو ملا کے یہ پیداوار ڈبل ہو جائے گی۔ ایسی صورت میں بجلی بنا کے دینے والے خطے کوہی بجلی سے محروم رکھنا ظلم عظیم ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فوری طور پر وزیر اعظم پاکستان کے ذریعے اس معاملے کو حل کرنے لیے قدم اٹھائیں ۔ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اپنی مختصر مدت میں اس اہم مسئلے کو حل کریں ہم اسے کارنامہ شمار کریں گے اور شکر گزار ہوں گے۔ انہوں نے کہا دردناک لوڈشیڈنگ کے عذاب کے خلاف انجمن تاجران یا کوئی بھی سیاسی جماعت کوئی تحریک شروع کرتی ہے تو مجلس وحدت مسلمین اس عوامی حق کے لیے ان کے شانہ بشانہ ہو گی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ طالب حسین ہمدانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے، لیکن پاکستانی حکومت نے اپنے مفادات کی خاطر مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈالا ہوا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم سندھ کے زیر اہتمام نشترپارک کراچی میں استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طالب حسین ہمدانی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا کردار انتہائی خراج تحسین کے لائق ہے کہ جس نے اپنے منشور میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ٹھوس مؤقف دیا اور عملی حوالے سے کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ تصور جواد نقوی کی انتھک محنتوں سے آزادی کشمیر میں اپنی جدوجہد سے زمینہ ہموار کی، رواں سال 15 فروری کو ان پر اسلام و ملک دشمن تکفیری دہشتگرد عناصر کی جانب سے قاتلانہ حملہ ہوا، تکفیریت ہماری استقامت سے خوفزدہ ہے، ہم نے پھر بھی امن، اتحاد اور وحدت کا دامن نہیں چھوڑا، ہم تمام تر ظلم و ستم برداشت کرتے ہوئے راہ الٰہی پر گامزن رہتے ہوئے اپنے مقاصد پر گامزن رہیں گے اور ظہور امام مہدیؑ کی راہ ہموار کرنے کیلئے سرگرم عمل رہیں گے۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر کوئی باضمیر خاموش نہیں رہ سکتا ، ایک ریاست ہونے کے ناطے سے ہٹکر کشمیریوں سے ہمارا سب سے عزیز اور مضبوط رشتہ اسلامی بھائی چارے کا رشتہ ہے ، انسانیت کا رشتہ ہے۔دنیا میں جہاں کہیں بھی ظلم ہو اس کے خلاف کم از کم حدِ نفرت صدائے احتجاج بلند کرنا ہے ۔ قابض بھارتی افواج درندگی اور دہشتگردی کی تمام سرحدوں کو عبور کر چکی ہے۔ پیلٹ گن کے استعمال جو کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے کے ذریعے سینکڑوں افراد بینائی اور آنکھوں سے محروم ہو چکے ہیں ۔ پورے کشمیر کے اندر غذائی اور میڈیکل ایمرجنسی ہے۔ کشمیر کی آزادی کی پرامن تحریک کے قائدین نہ صرف یہ کہ محصور ہیں بلکہ عوام کو نماز جمعہ جیسے اجتماع کی بھی اجازت نہیں ہے، سکول کالجز اور یونیورسٹیز بند اور بازار سنسان ، سیاحتی مقامات ویران ہو چکے ہیں ۔ باہم رابطے کے ذرائع ٹیلی فون و انٹرنیٹ سروس معطل ہیں ،ان خیالات کااظہارسیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان ریاست آزادکشمیرکے سیکرٹری جنرل سیدتصورحسین نقوی الجوادی نےریاست کشمیر کی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر اسی طرح کے مظالم ڈھائے جارہے ہیں کہ جس طرح اسرائیلی فوجی فلسطین میں اسٹین گنوں اور خطرناک پیلٹ چھروں کے ذریعے مظلوم فلسطینیوں کی زندگیاں مفلوج اور نہیں اپاہج بنا یا جا رہا ہے ۔ پبلک سیفٹی ایکٹ ، افسپا اور ٹاڈا جیسے کالے قوانین نے کشمیریوں کی زندگیاں اجیرن بنا کر رکھ دی ہیں ۔ ایسے حالات میں عالمی امن کے ذمہ دار ادارے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں ، علاقائی تعاون تنظیمات ، ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈر ، ایمنسٹی انٹرنیشنل ، ایشیا واچ اور دیگر اداروں کو کشمیر پر بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لینا چاہیے ،حکومت پاکستان کو بھارت سے تجارتی ، سفارتی اور ہر طرح کے تعلقات کو مسئلہ کشمیر سے مشروط کرنا چاہیے۔

اس موقع پرانہوں نے اعلان کیا کہ 15اگست بهارت کے قومی دن سے جسے پاکستان اور آرپار کے کشمیری یوم سیاہ کے طورپرمناتے ہیں کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر ’’تحریک حمایت مظلومین کشمیر ‘‘ کے عنوان سے ایک مہم کاآغازکررہی ہے ۔ جس کے ذریعے آزاد کشمیر بھر میں پریس کانفرنسز ، پریس ریلیزز،اور سوشل میڈیا،دستخطی مہم اوردیگرزرائع سے بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی مظلومیت سے پردہ اٹھایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں مجلس وحدت مسلمین کے تمام ضلعی سیٹ اپ اور یونٹس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت گری کا بازار گرم ، عالمی برادری خصوصاً اسلامی دنیا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ، نہتے و مظلوم کشمیریوں کو بندوق کے زور پر دبانے کے درپے ہے ، اس کے خواب چکنا چور ہوں گے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے رہنماؤں علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی ،مولانا سید طالب حسین ہمدانی و سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ نے وحدت سیکرٹریٹ میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں ، عالمی برادری اور او آئی سی نوٹس لے ، مقبوضہ کشمیر کی محکوم و مظلوم عوام پر ظلم و ستم کی داستانیں رقم کی جارہی ہیں ، نہتے اور مظلوم کشمیر کو پے در پے قتل کیا جارہا ہے ، بھارت کے خطرناک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے سفارتی سطح پر حکومت پاکستان بھرپور اقدامات اٹھائے ، پرامن اور جمہوریہ کہلانے والے بھارت کے چہرے سے نقاب نوچنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، بھارت کسی طور پر امن عمل کو کامیاب نہیں دیکھنا چاہتے طرح طرح کے طریقوں سے ثبوتاژ کر رہا ہے ، مجلس وحدت مسلمین مقبوضہ کشمیر کی محکوم و مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے ، مظلوموں کے لیے آواز اٹھانا ہمارا مقصد و مشن ہے ، اس کے لیے ہر فورم پر آواز حق بلند کرتے ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے آزاد کشمیر اور پاکستان کی حکومتیں کردار ادا کریں ، کسی کا اتحادی بننے سے پہلے اپنے گھر کی خبر لیں ، کسی بادشاہت کے بچاؤ کے بجائے اپنے گھر کے بچاؤ اور اپنے لوگوں کا قتل عام بند کروانے میں کردار ادا کریں ، حکومت پاکستان کشمیریوں کی وکیل ہے ، مضبوط وکیل بن کر عالمی سطح پر ان مظالم کو اجاگر کرے اور سفارتی تعلقات کے ذریعے بھارت کو آئینے میں اس کا چہرہ دکھا دے ۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) حلقہ کوٹلہ 1 سے امیدوار اسمبلی و سابقہ وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار جاوید ایوب کی وفد کے ہمراہ علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سے ملاقات ، اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید طالب حسین ہمدانی ، سیکرٹری سیاسیات سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ کے علاوہ عمائدین حلقہ کوٹلہ کی بڑی تعداد موجود تھی ، حلقہ کے مسائل و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے بعد مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر نے حلقہ کوٹلہ 1 سے سردار جاوید ایوب کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے جس کا باضابطہ اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

Page 2 of 4

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree