وحدت نیوز(مظفرآباد) مظلوموں کی آواز ، ظالموں کے خلاف للکار ، قائد ملت جعفریہ ،کراچی تا کشمیر ہر دلعزیز محبوب قائدشہید علامہ عارف حسین الحسینی کو ہم سے بچھڑے 27سال ہو گئے۔ قائد شہید کے چلے جانے سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہیں ہو سکتا ، ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے 5اگست برسی شہید قائد کے حوالے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ مظلوموں محروموں کی مضبوط آواز کا نام عارف حسینی تھا،ظالم وقت کو للکارنا شیوہ حسینی تھا، پارا چنار کے غیر معروف گاؤں سے اٹھ کر ملت کے دلوں میں بس جانے والے قائد کو ملت کبھی نہیں بھولے گی، وہ اتحاد بین المسلمین کے عملی داعی تھے ، انہوں نے اپنے ساری زندگی اس عمل کے لیئے وقف کی، انہوں نے بلا تمیز مسلک و مذہب مظلوم کی حمایت کا نعرہ بلند کیا ، جو کہ تاریخ پاکستان میں ایک منفرد عمل تھا، وہ کہا کرتے تھے ہم ظالم کے خلاف ہیں چاہے وہ شیعہ ہی کیوں نہ ہو، اور ہر مظلوم کے حامی ہیں ہیں چاہے وہ کافر ہی کیوں نہ ہو،آپ کے اسی عمل نے طاغوت کے ایوانوں میں لرزہ طاری کر دیاتھا،شیطان بزرگ امریکہ بھی آپکی اتحاد بین المسلمین کے لیئے کی جانے والی کاوشوں کو اپنے لیئے زہر قاتل سمجھتا تھا، وہ نہیں چاہتا تھا کہ شہید کا یہ مشن مکمل ہو ، وہ مسلمانوں کو باہم دست و گریباں ہی دیکھنا چاہتا تھا، اسی طرح استعمار کے ایجنٹ بھی آپ کے دشمن بن گئے ۔

انہوں نے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی پاکستان میں جمہوریت کے لیئے دی جانے والی قربانیاں بھی تا زیست یاد رکھی جائیں گی، وقت کے آمر وقت کے ڈکٹیٹر جنرل ضیاء الحق کے خلاف چلنے والی تحریکوں میں بھی آپ نے صف اول کا کردار ادا کیا ، جس کی بنا پر آپ کو کئی صعوبتوں کا سامنا کرنا پڑا، کئی اضلاع میں تو آپ کا داخلہ تک بند کر دیا گیا تھا، علامہ تصور جوادی نے کہا کہ حقیقی اسلام کی ترویج کے لیئے شہید قائد کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے ، شہید سے تجدید عہد کا دن ہے کہ اے شہید ہم آپ کے لہو سے جلنے والی شمع یوں ہی جلائے رکھیں گے، ہم شیعہ سنی میں تفرقہ نہیں آنے دیں گے، ہم ایک رہیں گے، ہم جمہوریت و جمہوری نظام سے محبت کریں گے،ہم اپنے وطن کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت خون کے آخری قطرے تک کریں گے۔ہم ملک و ملت کی خدمت کریں گے۔ مظلوموں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ظالم کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) مرکزی ریلی امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقد ہوئی، ریلی میں ، مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں کشمیر، جعفریہ سپریم کونسل آزاد کشمیر، امامیہ آرگنائزیشن آزاد کشمیر ریجن اور دیگر تنظیمات و انجمن ہانے شرکت کی ا، ریلی کا آغاز بعد از نماز جمعہ مرکزی امام بارگاہ مظفرآباد سے ہوا، ریلی کی قیادت علامہ مفتی سید کفایت حسین نقوی ، علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر،سید شبیر حسین بخاری چئیرمین جعفریہ سپریم کونسل آزاد کشمیرسید ذوالفقار علی جعفری ڈی پی امامیہ آرگنائزیشن آزاد کشمیر، سید قمر علی نقوی ناظم امامیہ آرگنائزیشن آزاد کشمیر، علامہ احمد علی سعیدی چئیرمین حسینی فاؤنڈیشن آزاد کشمیراور دیگر زعما نے کی۔ریلی جب عزیز چوک پہنچی تو بہت بڑے اجتماع کی شکل اختیارکر گئی۔

ریلی سے علامہ مفتی سید کفایت حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم اسرائیل کے ناپاک وجود اور اسرائیل کو پالنے والے شیطان بزرگ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، قدس کی آزاد تک ہماری یہ جدوجہد جاری رہے گی اور ہم امام خمینیؒ کے فرمان کے مطابق ہمیشہ یوں اپنے آپ کو میدان میں حاضر رکھیں گے۔ مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے مرکزی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ، آل سعود خادم الحرمین الشریفین نہیں ہیں ۔ وہ اقتدار و کرسی کے خادم ہیں ، انہیں اسلام و مسلمانوں سے کوئی لینادینا نہیں ہے وہ صرف اپنے اقتدار کی پناہ چاہتے ہیں، وہ اپنے اقتدار کے لیئے تو بھیک مانگ سکتے ہیں ، اتحاد بنا سکتے ہیں ، مسلمان ممالک پر جارحیت کے لیئے تو آگے آ سکتے ہیں لیکن جب بات حقیقتاً اسلام کی ہو تو آنکھیں چراتے ہیں ، آل سعود اور ان کے پشت پناہ امت مسلمہ کے خائن ہیں ،انہوں نے کہا کہ یوم القدس مظلوموں ، محروموں اور استحصال شدہ لوگوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے، یہ طاغوت کو للکارنے اور مظلوم کو ڈھارس دینے کا دن ہے ، ہم آزاد کشمیر کے حکمرانوں کو بھی متنبہ کرتے ہیں کہ وہ طاغوتی حربے چھوڑتے ہوئے آزاد کشمیر میں لوڈشیڈنگ بند کریں ، ہم جب عالمی طاغوت کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں تو ہم یہاں کے طاغوتوں کو بھی للکارنا جانتے ہیں ، ماہ مقدس میں انتہا کی لوڈشیڈنگ قابل مذمت ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلمان حکمرانوں کی بے حسی کی وجہ سے قبلہ اول آج بھی صہیونیوں کے قبضہ میں ہے مسلمان ممالک میں اکثر کے حکمران مظلوم فلسطینیوں سے دشمنی اور اسرائیل سے خفیہ دوستی پال رہے ہیں اور بڑے شیطان امریکہ کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں اور القدس کے مسئلہ کو فلسطینیوں کا مسئلہ قرار دے چکے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بیت المقدس صرف فسطینوں کا نہیں بلکہ مسلمانوں کا قبلہ اول ہے لہذا امام خمینی کے فرمان کے مطابق آج دنیا بھر کی طرح آزاد کشمیر میں بھی یوم القدس منایا جا رہا ہے،علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے مذید کہا کہ یوم القدس نہ فلسطینیوں کا مسئلہ ہے اور نہ ہی شیعہ سنی مسئلہ ہے، بلکہ روز قدس ایک اسلامی دن ہے، اور استعماری قوتوں سے مقابلے میں مسلمانوں کے اتفاق و اتحاد وحدت و ہم آہنگی کا دن ہے، یہ دن مسلمانوں کی عزت و عظمت کا دن ہے، یوم القدس ظالموں کے خلاف مطلوموں کے جہاد کا دن ہے، یہ دن قدس کی آزاد کے لیئے مسلمانوں کی تربیت اور منظم ہونے کا دن ہے، آج کے روز مسلمانوں کو چاہیے کہ اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کریں یہ دن ہمیں یہ فیصلہ کرنے پر مجبور کرتاہے کہ ہم دنیا میں عزت و آبرو کے ساتھ رہیں، یا ذلت کو اختیار کریں،علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم مسلمان اسرائیلی مظالم کی چکی میں پس رہے ہیں اور مسلمانوں کی مدد کے منتظر ہیں لہذا یوم القدس منانے کا مقصد یہ ہے کہ تمام مسلمانوں کو قدس کی اازادی کے لیئے آمادہ کیا جائے جب پوری دنیا سے جذبہ شہادت سے سرشار غیور مسلمانوں کے قافلے بیت المقدس کی طرف نکلیں گے تو اسرائیل کا وجود اپنے ااقاؤں کی تمام تر آشیرباد کے باوجود ختم ہو جائے گا ۔ سید شبیر حسین بخاری چئیرمین جعفریہ سپریم کونسل آزاد کشمیر،سید ذوالفقار علی جعفری ڈی پی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کشمیر، سید قمر علی نقوی امامیہ آرگنائزیشن آزاد کشمیر، علامہ احمد علی سعیدی چئیرمین حسینی فاؤنڈیشن آزاد کشمیر،و دیگر نے ریلی سے خطاب کیا۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی ، ڈپٹی سیکرٹری سیکرٹری جنرل مولانا سید افتخار الحسن جعفری، سیکرٹری تعلیم مولانا سید طالب حسین ہمدانی نے وحدت ہاؤس مظفرآباد میں میڈیا سیل سے جاری مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ روہنگیا مسلم برادران کا قتل عام، اقوام متحدہ اور او آئی سی انسانی حقوق نوٹس نہیں بلکہ ہوش کے ناخن لیں ، انسانی حقوق پر آواز اٹھانے والے کھوکھلے نعرے لگایا کرتے ہیں ، عالم اسلام کی مکمل خاموشی ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، کیا کوئی اس طرح مسلمانوں کو تن تنہا چھوڑ سکتا ہے، یمن میں جارحیت کے لیئے تو اتحاد بنائے جا سکتے ہیں ، غیر قانون غیر آئینی مداخلتوں کے لیئے تو سر جوڑے جا سکتے ہیں ، اپنے مسلمان بھائی کو کیسے مارا جاسکتا ہے اس کے لیئے پلاننگ کی جا سکتی ہیں ، نام نہاد جہادی تنظیمیں ، کالعدم تنظیمیں ان ممالک کی آشیر باد سے ملک میں آگ و خون کی ہولی تو کھیل سکتے ہیں لیکن جب بات ظلم و ستم کی المناک داستانوں کی ، جب بات نہتے و بے آسرا بچوں کے بہتے خون کی ، جب بات خواتین کی بے حرمتی کی ہو ، جب بات مردوں کے قتل عام کی ، تو مسلم دنیا کے حکمرانوں کو کیوں سانب سونگھ جاتا ، کیوں یہ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ نہیں کرتے ؟ کیوں یہ ایک ہو کر طاغوت کے مقابلے میں میدان میں نہیں آتے ؟ کیوں اپنے مسلمان بھائیوں کو مرتا دیکھتے رہتے ہیں ؟ کچھ کرنے کی پوزیشن ہونے کے باوجود کچھ نہیں کرتے ، یہی صورتحال اس وقت ہوئی جب امریکہ کا پالتو اسرائیل فلسطین میں غزہ کی پٹی پر ماہ رمضان کے دوران بمباری کر رہا تھا ، مسلم دنیا خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی تھی۔

مجلس وحدت کے رہنماؤں نے کہا کہ ثابت یہ ہوتا ہے کہ مسلم ممالک کے حکمران اپنے اپنے اقتدار کے تحفظ کے لیئے تو کچھ بھی کر سکتے ہیں لیکن جس سے انہیں خطرہ ہو یا جس سے طاغوت ناراض نہ جائے وہ کام ہر گز نہیں کریں گے، چاہے وہ روہنگیا مسلمانوں کو برما کے وحشی فوجی اپنے طرح طرح کے حربوں کا نشانہ بناتے رہیں ، حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ، پتھر دل رکھنے والے حکمران اللہ کے ہاں بھی جواب دہ ہوں گے ، بروز محشر ان بچوں و مظلوموں کو کیا جواب دیں گے ۔

مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنا کردار ادا کرے اس طرح کہ جیسے سعودیہ کے لیئے میدان میں کود پڑی تھی ، اگر یہ مسلم امہ کے ممالک کی واحد ایٹمی طاقت ہے تو اس کو اس بات کا بھی احساس ہونا چاہیے کہ بڑے ہونے کے ناطے مسلمانوں کا احساس کرنا ، چاہے وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں بستے ہوں کی محافظت کے لیئے کوئی اقدامات کر سکتی ہے تو کرے ، اپنے ذاتی کاروبارکے تحفظ کے لیئے قومی سلامتی کے اداروں کو داؤ پر لگانے والے حکمران برما میں مسلمانوں کی مدد کریں ۔وہ مدد چاہے آواز کی صورت میں ہو یا سفارتکاری کی صورت میں پاکستان اپنا کردار ادا کرے۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) کوئٹہ فائرنگ واقعہ ، پانچ افراد شہید، مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کا تین روزہ سوگ کا اعلان، شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، کالعدم تنظیموں کے کارندے ملک خداداد میں آگ و خون کی ہولی کھیل رہے ہیں ، آرمی چیف امن عامہ کی بحالی میں کردار اداکرے، ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے مجلس وحدت آزاد کشمیر کے میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی اپیل پر کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی، تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے اپنی دوکانیں بند کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا ، مخصوص مکتب کی ٹارگٹ کلنگ منظم انداز میں کی جارہی ہے، حکومت ناکام ہو چکی ، آرمی چیف کردار ادا کرتے ہوئے وزیرستان کی طرح کوئٹہ و نواحی علاقوں میں بھی آپریشن کریں ، نہتے شہریوں و تاجروں کی ٹارگٹ کلنگ نا قابل برداشت عمل ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں ، بلوچستان میں را کی سرگرمیوں کے لیئے کون لوگ استعمال ہو رہے ہیں دیکھا جائے، بھارت کن کے ذریعے اپنے عزائم کو کامیاب بنانا چاہتا ہے، ان لوگوں کو پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ایک ہفتہ میں 12شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کیوں ہوئی ، حکومت جواب دے ، اگر امن عامہ قائم نہیں ہو سکتا تو اقتدار چھوڑ دیں ، یوں نہتے عوام کی جان مال کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں اس فائرنگ کے واقعے کے ملزمان کو پکڑتے ہوئے نشان عبرت بنایا جائے۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) سرنگ میں گیس دھماکہ، مجلس وحدت مسلمین کا اظہار افسوس،مزدوروں کو جانی و مالی تحفظ فراہم کیا جائے، مجلس وحدت مسلمین نے بھی اس سے قبل آواز بلند کی تھی کہ مزدوروں کے لیئے صرف ہوائی اعلانات نہیں بلکہ عملی اقدامات کیئے جائیں ، رزق حلال کمانے والے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کو 50لاکھ سے زائد معاوضہ فراہم کیا جائے، جب کہ زخمیوں کو مکمل علاج کے ساتھ ساتھ ان کی فیملی کی کفالت بھی کی جائے، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر ریاستی سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی نے جائے حادثہ کے دورے کے بعد مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ جب نوسیری سائیڈ حادثہ ہوا تھا مجلس وحدت نے مطالبہ کیا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر قابل قدر اقدامات کریں ، مگر دوسرے روزے وزیراعظم نے دورے کے موقع پر جو اعلان کیا وہ حکومتی نہیں شخصی اعلان لگتا تھا، انہوں نے کہا اس موقع پر بھی ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عملی اور ٹھوس اقدامات کیئے جائیں، مزدوروں سے پہلے ہی کم اجرت میں زیادہ کام لیا جاتا ہے، ایکسپرٹ کے بجائے مزدور سے انجینیئر کا کام لیا جاتا ہے، اور ٹائم کے باوجود بھی مزدور اس مہنگائی میں خاندان کی کفالت نہیں کر پاتا، اس جانب تو حکومت وقت کی کوئی توجہ ہی نہیں ، وہ شخص کہ جو کام کرنے کے باوجود اپنے خاندان کی کفالت نہ کر سکتا تھا، اس کے جاں بحق ہونے کے بعد کیا ہو گا؟ اس بارے میں عملی اقدامات ہونے چاہیئے ، زخمیوں کے مکمل علاج کے ساتھ ساتھ خاندان کی کفالت کا بھی بندوبست کیا جائے، حکومت اس جانب فوری توجہ کرے ۔ مزدوروں کے حقوق کا خیال رکھے ، قومی پراجیکٹ کے لیئے ہمارے لوگوں کی بے بہا قربانیاں ہیں ، زمین دی ، جان دی ، حکومت قدر کرتے ہوئے اقدامات کرے۔ان قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیا جائے۔کشمیریوں کے حقوق کے لیئے مجلس وحدت ہر حد تک جانے کو آمادہ ہے۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) ظالموں ، لٹیروں کو اب مذید حقوق غصب نہیں کرنے دیں گے، مجلس وحدت اقتدار کے لیئے نہیں اقدار کے لیئے میدان میں ہے، کامیاب الیکشن مہم نے مخالفین کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں ، ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹر ی سیاسیات سید تصور عباس موسوی نے گلگت سے وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد میں عہدیداران کی ایک خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ یہاں کی عوام مجلس وحدت کے حق میں اٹھ کھڑی ہوئی ہے، مجلس وحدت لٹیروں کا احتساب کرے گی، اقتدار نہیں اقدار چاہتے ہیں، مجلس وحدت کے تمام امیدوار باصلاحیت ، نڈر ، بے باک اور تعلیم یافتہ ہیں ، دین کو تابع سیاست نہیں بلکہ سیاست کو تابع دین بنانے میدان میں ہیں ، ہم گلگت بلتستان کے حقوق کے لیئے آخری حد تک جائیں گے، گلگت بلتستان کی عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی قیادت کا جگہ جگہ پرتباک استقبال اس بات کی واضح دلیل ہے کہ عوام مجلس وحدت پر اعتماد کرتے ہیں ، مجلس وحدت عوام کی خدمت بلاتفریقِ مذہب و مسلک کرے گی، گلگت میں آ کر عوام کا جوش و خروش دیکھ کر خوشی ہوئی کہ عوام اب کھرے کھوٹے کی پہچان رکھتے ہیں ، سنی اتحاد کونسل کے چئیرمین بھی مجلس وحدت کے قائدین کے شانہ بشانہ ہیں ، جو اس بات کی دلیل ہے کہ مجلس وحدت اتحاد بین المسلمین کے تحت ہر مسلک و مذہب والے کی خدمت کے لیئے میدان میں ہے، انہوں نے کہا کہ اگر دھاندلی کی گئی تویہ مرکزی حکومت کے لیئے گلے کی ہڈی ثابت ہوگی ، یہاں کی عوام اسے ہر گز قبول نہیں کریں گے، مجلس وحدت مسلمین 5اور 6مئی کو گلگت اور بلتستاتان میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ، جو مک مکا کرنے والی جماعتوں کے تابوت میں آخری کیل ہو گی، مجلس وحدت سنگل پارٹی کے طور پر سامنے آئے گی ، لوگ مجلس وحدت کے منشور سے متفق ، 8جون کو خیمے کے نشان پر مہر لگا ئیں گے، لٹیروں کو گھر بھگائیں گے، خیمہ کا نشان گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کا نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 8جون کی شام مجلس وحدت مسلمین کے نام ہو گی۔

Page 6 of 7

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree