وحدت نیوز(مظفرآباد) مری میں زائرین اور بابالعل شاہ کے عقیدت مندوں پر شرپسندعناصرکاحملہ قابل مذمت ہے۔ ضلعی وتحصیل انتظامیہ ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کریں اس طرح کے اقدامات سے انارکی پھیلے گی۔ حالات خراب ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری امور سیاسیات محسن سبزواری نے کیا۔

انہوں نے کہا اولیاء اللہ کے آستانے لوگوں میں محبت بانٹنے کاذریعے اور تقرب الہی کادبب ہیں ان کے راستہ میں رکاوٹ ڈالناشرپسندی ہے ۔مری واقعہ میں کشمیرکے لوگوں کونہ صرف زدوکوب کیاگیا بلکہ کشمیریت کوگالیاں دی گئیں۔ جس پر سخت تشویش ہے ۔تفصیلات کے مطابق مری میں بابا لعل شاہ کے عقیدت مندوں کو کشمیر سے 28 اگست کو سہہ پہر تین بجے کے قریب زیارت کیلئے جاتے ہوئے مری سربگلہ گاؤں کے مقام پر گاڑیوں سے اتار کر سیکڑوں اہل علاقہ نے گھنٹوں تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں انکی گاڑیوں کو درخت کاٹنے والے کٹر سے کاٹ کر ناکارہ بنادیا گیا۔زائرین کاتعلق باغ کے علاقہ نمب سیداں ،سوہاوہ شریف اور گردونوح سے ہے انہوں نے  آر پی او اور دیگرحکام بالادے مطالبہ کیا کہ واقعہ کافی الفور نوٹس لیتے ہوئے شرپسنددہشتگردوں کے خلاف ایف آئی آردرج کر کے فوری کاروائی کی جائے۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے ریاست آزادجموں وکشمیرکے آمدہ انتخابات کے سلسلے میں ریاست کا دورہ کیا ،  اس موقع پر مرکزی کوآرڈینیٹر امور سیاسیات آصف رضا ایڈووکیٹ بھی ان کے ہمراہ تھے،انہوں نے ریاستی کابینہ اور پولیٹیکل کونسل کے علیحدہ علیحدہ اجلاسوں میں شرکت کی اس موقع پر ریاستی سیکریٹری جنرل علامہ تصور حسین نقوی سمیت ، پولیٹیکل سیکریٹری محسن رضا سبزوازی ایڈووکیٹ اور دیگر رہنمائوں نے انہوں نے انتخابی حکمت عملی اور سیاسی روابط کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) سیاہ پٹیاں باند کر عید کے اجتماعات میں شریک ہوں گے ، منظم شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور علامہ راجہ ناصر عباس سے اظہار یکجہتی کے لیے سیاہ پٹیاں باندھی جائیں گے، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کا عید الفطر کے موقع پر جاری پیغام، تفصیلات کے مطابق علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا ہے کہ عید کے اجتماعات میں بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوں گے ، ملک بھر میں جاری منظم شیعہ ٹارگٹ گلنگ کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس 13مئی سے ہنوز بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں ، علامہ راجہ ناصر عباس کی یہ آواز مظلوموں ، محکوموں و محروموں کی آواز بند چکی ہے ، دہشت گردی و انتہاء پسندی سے پاک مملکت کے متلاشی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی یہ طویل ترین بھوک ہڑتال ایک تاریخ لکھ چکی ، صرف اسلام آباد تک نہیں بلکہ یہ ایک عالمی تحریک بن چکی ہے ، پارا چنار ، کراچی ، ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر منظم انداز سے ہماری نسل کشی کی جارہی ہے ، پاکستان بنانے والوں کے ساتھ ایسا سلوک، متعلقہ اداروں اور حکومت کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے ، ایسی صورتحال میں میدان میں آنا ناگزیر ہو چکا تھا،ہم سربراہ مجلس وحدت مسلمین سے مکمل اظہار یکجہتی کریں گے ، ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے چاہے اس کی جو قیمت بھی چکانا پڑے ، علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئیں ظلم کے خلاف اس تحریک میں ہمارا ساتھ دیں، عید کی خوشیاں مناتے ہوئے شہدا کو نہ بھولیں ، شہدا کے مشن کو نہ بھولیں ، سیاہ پٹیاں باندھ کر عید کے اجتماعات میں شریک ہوکر شیعہ نسل کشی کے خلاف احتجاج کریں اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اظہار یکجہتی کریں۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) ریاست گیر یوم القدس، فضا مردہ باد امریکہ مردہ باد اسرائیل مردہ باد بھارت کے نعروں سے گونج اٹھی ، رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس کے طور پر منایا گیا ، تفصیلات کے مطابق ریاست بھر میں احتجاجی ریلیز کا انعقاد کیا گیا ، میرپور ، کوٹلی ، باغ ، ہٹیاں بالا، نیلم سمیت تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ، مرکزی احتجاجی ریلی مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری مظفرآباد سے نکالی گئی ، ریلی کی قیادت سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی ، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل آزاد کشمیر علامہ مفتی سید کفایت حسین نقوی ، ڈویژنل صدر آئی ایس او سید رضی عباس ، علامہ جواد الحسن سبزواری و دیگر زعمائے ملت نے کی ، ریلی گیلانی چوک پہنچ کر بڑے احتجاجی اجتماع کی شکل اختیار کر گئی ۔

علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ یوم قدس کسی شیعہ یا سنی کا نہیں بلکہ اسلام کا دن ہے ، یہ وہ دن ہے کہ جب ہم مظلوم کی حمایت میں میدان میں نکلتے ہیں ، ظالم سے اظہار نفرت کرتے ہیں ۔ قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینی مسلمانوں ، کشمیر کے مظلومین سمیت دنیا کے ہر مظلوم کی حمایت میں آواز بلند کرتے ہیں ، یوم قدس یوم اللہ و یوم رسولؐ ہے یہ تقاضہ رکھتا ہے کہ مظلوم کی حمایت میں باہر نکلیں اور امریکہ کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف آواز بلند کریں ، اسرائیل عالم اسلام کے دل میں ایک خنجر کی مانند ہے ، عالم اسلام متحد ہو کر اس خنجر کو توڑ ڈالے ، غزہ کا محاصرہ اسرائیل کے ناجائز ہونے کی ناجائز ہے ، اسرائیل جتنا بھی ظلم کر لے اس کا انجام قریب ہے ، عرب ممالک جو اپنی بادشاہت کے بچاؤ کے لیے تو اتحاد بنا لیتے ہیں ، اسلامی ممالک کے خلاف تو اتحاد بنا لیتے ہیں لیکن سوالیہ نشان ہے کہ کیوں اسرائیل کے خلاف اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں کوئی اتحاد نہیں بنتا ، اس دن کو منانے کا مقصد جہاں مظلومین جہاں کی حمایت ہے وہاں اسلامی دنیا سے ہوش کے ناخن لینے کی بھی آواز ہے ، علامہ تصور جوادی نے کہا کہ ہم ہر ظالم کے خلاف اور ہر مظلوم کے حامی ، اب چاہے مظلوم کشمیر کا ہو یا عراق کا ، شام کا ہو یا افغانستان کا جہاں جہاں ظلم ہے ہم اس کے خلاف ہیں ، بھارت مقبوضہ وادی میں ظلم کی المناک داستانیں رقم کر رہا ہے ، بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال بارے شرکاء سے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ آج مظلومین پاکستان کی آواز بن کر اسلام آباد کے وسط میں ایک مرد مجاہد 13مئی سے بیٹھا ہے ، مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ، واضح رہے ملت کشمیر علامہ راجہ ناصر عباس کے ساتھ ہے، پاکستان کے اندر دہشتگردی ختم کرنے ،قائد و اقبال کے پاکستان کو لوٹانے کی بات کرنے والا محب وطن رہنما ، لائق صد تحسین ہے ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے تمام تر مطالبات جائز ہیں ، مرحلہ وار قوم حکمرانوں بتا دے گی کہ تمہاری چپ نے ہماری بیداری اور تمہارے اقتدار کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، 22جولائی ملک جام ہو گا ، اسلام آباد میں اجتماع ہو گا ، پھر یہ قوم لانگ مارچ کے لیے نکلے گی پھر تمہیں پتہ چلے گا کہ حسینی جب میدان عمل میں نکل آئیں تو انہیں واپس بھجوانہ ناممکن ہے ، علامہ تصور جوادی نے کہا کہ سربراہ مجلس وحدت مسلمین سے اظہار یکجہتی کے لیے اور مملکت خداداد پاکستان میں منظم ٹارگٹ کلنگ کے خلاف عید کے روز سیاہ پٹیاں باندھ کر عید کی نماز پڑھیں گے ۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحد ت المسلمین آزادکشمیرنے آئندہ عام انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ حصہ لینے کا اعلان کیا ہے آزادکشمیر کے تینوں ڈویثرن سے محدود حلقوں سے امیدوار نامزد کئے گئے ہیں مجلس وحدت مسلمین ایک جامع منشور اور سوچ و فکر کے ساتھ انتخابی میدان میں اتری ہے ہمارا مقصد قوم کو شعور اور آگاہی دینا ہے اور انہیں ان کے حق سے آگاہ کرنا ہے موجودہ سیاسی نظام عوام کے اعتماد پر پورا اترنے میں ناکام ہو گیا ہے مروجہ نظام مسائل کے حل کی اہلیت نہیں رکھتا کالعدم تنظیموں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں پوری قوم کیلئے باعث تشویش اور امن کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہیں آزادکشمیر انتہائی پر امن علاقہ ہے یہاں کے امن کو ثبوتاژ کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے آزادکشمیر میں وفاق کی جانب سے تعینات لینٹ بیورو کریسی کا طرز عمل درست نہیں یہ وائسرائے کا کردار ادا کر رہے ہیں اور آزادکشمیر کے عوام کو پاکستان سے متنفر کرنے کا موجب بن رہے ہیں مہاجرین مقیم پاکستان کی 12نشستیں آزادکشمیر کے عوام کے حق حکمرانی پر کھلا ڈاکہ ہیں ڈوگرہ قانون کے مطابق بھی یہ لوگ مہاجر نہیں رہے مسئلہ کشمیر کو سب سے زیادہ نقصان پیپلز پارٹی نے پہنچایا شملہ معاہدہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین علامہ تصور نقوی الجوادی نے مفتی کفایت حسین نقوی کے ہمراہ مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیدواران اسمبلی محسن رضا جعفری ایڈووکیٹ ، ارسلان آفتاب ، خالد محمود عباسی ، طالب ہمدانی ، مولانا حمید نقوی بھی موجود تھے ۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر سے 12سو میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے ریاستی عوام کی کل ضرورت تین سو میگا واٹ ہے لیکن آج کشمیری عوام کے مقدر میں اندھیرا ہی اندھیرا ہے نیلم جہلم پراجیکٹ پر کام مکمل ہونیوالا ہے لیکن آج تک آزاد حکومت کے ساتھ اس کا معاہدہ نہیں کیا گیا تعلیم کو صنعت بنا دیا گیا ہے میعاری تعلیم عام آدمی کے بچے کو میسر نہیں صحت کی بنیادی سہولیات کا سرے سے کوئی انتظام ہی نہیں حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں جبکہ عام آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے میرٹ بری طرح پامال ہو رہا ہے اور نوجوان مایوس ہیں مجلس وحدت المسلمین نے اس کرپٹ نظام کیخلاف میدان عمل میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے نظام میں بہتری کیلئے مجلس اپنے حصے کی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور عوام میں شعور بیدا ر کیا جائے گا تاکہ لوگوں کو اپنے ساتھ ہونیوالی نا انصافیوں کا علم ہو سکے آج آزادکشمیر کے عوام جن مصائب اور مشکلات سے دوچارہیں اسکی بنیادی وجہ یہاں کی سیاسی قیادت کی ناکامیاں ہیں یہاں کی قیادت نے عوام کے بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی اور ذاتی مفادات حاصل کئے آج آزادکشمیر کے پاس چالیس فیصد کوٹہ رہ گیا ہے جبکہ ساٹھ فیصد وسائل پر وہ لوگ قابض ہیں جن کا آزادکشمیر سے کوئی لینا دینا نہیں نہ ان کا ریاستی ترقی میں کوئی کردار ہے

 

وحدت نیوز (میرپور/مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل،انجمن امامیہ میرپور کے سابق صدر،سابق صدر کشمیر پریس کلب میرپور،سابق صدر آزدکشمیر یونین آف جرنلسٹ سید سرفراز حسین کاظمی حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے میرپور میں انتقال کرگے۔مرحوم کی صحافت اور مذہب وملت کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،مرحوم کی وفات پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی ،مجلس وحدت مسلمین آزدکشمیر کے سیکرٹری جنرل سید تصور حسین نقوی الجوادی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل خالد محمود عباسی،سیکرٹری سیاسیات سید محسن رضا جعفری ایڈووکیٹ،مولانا طالب ہمدانی ،مولانا حمید نقوی،میرپور کے ضلعی سیکرٹری جنرل سید ناظر عباس نقوی ضلعی سیکرٹری سیاسیات سید نگاہ کرم نقوی اور مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے ذمہ داران نے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مرحوم کی خدمات تا زیست یاد رکھی جائیں گی ، مرحوم کا صحافت ، مذہب و ملت کیئے جانا والا کام ناقابل فراموش ہے ، سرفراز کاظمی پیرانہ سالی کے باوجود تنظیمی امور میں سرگرم رہے ، ملت کے لیئے ایک درد رکھتے تھے، ملت کے لیئے کام کو اپنا فرض عین سمجھتے تھے،ریاستی سیکرٹری جنرل سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ سرفراز کاظمی مرحوم ہمارے بہترین تنظیمی ساتھی ،کہنہ مشق صحافی اور ایک صاحب بصیرت دیندار انسان تھے جن کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا برسوں پر نہیں ہوسکے گے،مرحوم نے اپنے مولا امیرالمومنین امام علی ؑ ایسی زندگی گزبارک کہ جب تک زندہ رہے ہر شخص ان کا گرویدہ رہا اور آج جب وہ اس دنیا سے اٹھ گے ہیں تو ہر شناسا شخص اشکبار ہے۔

Page 4 of 8

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree