وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر کے وفد کی ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصورحسین نقوی الجوادی کی قیادت میں جعفریہ سپریم کونسل کے چیئرمین سید شبیر بخاری سے ملاقات ، وفد میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل خالد محمود عباسی ، سیکرٹری سیاسیات سید محسن رضا جعفری ایڈووکیٹ اور سیکرٹری اطلاعات مولانا سید حمید حسین نقوی بھی علامہ تصور جوادی کے ہمراہ تھے،ترجمان جعفریہ سپریم کونسل آزاد جموں و کشمیر نے بتایا کہ ملاقات میں سیاسی امور سمیت مختلف امور پر غور و خوض کیا گیا، قومی و ملی امور کے لیئے ملکر کام کرنے پر اتفاق ،چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل نے مجلس وحدت مسلمین کی ملی امور کے لیئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) حکومت وقت ہوش کے ناخن لے ، لوڈشیڈنگ معاملات پر کسی طور پر بھی سنجیدہ نہیں ہے، تاجر اتحاد کا 5فروری کے موقع پر لانگ مارچ درست اقدام، حکومت متوجہ ہو کہ 5فروری ہی یوم یکجہتی کشمیر ہے، معاملات یکسو کیے جائیں، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے ریاستی دفتر میں ایک وفد سے ملاقات میں کیا ، انہوں نے کہا کہ تاجر اتحاد کا چارٹر آف ڈیمانڈ درست ہے ، یہ کشمیریوں کے دلوں کی آواز ہے، بجلی پیدا کرنے والا خطہ ، پاکستان کو روشن کرنے والا خطہ بجلی کو ترس رہا ہے، فنڈز کے لیے تو آزاد کشمیر حکومت نے اسلام آباد جا کر دھرنا دیا ، حالانکہ نہیں دینا چاہیے تھا کہ کیوں خطہ آزاد کشمیر پر اس پار رہنے والے بھی نظر رکھتے ہیں ، یوں جگ ہسائی ہوئی، لیکن ہم سوال یہ کرتے ہیں کہ وہاں بجلی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بات کیوں نہ کی گئی، کیا ہمارے حکمران اس بات کو سنجیدہ لے ہی نہیں رہے؟ پچھلے دو مہینوں سے دارالحکومت آزاد کشمیر کی تینوں بڑی شاہراؤں پر عوامی احتجاج ہوئے، سڑکیں بند ہوئیں ، لیکن کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا گیا، دیہی علاقوں میں تو بجلی ہوتی ہی نہیں ، بجائے اس کے کہ حالات کا حل نکالا جاتا ، کون ہے جو معاملات بگاڑ کی جانب لے کر جا رہا ہے ، کیوں کوئی عوام کا خیال نہیں کر رہا؟ الیکشن قریب ہے کیا منہ لے کر عوام کے پاس جائیں گے؟ دوسری جانب اپوزیشن کا کردار بھی کسی طور پر بھی منصفانہ نہیں ہے ، صرف کیچڑ اچھالنے سے اپوزیشن اپوزیشن نہیں کہلاتی ، عوامی حق کے لیئے آواز اٹھائیں تو لوگ تب دوبارہ اپنی نمائندگی کے لیئے چنیں گے ۔اپوزیشن صرف عدالتوں میں حکم امتناع حاصل کرنے کے لیے رہ گئی، کہ جب حکومت کوئی کام کرے ، تو ہم نے حکم امتناع لینا ہے ، فقط اس لیئے کہ یہ ہمارے دور میں ہو، حکومت اور اپوزیشن کا یہ رویہ عجیب ترین، علامہ تصور جوادی نے کہا تاجر اتحاد کی کاوشوں کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، آپ جائز مطالبات رکھتے ہیں ، عوامی حق کے لیئے آواز اٹھانے پر ہم آپ کے ساتھ ہیں ، علامہ تصور جوادی نے مذید کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے اوگرا کی سمری مسترد کر کے فیول کی قیمتوں میں معمولی کمی بھونڈا مذاق ہے، عالمی مارکیٹوں میں قیمتوں کی کمی کو ملحوظ رکھتے ہوئے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردانہ حملہ ، شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، سفاک دہشت گرد علم دشمن ، ملک دشمن ، انسان و اسلام دشمن ہیں ، مملکت خدا داد پاکستان میں ناامنی پھیلا کر اغیار کے ایجنڈے کی تکمیل کر رہے ہیں ، ایسا کوئی اسلام نہیں کہ بے گناہوں کا سرعام قتل عام کیا جائے، سفاک دہشتگردی عبرتناک انجام کے مستحق ہیں ، ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر سفاکانہ بربریت کے خلاف یہاں صحافیوں سے ایک گفتگو میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملہ ، ایک دفعہ پھر ہمارے مستقبل کے معماروں پر حملہ ہے، کسی طور پر بھی یہ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہ ہیں ، عبرتناک انجام سے دوچار کیا جانا ہی ملک و قوم کے مفاد میں ہے ، پشاور اے پی ایس حملے کے بعد نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا تھا، دہشت گردوں کو دوبارہ سے منظم نہ ہونے دینے کا وعدہ کیا گیا، دہشت گرد دوبارہ سے سر گرم ، نیشنل ایکشن پلان ایک سوالیہ نشان بن کر رہ گیا، دہشت گرد اور ان کے سہولت کار مسلسل اپنے وار کیئے جا رہے ہیں ، کسی بھی پلان کا ان پر کوئی اثر نہ پڑا ، اور نہ عام آدمی اس طرح سے محفوظ ہے جس طرح سے ہونا چاہیے ، ریاست کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرے ، مگر بنیادی حق حقِ زندگی ہی سرعام چھن رہا ہے، نہتے شہریوں کو سرعام گولیاں ماری جا رہی ہے، سفاکیت کی انتہاء کی جا رہی ہے، نیشنل ایکشن پلان برا نہ تھا اور نہ ہے، مگر اس پر عملدرآمد کتنا ہوا؟ یہ قوم کا سوال ہے،۔

علامہ تصور جوادی نے کہا کہ ضرب عضب آپریشن کو ملک کے گلی کوچوں تک وسعت دینے کی ضرورت تھی اور ہے، ایک وزیرستان نہیں ہر وہ وزیرستان جو ملک میں ناامنی ، دہشتگردی، فرقہ واریت ، انتہاء پسندی کا اڈا ہو اس کا قلع قمع ضروری ہے، ضروری ہے کہ ان کو پاک سرزمین کو ان سے پاک کیا جائے، ناپاک ارادے رکھنے والے ناپاک وجود پاک سرزمین میں قوم کوقبول نہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں ملک بھر میں ضرب عضب آپریشن کو وسعت دیکر ان نجاستوں سے دھو دیا جائے ، تب ہی یہ ملک امن کا گہوارہ بنے گا۔چارسدہ باچا خان یونیورسٹی میں بہنے والی خونِ ناحق کی ایک ایک بوند کا حساب لیا جائے، علامہ تصور جوادی نے مذید کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل چیف ملک میں دہشت گردی کی اس لہر جانب متوجہ ہوں ، کسی بھی اتحاد میں حصہ بننا یا نہ بننا بعد کی بات ، گھر کے اندر کی صفائی کی نگرانی کی جائے، سعودیہ ایران تنازعہ میں ثالثی کا کردار اچھا فیصلہ ، فی الوقت ہمارا ملک حالت جنگ میں ہے ہمیں اپنی ساری کوشش دہشتگردی گردی کے خاتمے کی جانب ہونی چاہیے۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) ریاستی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین کے انچارج و سیکریٹری اطلاعات مولاناسید حمید حسین نقوی نے کہا ہے کہ دومیل تا چکوٹھی نکلنے والی لبیک یا رسول ؐ ریلی، حسب سابق امسال بھی بھرپور شرکت کریں گے، مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے قیادت ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ تصور جوادی کریں گے، جبکہ ریلی میں سینکڑوں کارکنان و عہدیداران موٹر سائیکلز و کار کے ہمراہ شرکت کریں گے، لبیک یا رسول ؐ اللہ و لبیک یا حسین ؑ نعرہ وحدت ہے، ان شعار سے جہلم ویلی کی فضا گونج اٹھے گی، مولانا حمید نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے تین جگہ ریلی کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ قائدین ریلی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جائیں گے، اور قائدین ان استقبالیہ کیمپوں میں خطاب کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹریٹ مظفرآباد سے جاری پریس ریلیز میں کیا ۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) 12تا 17ربیع الاول’’ ہفتہ وحدت ‘‘منائیں گے، مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کا اعلان، ربیع الاول بھی شایان شان طریقے سے منائینگے، ہم نے بیٹے کا غم منایا ، نانا کا میلاد منانے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے ربیع الاول کے حوالے سے منعقدہ کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ حسب سابق امسال بھی مجلس وحدت مسلمین ۱۲ تا ۱۷ ربیع الاول’’ ہفتہ حدت ‘‘منائے گی، محرم الحرام و صفر المظفر میں رسول ؐ کے بیٹے کا غم منایا ، اب رسولؐ کے میلاد منانے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، انشاء اللہ ربیع الاول شیعہ سنی اتحاد کا مظہر مہینہ ہو گا، اہلسنت سے بھرپور تعاون کریں گے، تمام اضلاع ہفتہ وحدت کے عنوان سے پروگرامات کا انعقاد کریں گے جبکہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی دربار عالیہ سخی سائیں سہیلی سرکارؒ پر مرکزی میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں شیعہ سنی قیادت کو مدعو کریں گے ، علامہ تصور جوادی نے کہا کہ (آج)10ربیع الاول کو سیرت کمیٹی ہٹیاں بالا کے زیر اہتمام دومیل تا چکوٹھی ریلی میں بھی مجلس وحدت مسلمین بھرپور شرکت کرے گی، راستے میں مجلس کے کارکنان جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگا کر ریلی کا استقبال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کی مشکلات کا حل پرچم نبی ؐ تلے جمع ہونے میں ہے، شیعہ سنی اتحاد ہی اس ملک کی بقاء کا ضامن ہے، دشمن اس اتحاد کو نہیں دیکھنا چاہتا ، مگر ہم اکٹھے نکل کر بتا دیں گے ہم کل بھی ایک تھے ، آج بھی کلمہ طیبہ کی بنیاد پر ایک ہیں ، ہم اپنے اتحاد سے دشمن کو شکست فاش دیں گے ، ہمارے نبی ؐ جھنڈا امن کا جھنڈا ، ہمارے نبیؐ کا پیغام امن کا پیغام ، جھنڈا گھر گھر لہرائیں گے پیغام گھر گھر پہنچائیں گے ، مجلس وحدت مسلمین اتحاد امت کے مشن پر گامزن ، اس حوالے سے ہر ممکن جدوجہد کرتے رہیں گے، تکفیریت ، و دہشتگردی کے مائنڈ سیٹ کے خلاف بر سر پیگار رہیں گے ، ہم میلاد والے ، امن والے ، امن کے سفیروں کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں ، علامہ تصور جوادی نے کہا کہ ہم امت مسلمہ سے کہتے ہیں آئیں اور کلمہ طیبہ کی بنیاد پر اکٹھے ہو کر دین اسلام و وطن عزیز کی خدمت کریں ، استعمار کی خدمت کو ترک کرتے ہوئے اسے پانے اندر سے نکال باہر کریں ، اسی میں ہماری بھلائی ہے۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) تعلیمی پیکچ بہترین ، عملددرآمد شفاف طریقے سے ہونا چاہیے ، کسی برادری ،پارٹی یا مخصوص طبقے کو فائدہ پہنچانے کے بجائے میرٹ کی بالا دستی کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد کشمیر کے سیکرٹری تعلیم مولانا سید طالب حسین ہمدانی نے آزاد کشمیر کے تعلیمی پیکچ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اگر تو تعلیمی پیکچ تعلیمی انقلاب کے لیے ہے، سکولوں کی حالت زار بہتر بنانے کے لیے ہے، تعلیم کو عام کرنے کے لیے ہے، غریب کی فلاح کے لیے ہے، میرٹ کی بالا دستی کے لیے ہے ۔ تو مجلس وحدت مسلمین اسے سراہتی ہے، لیکن اگر یہ الیکشن کمپین ہے، جیالا نوازی کا ایک پروگرام ہے، سیاست برائے سیاست ہے، میرٹ کے بجائے وزراء کا کوٹہ ہے، تو اسے کسی طور پر بھی قبول نہیں کیا جائے گا۔ مولانا طالب ہمدانی نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت کی نیت اچھی ہو گی ، تعلیمی اصلاحات کے لیے اس نے اس پیکچ کا اعلان کیا ہو گا، اور آزاد کشمیر میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کی خاطر اسے شفاف طریقے سے نافذ کرے گی۔

Page 5 of 8

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree