وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن شوری عالی و ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان آغا رضا کا یزدان خان باکسنگ کلب کا دورہ، اس دوران نمائشی مقابلوں میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کےلئے ایک ایک جوڑا جوگر شوز اور آفیشلز کے لئے ایک ایک عدد ٹریک سوٹ دینے کا اعلان کیا، اس کے علاوہ باکسنگ کلب کے تمام لوازمات (Missing Facilities ) مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ تاجئی خان کمپلیکس کی سیلنگ اور مرمت کا کام کرنے کا بھی اعلان کیا۔ پاکستان نیشنل ٹریننگ کیمپ میں حصہ لینے کے لئے گولڈ میڈلسٹ باکسر سید آصف کو کراچی تک کا ائیر ٹکٹ بھی فراہم کیا تاکہ آنے والے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کی سلیکشن کے لئے مکمل تیاری کر سکے۔ یزدان خان باکسنگ کلب نے آج تک اولمپیئن باکسر شہید سید ابرار آغا ، اولمپیئن باکسر اصغر علی چنگیزی ، اولمپیئن باکسر حیدر علی ، مرحوم سعادت علی باکسر ، سید آصف علی ، کیپٹن حسرت علی اور کیپٹن حبیب اللہ جعفری جیسے نامور باکسر متعارف کروایا ہے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن شوریٰ عالی و ممبر صوبائی اسمبلی آغا رضا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بے روزگاری صوبہ بلوچستان کے اہم ترین مسائل میں سے ایک ہے بے روزگاری کی وجہ نوجوان منشیات اور دیگر منفی سرگرمیوں کی طرف رجحان پیدا کر رہے ہیں اور ھماری نوجوان نسل تیزی سے تباہی کی طرف بڑھ رہی ہے ایسی حالت میں صوبے کے نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنا خوش آئند بات ہے تاہم وزراء اور دیگر زمہ داروں کے رویوں سے لگ رہا ہے کہ اس مسئلے میں بھی بڑی سطح بد عنوانیاں رو نما ہوگی اور قومیت کی نام پر بھرتیاں کر کے بعض اقوام خصوصاً ہزارہ قوم کے جوانوں کو ان ملازمتوں سے محروم رکھا جائے گا یا پھر برائے نام چند ایک بھرتیاں کی جائیں گی ۔ ہزارہ قوم کے جوان ہمیشہ سے اپنی قابلیت اور میرٹ کی بنیاد پر ملازمتیں حاصل کرتے رہے ہیں لیکن گزشتہ چند سالوں میں بھرتیوں کے ریکارڈ سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہزارہ قوم کو سرکاری محکموں سے وائٹ واش کرنے کا پروگرام بنا لیا گیا ہے موجودہ صوبائی حکومت کے پہلے ڈھائی سالہ دور میں تو ملازمتوں میں ہزارہ قوم کو مکمل نظر انداز کیا گیا اور وزراء اور سیکریٹریز نے میرٹ کو پامال کرتے ہوئے قومیتوں کی بنیاد پر بھرتیاں کر کے قوم پرستی کو ہوا دی۔ اور اب بھی ان کے غیر زمہ دارانہ رویوں کی وجہ سے صوبے کے قابل نوجوانوں میں احساس محرومی بڑھ رہی ہے موجودہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنائاللہ زہری صوبے کے تمام محکوم اقوام کے لیے امید کی ایک کرن بن کر سامنے آئے ہیں لہذا ان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ میرٹ پر بھرتیوں کو یقینی بنائیں اور ہزارہ قوم کے جوانوں پر خصوصی توجہ دیں اور انھیں ملازمتیں دیکر ان کے احساس محرومی کا ازالہ کریں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان کی شوری کا اجلاس ڈویژنل سیکریٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت مرکزی معاون سیکریٹری امور تنظیم سازی علامہ اصغر عسکری نے کی،اجلاس میں تمام اضلاع کے عہدیداران سمیت مرکزی رہنما علامہ ہاشم موسوی اور رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا کی خصوصی شرکت، اجلاس کے اختتام پر تین ماہ قبل تشکیل کردہ صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کو تحلیل کر دیاگیا اور دستورکے مطابق اراکین صوبائی شوریٰ نے کثرت رائے کے زریعے مولانا برکت علی مطہری کو آئندہ تین سال کیلئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان کا سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا، علامہ اصغر عسکری نے نو منتخب صوبائی سیکریٹری جنرل سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام شہدائے سانحہ علمدار روڈ2013کی چوتھی برسی پر عظیم الشان اجتماع شہداءچوک پر منعقد کیا گیا، اس اجتما ع میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین وحضرات سمیت خانوادہ شہداء نےشرکت کی جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی ، مرکزی رہنما علامہ اعجاز بہشتی ، علامہ ہاشم موسوی، علامہ جمعہ اسدی، علامہ ولایت جعفری، رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا اور چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے خصوصی خطاب کیا۔

 اس موقع پر مقررین نے نے کہا ہے کہ 10 جنوری 2013 پاکستان کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن تھا، جس دن اہل جور وستم نے ظلم و بربریت کی ایک بدترین مثال قائم کردی۔ جہاں علمدار روڈ پر نہتے اور بے گناہ 86 افراد کو زندگی کی نعمت سے محروم کردیا گیا اور سینکڑوں لوگ اس دھماکے میں زخمی اور اپاہج ہوگئے۔ کتنے گھرانے ایسے تھے جو اپنے واحد سرپرست سے محروم ہوئے۔ کتنی ماوؤں کے گود اپنے لاڈلے اور کتنے بچے جو باپ کے سایے سے محروم ہوئے۔ یوں تو سفاک دہشتگردوں نے بارود کے ذریعے اِن شہدا کے جسموں کے ہزارو ں ٹکڑے کر دیئے۔ مگر اِن پاکیزہ اجساد کاہر ٹکڑا اتنا پُر تاثیر ثابت ہوا کہ پاکستان کے طول و ارض سے لے کر دُنیا کے کونے کونے تک انسانی ضمیر کو جنجھوڑ کر رکھ دیا اور انھیں ظلم کے خلاف علم بغاوت لے کر باہر نکلنے پر مجبور کر دیا۔ یہ وہ پاک و مقدس لہو ہے جس نے اپنی حرارت سے سخت ترین سردی میں فضا کو ایسا گرمایا کہ لوگوںنے پورا ہفتہ سڑک پر گزار دیا اور اپنی ہمت سے اُس وقت کے کرپٹ اور ظالم صوبائی حکومت کو گھر کا راستہ دکھایا۔ مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے۔ کہ آج تک اُن قاتلوں کو نہ تو پکڑا گیا اور نہ ہی انکا پیچھا کیا گیا۔ جو بذات خود وفاقی و صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مُنہ پر ایک بدنما داغ ہے، جو کبھی نہیں دھول سکتی۔  بیان کے آخر میں موجودہ صوبائی حکومت اور وفاق سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ 10جنوری 2013  اور باقی سانحات کے شہداء کے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی کوآرڈینیٹر پولیٹیکل کونسل آصف رضا ایڈووکیٹ کے ہمراہ اپنے تنظیمی دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں ، جہاں وہ اہم پارٹی امور کا جائزہ لیں گے اور مقامی رہنمائوں سے ملاقات سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے، کوئٹہ آمد پر ڈویژنل سیکریٹری جنرل سید عباس موسوی نے دیگر اراکین کے ہمراہ معززرہنمائوں کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔

وحدت نیوز (آسٹریلیا) مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی اربعین امام حسین ؑ میں شرکت کے بعد ان دنوں اسٹریلیا کے سرکاری دورے پرمصروف ہیں ، اس دوران انہوں نے آسٹریلیا کے شہر برسبین میں  پاکستانی ہائی کمشنر محترمہ نائلہ چوہان صاحبہ کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کےپالیمانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی (آغا رضا)نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا ،اس موقع پر وفد میں شامل رکن بلوچستان اسمبلی اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید درانی، مولانا عبدالسمیع اور دیگر اراکین بلوچستان اسمبلی بھی موجود تھے، واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان اسمبلی کا پالیمانی وفد ماہ اگست میں امریکہ کے دورے پر بھی گہا تھا جس میں ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی آغارضا نے بھر پور انداز میں پاکستان اور بلوچستان کی نمائندگی کی تھی ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree