وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت  بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستا ن میں خالصہ سرکارکے نام پر عوامی اراضی پر قبضہ جنگ آزاد ی کے ساتھ سنگین مذاق اور تحریک آزادی کو مسترد کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے خطے میں عوامی اراضی پر قبضے کی کوشش نہ صرف غیر آئینی عمل ہے بلکہ غیر اسلامی بھی ہے۔ کھرمنگ سمیت پورے گلگت  بلتستان بھر میں عوامی اراضی پر بغیر معاوضہ قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔ حکومتی ادارے آئین پاکستان کی پاسداری کرے اور خالصہ سرکار کے قانون کو آئین پاکستان نہ سمجھیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کو جہاں ضرورت ہو معاوضہ ادا کرکے اخلاقی اور آئینی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے عوام دشمن فیصلوں کی ترویج سے باز رہے۔

آغا علی رضوی نے کہا کہ بعض عناصر وقتی سہولت کی خاطر عوام دشمن اور غلط پالیسیز کا اجراء کرتے ہیںجس کے سبب خطے کے عوام پر ریاستی اداروں سے اعتماد ختم ہوتا ہے جو کہ وطن عزیز پاکستان کے مفاد میں ہرگز نہیں۔ ریاست سے مراد شہری اور قطعہ ارضی ہے جبکہ مقننہ ، عدلیہ اور قوت مجریہ ریاست کے تحفظ اور ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔ اگر ملک میںافرا تفری ہو اور ملک مشکلات کا شکار ہوں تو ریاستی اداروں کی ناقص کارکردگی کا نتیجہ ہوتا ہے۔ اب گلگت بلتستا ن پہلے کی نسبت کہیںزیادہ حساس بن چکا ہے اور کسی قسم کی کوتاہی و غلط پالیسی کا ملک متحمل نہیں۔ پوری دنیا کی اور پاکستان دشمنوں کی نگاہیں گلگت بلتستان پر ہیں لہذا ریاستی اداروں کو چاہیے کہ عوام کو انکے حقوق مانگے بغیر دئیے جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خالصہ کی ہڈیاں سڑھ چکی ہیں اور اسکا قانون زندہ رکھنا خالصہ مزاج لوگوں کا کام ہے ۔ خالصہ کے نظریات کو تسلیم کرنے اور عمل کی کوشش کرنے والے خالصہ کی ریاست میں جائیں اقبال و جناح کے پاکستان میں ان کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔  

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹیکس کی معطلی جزوی کامیابی ہے، اس تحریک کے ذریعے عوام میں شعور اجاگر ہونا، اتتفاق و بھائی چارگی قائم ہونا، اتحاد کی فضاء قائم ہونا، اپنے حقوق کے لیے لڑنے کا جذبہ پیدا ہونا اور سازشوں و مشکلات کے مقابلے میں ڈٹ جانے کی ہمت پیدا ہونا اصل کامیابی ہے۔ سولہ روزہ تحریک کے دوران پتے تک نہ ہلنا اور پرامن رہنا اس عوام کے شعور کی علامت ہے۔ سخت ترین موسمی حالات میں میدان میں ڈٹنے والے جوانوں، نوجوانوں اور بوڑھوں کو جذبوں کو سراہتا ہوں اور ان سب کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس تحریک کی کامیابی کا اصل سہرا انجمن تاجران کے سربراہان بلخصوص ہمارے قائد غلام حسین اطہر اور مظلوموں کی آواز عوامی ایکشن کمیٹی کے سربراہ مولانا سلطان رئیس کے سر جاتا ہے۔ ان دونوں شخصیات نے جتنی قربانیاں دی ہیں، اسکا شکریہ لفظوں میں نہیں بیان کیا جا سکتا۔ انہوں نے اپنی جان کو ہتھیلی پہ رکھ کر ہر طرح کی مشکلات کا مقابلہ کیا اور میدان میں ڈٹے رہے۔

آغا علی رضوی نے کہا کہ حکومت نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے معاہدے کی مکمل پاسداری نہیں کی اور نوٹیفکیشن میں سقم رکھا۔ نوٹیفکیشن میں دانستہ طور پر سقم رکھ کر مسلم لیگ نون کی حکومت نے عوام اور آرمی دونوں کو یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ ہم جو چاہیں کرسکتے ہیں۔ پاکستان آرمی کی ضمانت کے باوجود اس دیدہ دلیری سے اندازہ ہوتا ہے کہ آرمی ثالثی کا کردار ادا نہ کرتی تو معاہدے کا کیا حشر ہوتا۔ میں آرمی حکام سے بھی گزارش کرتا ہوں کہ جس طرح لانگ مارچ کے دوران پیدا ہونے والے بحران سے بچانے کے لیے کردار ادا کیا، اسی طرح مذاکرات میں طے ہونے والے تمام نکات پر عملدرآمد کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگر عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ ڈالنے کی کوشش کی اور کوئی ہشیاری دکھانے کی کوشش کی تو موجودہ صوبائی حکومت گرانے کے ساتھ ساتھ جی بی کے حقوق غصب کرنے والی کونسل کو بھی ختم کرکے دم لیں گے۔

چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان نے مزید کہا کہ اس تحریک کے قائد غلام حسین اطہر کے احکامات کے ہم مکمل طور پر پابند تھے اور کسی بھی مرحلے پر جو بھی حکم دیتے من و عن میں عمل کرنے کو تیار تھے۔ چنانچہ حالیہ نوٹیفکیشن پر شدید تحفظات کے باوجود انہوں نے جی بی کی معروضی حالات کے پیش نظر احتجاجات ختم کرنے کو کہا تو ہم نے لبیک کہا۔ ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ حکومت نے خیانت کی کوشش کی تو سر پہ کفن باندھے عوام کے ساتھ دوبارہ میدان میں آئیں گے۔ ٹیکس کے حوالے سے گلگت بلتستان کے غیور عوام نے اپنی ذمہ داری نبھائی ہے اب اسمبلی اراکین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے، جی بی کی زمینوں کی حفاظت کے حوالے سے اور آئینی حقوق سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے ورنہ اراکین اسمبلی کے گریبان تک عوام کا ہاتھ پہنچ سکتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ظلم کے خلاف ہماری تحریک ختم نہیں ہوئی، خالصہ سرکار کے نام پر عوامی اراضی پر قبضے کا سلسلہ روکنا، آئینی حقوق کے لیے جدوجہد کرنا اور سی پیک میں حصے کے لیے جدوجہد کرنا ابھی باقی ہے۔ عوام تیار رہیں، انشاءاللہ ظلم کی ہر دیوار گرا کر عوامی حقوق حاصل کریں گے۔ وطن عزیز کے اس اہم خطے کو اور عوام کو مضبوط و مستحکم کرنے کے علاوہ اس خطے میں بسنے والے تمام مکاتب فکر کو سبز ہلالی پرچم تلے اتحاد کی لڑ ی میں پرو کر دم لیں گے۔

وحدت نیوز(سکردو) ملک بھر کی طرح بلتستان میں بھی مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے جاری دھرنے کو 60روز مکمل ہوگئے۔ اپنے مطالبات کے حق میں جاری یہ دھرنا بلتستان کی تاریخ کا طویل ترین دھرنا اور آغا علی رضوی کی استقامت کا اعلی ٰ ثبوت ہے۔ ملک بھر میں جاری دہشتگردی ، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر ناانصافیوں کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال کے اعلان کے بعد 13مئی کو بلتستان میں بھی دھرنا دیا گیا تھا جو کہ رمضان میں بھی جاری رہا۔ یادگار شہداء اسکردو پر جاری دھرنے سے آج معروف عالم دین شیخ حسن جوہری اور آغا علی رضوی نے خطاب کیا۔ شیخ حسن جوہری نے اپنے خطاب میں انہدام جنت البقیع پر روشنی ڈالی اور اسلامی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ انہدام جنت البقیع آل سعود کی سیاہ ترین تاریخ ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا ئے گا۔ آئمہ اطہار اور اصحاب رسول ؐ کی قبور کو منہدم کر کے آل سعود نے عالم اسلام کے دلوں کو زخمی کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جب کبھی نواز حکومت پر تنگی اور سختی آتی ہے یا تو بارڈز پر کشیدگی شروع ہوتی ہے یا کشمیریوں کو خو ن میں نہلایا جاتا ہے۔ نواز حکومت پر آنے والی سختیوں پر اسکے کاروباری شراکت دار نرندر مودی کو بڑی تکلیف ہوتی ہے۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے آغا علی رضوی نے کہا کہ گلوبٹو ں کی طرف سے دھرنے میں آنے والے علماء کو دینے والی دھمکی کا انتظامیہ نوٹس لے۔ اگر کسی بھی شخصیت کے ساتھ ناخواشگوار واقعہ پیش آئے تو اسکی تمام تر ذمہ داری حکومت کے بعد انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ حکومت کے سامنے بے بس اور سنگین دھمکیاں دینے والے کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کی ہمت نہیں کر سکتی ہے تو واضح کر دے اپنے علماء کی سکیورٹی کے لیے ہم خود انتظامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی صوبائی حکومت ہمارے مطالبات اور حق کی آواز کو دبانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے پر اتر آئی ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور اپنا قبلہ درست کرے۔

وحدت نیوز(سکردو) گلگت بلتستان کے نامور عالم دین حجت الاسلام علامہ آغا راحت حسین الحسینی اسکردو پہنچ گئے۔ اسکردو دورے کے موقع پر انہوں نے مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے سربراہ آغا علی رضوی سے انکے گھر پر ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع آغا علی رضوی نے انکا خیر مقدم کیا اور انہیں بلتستان کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ دونوں علمائے کرام کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ آغا راحت حسین الحسینی نے شہید منیٰ حجت الاسلام شہید ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین کے فرزندان محمد عباس فخرالدین اور محمد حسین فخرالدین سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں شہید فخرالدین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور انکے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فخرالدین پوری ملت کا سرمایہ تھا انکی شہادت سے پوری قوم کو ناقابل تلاقی نقصان پہنچا ہے، جس کا ازالہ کسی صورت ممکن نہیں۔ ایسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔ آغا راحت حسینی الحسینی فرزندان شہید سے امید ظاہر کی کہ وہ شہید کے مشن کو جاری رکھیں گے اور انکی شہادت سے جو خلا پیدا ہوگیا ہے انہیں پر کریں گے۔

Page 3 of 3

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree