وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ دنیا میں جاری حق و باطل کی جنگ میں ہم اہل حق کے ساتھ ہیں، اب باطل کا مکروہ چہرہ کھل کے سامنے آگیا ہے۔ امریکی اسلام اورآل سعود کے کردار سے پردہ اٹھنے پر داعش سے لے کر وہابیت تک تمام حقائق دنیا پر عیاں ہو گئے ہیں۔ صیہونی سوچ کے حامل سعودی ولی عہد کی جانب سے حجت خدا حضرت امام مہدی ؑ کی شان میں گستاخی کو نظر انداز نہیں کر سکتے، امام مہدیؑ کے عالمی انقلاب سے خائف دشمن یعنی امریکہ اور اسرائیل نے آل سعود کو بھرپور انداز سے استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں موجود عاشقان امام زمان ؑ عالمی حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، ہمیں نائیجریا کے مجاہد و مبارز عالم دین علامہ محمد ابراہیم زکزاکی کی بگڑتی صحت اور ان کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک پر شدید تشویش ہے، نائیجرین حکومت دنیا بھر کے کروڑوں انسانوں کے محبوب رہنما ابراہیم زکزاکی کو فی الفور رہا کرے۔ قید و بند کی صعوبتوں کے باوجود صبر و استقامت اور چھ جوان فرزندوں کی شہادت جیسی عظیم قربانی نے زکزاکی کو اقوام عالم میں ایک عظیم اور شجاع لیڈر اور محبوب شخصیت میں ڈھالا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زائرین کو وقتا فوقت مشکل حالات سے گذرنا پڑتا ہے جبکہ حکومت اور ریاستی ادارے مستقل بنیادوں پرزائرین کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہے۔ بلوچستان حکومت اور وفاقی حکومت ترجیحی اور مستقل بنیادوں پر زائرین کی مشکلات کا ازالہ کریں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام دختر رسول ص حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے لاہور واشنگ لائن امام بارگاہ حسینیہ میں جشن کوثر کا اہتمام کیا گیا. تقریب میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےخطاب کرتے ہوئے جناب سیدہ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی عظمت کو جاننے کے لیے محمد و آل محمد ص کی معرفت ضروری ہے.جناب سیدہ اس کائنات کی وہ عابدہ ہیں کہ جو رب العزت کی اتنی عبادت کرتیں کہ ان کے پاؤں پر ورم آجاتا۔

 ان کامزید کہنا تھا کہ جناب سیدہ کی عظمت اتنی بلند ہے کہ ساری مخلوق جناب سیدہ کے مقام معرفت تک رسائی حاصل نہیں کر سکتی. عالمی منظر نامے پر گفتگو کرتے ہوئے اپنے خطاب میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ آج پوری دنیا کو ٹرمپ،نیتن یاہو اور آل سعود جیسے حیوانوں نے پریشان کر رکھا ہے۔آج کا میڈیا آزاد نہیں،آج ظالم کو مظلوم اور مظلوم کو ظالم بنایا جا رہا ہے،یمن میں جاری سعودی جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یمن میں معصوم بچوں اور عورتوں کے قاتل آل سعود کے اشارے پر دنیا کو دہوکہ دے رہے ہیں، آل سعود کا ساتھ دینا قاتلوں کا ساتھ دینا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ 60ملکی قاتل اتحاد یمن میں شکست کھا چکا ہے.یہ دشمن قوتیں پاکستان کو فرقہ واریت میں تقسیم کر رہی ہیں، اگر آج 22کروڑ مسلمانوں کے پاکستان کو فرقہ واریت میں نہ بانٹا ہوتا تو پاکستان دہشتگردوں کا قبرستان ہوتا،تقریب کے اختتام پر قرعہ اندازی میں  خوشنصیب شہری میثم رضا مہدی کو  ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے زیارات کا ٹکٹ دیا گیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی  ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ عالمی قوتیں امت مسلمہ کے تنازعات کے حل میں قطعی مخلص نہیں ہیں۔ہمیں اپنے معاملات کے لیے دوسروں کی طرف دیکھنے کی بجائے انہیں خود حل کرنا ہو گا۔انہوں نے کہ یہود و نصاری دوستی کے لبادے میں چھپے ہوئے دشمن ہیں جو آڑے وقت میں اپنی اصل صورت کے ساتھ ظاہر ہو جا تے ہیں۔اس وقت پوری دنیا میں صرف مسلمان ممالک کی روبہ زوال ہیں۔اس تنزلی میں عالمی شیطانی قوتوں کی مکارانہ حکمت عملی کا پورا عمل دخل ہے۔وہ ممالک جو خود کو انسانی حقوق کا چیمپین سمجھتے ہیں کشمیر ،فلسطین ،یمن سمیت دیگر مسلم ممالک میں ڈھائے جانے والے مظالم پر بولتے ہوئے ان کی زبان پر چھالے نکلنے لگتے ہیں۔عالم اسلام کو مسلکی تفریق اور گروہ بندی میں الجھا کر ایک دوسرے سے بدظن کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ حقیقت نصف صدی پہلے ہی سمجھ لینی چاہیے تھی کہ مغربی استعمارنے مسلمان حکمرانوں کو ہمیشہ اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے۔ دوستی کے لبادے میں چھپے ان دشمن سے جتنی جلد ممکن ہو پیچھا چھڑا لینا ہی بہتر ہے۔انہوں نے کہا امریکہ،اسرائیل اور بھارت مسلمانوں کے کبھی بھی دوست رہے ہیں اور نہ ہی ہو سکتے ہیں۔ہمیں ان کی گفتار میں اخلاص ڈھونڈنے کی بجائے ان کے کردار سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔امت مسلمہ کو اقتصادی، دفاعی اور معاشی اعتبار سے مضبوط بنانے کے لیے امت واحدہ بننا ہو گا۔ نظریاتی و فکری اختلاف کو علمی مباحث تک محدود رکھا جانا ہی ہم سب کے حق میں ہے۔ان اختلافات کوبنیاد بنا کر تصادم کر راہ اختیار کرنا سب کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی مضبوطی کے لیے نہ صرف حکومتی اور سفارتی سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے بلکہ علما، پروفیسر، سیاسی و مذہبی رہنماؤں سمیت ہر ایک کو اپنی اپنی دسترس کے مطابق اس کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا۔عوامی کی شعوری رہنمائی سے انہیں ان کی اصل منزل کا پتا مل سکتا ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے امت مسلمہ کے مختلف مکاتب فکر کو مزید گروہ بندی کاشکار کرنے کے لیے اسلام دشمن طاقتیں بڑی تیزی سے اپنے مذموم ہتھکنڈوں میں مصروف ہیں۔اس وقت یہود و نصاری کا واحد ہدف اسلام کی حقیقی شناخت کو گمراہ کن انداز میں پیش کر کے امت مسلمہ کو شکوک و شبہات میں مبتلا کرنا ہے ۔جو قوم اپنے عقیدے کے اعتبار سے شکوک کا شکار ہو جاتی ہے اس کا ایمان کمزور پڑ جاتا ہے۔امت مسلمہ کے ایمان کو کمزور کرنے کے لیے مختلف محاذوں پر پوری قوت سے کام جاری ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحد ت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مسجد مدینتہ العلم میں منعقدہ سیمیناربعنوان’’عصرمہدویت ؑ کے تقاضے ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما علامہ مقصودڈومکی، علی حسین نقوی، علامہ صادق جعفری سمیت سیاسی وسماجی شخصیات اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی۔

انہوں نے کہاکہ غیر ملکی ثقافتی یلغار اور ایسے تربیت یافتہ مبلغین جو اسلام کی بنیادی تعلیمات سے دور کرنے کے لیے مختلف جواز فراہم کر رہے ہیں استعماری طاقتوں کے کاری ہتھیارہیں۔ایسی نام نہاد مذہبی شخصیات جو عقیدت کی آڑ میں عقیدے کو نشانہ بنا نے کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں کی حوصلہ شکنی دور عصر کا اہم تقاضہ اور ہمارا اولین فریضہ ہے۔تعجیل امام زمانہ علیہ السلام کے لیے زمینہ سازی انفرادی کردار سازی سے مشروط ہے۔اس کے لیے ہر ایک کو اپنا اپنا کردارا ادا کرنے کی ضرورت ہے۔آل سعود نے عالمی ذرائع ابلاغ میں واضح طور پر کہا ہے کہ ہم امام مہدی علیہ السلام کی فوج سے جنگ کریں گے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف آل سعود کے فکری ،نظریاتی اور دیگر اعتبار سے مکمل حمایتی ہیں۔ہماری ن لیگ سے مخالفت کی بنیادی وجہ امام مہدی ؑکے دشمن آل سعود سےآل شریف کی اسٹریجٹک پارٹنر شپ ہے،پاکستان میں ملت تشیع کو اسی وجہ سے مشکلات کا شکار بنایا جایا رہا ہے۔

انہوں نے مذید کہا کہ مستقبل قریب میں پاکستان کی سیاست میں غیر معمولی تبدیلیاں منظر عام پر آئیں گی۔نواز شریف اینڈ کمپنی نے اس ملک کو نہ صرف عدم استحکام کا شکار کیا بلکہ فرقہ واریت کے فروغ میں بھی بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ہم اس ملک میں اتحاد و اخوت کے خواہاں ہیں۔ہماری طرف سے ہر اس طاقت کی کھل کر مخالفت کی جائے گی جوملکی و قومی سلامتی کے منافی سرگرمیوں میں ملوث رہی ہو۔انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات ملک کی سیاست کا رخ بدل دیں گے۔ملت تشیع کو سیاسی اعتبار سے اپنے آپ کو مضبوط کرنے کے لیے سیاست میں بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

وحدت نیوز(کراچی) انسانی حقوق کی پامالی کے جو واقعات اس وقت رونما ہو رہے ہیں ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔عالم اسلام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہاہے۔ تہذیب یافتہ ہونے کے دعویدار ممالک مسلمانوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا احمد اقبال نے ضلع ملیر کے دورے پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہا کہ کشمیر،یمن،لبیا اور عراق سمیت دیگر ریاستوں میں مسلمان سنگین تر ین صورتحال سے دوچار ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ بھارتی فوج کا سلوک درندوں سے بھی بدتر ہے۔بھارتی حکومت کا کشمیریوں سے خود ارادیت چھیننا عالمی قوانین سے انحراف ہے۔اسی طرح یمن میں جاری قتل عام پر عالم اسلام کی خاموشی حیران کن اور تشویشناک ہے۔بحرین میں جمہوریت پسند جماعتوں پر غیر منصفانہ پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں تاکہ حکمران من پسند طریقے سے حکومت قائم رکھ سکیں۔صدیوں سے مقیم افراد سے ان کی شہریت چھینی جا رہی ہے۔ایک اسلامی ریاست میں نماز جمعہ پر پابندی لگائی جانا عالم اسلام کے نام نہاد ٹھیکیداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادی ہر شخص کا بنیادی حقوق ہے۔کوئی بھی قانون کسی کو مسجد، چرچ یا مندر جانے سے نہیں روک سکتا،یمن سے کشمیر تک ہر جگہ مسلمان مظالم و بربریت کا شکار ہیں لیکن عالمی ضمیر مکمل طور پر بے سدھ پڑا ہے۔اسرائیلی غاصب و ظالم حکومت ہے جس نے ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کو موت کے گھا ٹ اتارا۔

وحدت نیوز(لاڑکانہ) لاڑکانہ میں جشن میلاد کی تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ تکفیری گروہ سے عالم انسانیت کو خطرہ ہے،تکفیری گروہ کی تشکیل اور حکمت عملی میں شیطان بزرگ امریکہ سمیت شیاطین عالم کا بنیادی کردار ہے۔ جو اسلام دشمن امریکی صدر ٹرمپ کے آگے ناچتے رہے وہ میلاد النبی ﷺ کے جشن کو ناجائز سمجھتے ہیں، تعجب ہے۔  
                     
انہوں نے کہا کہ آل سعود اپنے منطقی انجام کی طرف بڑہ رہے ہیں، وہی انجام جو ہر جابر و ظالم کا مقدر ہوتا ہے۔ آل سعود کو صدام ، قذافی اور رضا شاہ پہلوی کے عبرتناک انجام سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔ شہید مظلوم آیۃ اللہ باقر النمر ؒ سمیت ہزاروں بے گناہ انسانوں کا پاکیزہ خون آل سعود کی ذلت ورسوائی کا باعث ہوگا،تقریب سے مجلس وحدت مسلمین لاڑکانہ کے سیکریٹری جنرل مولانا محمد علی شر و دیگر نے خطاب کیا۔

Page 3 of 14

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree