وحدت نیوز (لاہور) آل سعود کے مظالم آئے روز بڑھتے جارہے ہیں، شہر قطیف میں حکومتی پالیسیوں پر تنقید کے عوض شیعہ علما ، جوانوں اور بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے لیکن امت مسلمہ اور عالمی انسانی حقوق پر واویلا کرنے والی تنظیمیں مجرمانہ خاموشی کا شکار ہیں، جس سے ان کی منافقت اور جھوٹی ہمدردی کے نعروں کا پول کھل چکا ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی نے جعفریہ کالونی میں خواتین کا یونٹ قائم کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر یونٹ کابینہ کی حلف برداری بھی کی گئی
محترمہ عظمی نقوی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ آل سعود اسلام کے نام پر دھشت گردی اور ظلم و بربریت کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں امریکی اور اسرائیلی حمایت سے یہ اپنے ہی ہم مذہب ممالک پر جنگ مسلط کر چکے ہیں یمن میں سعودی مظالم اور جارحیت انتہا کو پہنچ چکی ہے اور غزائی قلت سےاب تک پچاسی ہزار بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ انشاءالله وہ وقت دور نہیں جب بے گناھوں اور معصوم لوگوں کا خون ناحق سعودی بادشاہت اور تخت و تاج کو خس و خاشاک کی طرح بہا کے جائے گا بے شک حق چھا جاے گا اور باطل مٹ کر رہے گا۔
انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کا تعارف بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس الہی تنظیم کا یہی خاصہ ہے کہ یہ مظلومین کی جماعت ہے اور انشاءالله آنے والے وقت میں مزید طاقت بن کر ابھرے گی۔ اس موقع پر جعفریہ کالونی کی خواتین نے ایم ڈبلیو ایم کی کارکردگی کو سراہتے ہوے اس الہی پلیٹ فارم میں شمولیت اختیار کرنے کا اظہار کیا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے سعودی عرب میں 37بے گناہ شیعہ شہریوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہاہے کہ حجاز مقدس میں اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کے آلہ کار #آل_سعود کی ظالم بادشاہی حکومت کی طرف سے 37 بیگناہ شیعہ مسلمانوں کو جس میں علماء اور بچے بھی شامل ہیں تہہ تیغ کرنا ان کے مستبدانہ ظالم مزاجی اور اھل بیت ع سے دشمنی کی علامت ہے،جس کا انتقام خود خدا لے گا،آل سعود طاقت اور اختیار کے نشے میں بدمست ہوچکے ہیں، سعودی شاہی خاندان قہر خداوندی اور انتقام الہیٰ کو بھلا بیٹھے ہیں، وہ یہ نہیں جانتے کہ خدا کی لاٹھی بے آواز ہے جب خدا کی لاٹھی چلے گی تو دنیا صدام ، قذافی اور حسنی مبارک جیسے سفاک حکمرانوں کا حشر بھول جائیں گے، انشاءاللہ۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) شہید آیت اللہ نمر باقر النمر ایک عظیم اور شجاع قائد تھے، انھوں نے ظلم وناانصافی کے خلاف آواز اٹھائی اور زمانے کے فرعونی نظام آل سعود کے سامنے مستضعف ومحروم عوام کے حقوق کی خاطر کلمہ حق ادا کیااور اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نےآیت اللہ نمر انٹرنیشنل فائونڈیشن کے زیر اہتمام مجمع امام جعفرصادقؑقم میں منعقدہ افکار شہید آیت اللہ نمر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی نے کہاکہ شہید آیت اللہ باقر النمر نے سعودی عرب کے گھٹن ذدہ اور سخت معاشرے میںظالم وجابر شہنشاہی نظام کے خلاف کلمہ حق بلند کیا ، انہوںنے اپنی جان کی پرواکیئے بغیر ببانگ دہل اس باطل شاہی نظام کےمقابل قیام کیا، اسی پاداش میں انہیں کئی بار پابند سلاسل کیا گیالیکن وہ اپنےآقا ومولاؑامام حسین ؑ کی سیرت وسنت کی پیروی کرتے ہوئے راہ حق وصداقت سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے اوریہاں تک کہ شہادت کو گلے لگانا قبول کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہید آیت اللہ باقرالنمر پاکستان کے شہید قائد علامہ سید عارف الحسینی، افغانستان کے شہید استاد عبد العلی مزاری ، ایران کے شہید نواب صفوی، عراق کے آیت اللہ شہید باقر الصدر ، لبنان شہید علامہ سید عباس موسوی اور یمن کے علامہ شہید سید حسین بدر الدین الحوثی کی سطح کے سرزمین حجاز مقدس کے قائد اور لیڈر تھے جنہوں نے سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے مدرسے سے حریت وآزادی کا درس حاصل کیا اور یزیدان وقت کے خلاف قیام کیا اور جس طرح نہ ضیاء الحق کا ظالمانہ نظام رہانہ روسی قبضہ ، نہ شہنشاہی نظام اور صدام کا نظام رہا اور نہ یمن پر سعودی نواز نظام اور لبنان پر اسرائیلی تسلط اور انشاء الله شہید آیت اللہ نمر کا یہ ناحق خون آل سعود کے نظام کا پیش خیمہ ثابت ہو گا ۔
وحدت نیوز (کراچی) یوم انہدام جنت البقیع اور یمن پر حملوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین نے جمعہ کوکراچی میں خوجا مسجد کھارادر کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ باقر عباس زیدی،علامہ علی انور جعفری،ناصرحسینی نے کہا کہ 8شوال 1344ہجری کا دن تاریخ اسلام کا وہ سیاہ ترین دن ہے ۔جنت البقیع میں اہل بیت وامہات المومنین اور اصحاب رسولﷺ کے مزارات مقدسہ کو منہدم و مسمار ہوئے ۔مزارات اور قبور مقدس کا احترام تمام مکاتب کے درمیان یکساں ہے، کسی بھی غیرت مند مسلمان کا نفس ان مقدمات مقدسہ کی توہین برداشت نہیں کر سکتا، تمام عالم اسلام خصوصاًشیعہ سنی مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علماء،دانشور، اہل ممبراور اہل قلم حضرات کی ذمہ داری ہے کہ جنت البقیع میں مسمار ومنہدم شدہ قبور مقدس کی تعمیر نو کے لئے ایک بین الاقوامی تحریک کی داغ بیل ڈالیں، تاکہ، یہ روحانی و معنوی سرمایہ اور آثار قدیمہ سے تعلق رکھنے والے اس عظیم نوعیت کے قبرستان حفاظت کی جائے جس کی فضیلت میں روایات موجود ہیں، حفاظت اور تعمیر نو کے ساتھ یہاں مدفون ہستیوں کی خدمات کا ادنیٰ سا حق ادا کر سکیں۔امت مسلمہ مطالبہ کرتی ہے سعودی حکمرانوں سے کہ وہ فوری طور پر مزارات اہل بیت واذواج رسول ﷺاور اصحاب رسول ﷺ کی تعمیرات کر کے امت مسلمہ کے مطالبے کو پورا کرے ۔
علامہ باقر عباس زیدی کہنا تھا کہ موجودہ انسانی حقوق کی پامالی کے واقعات کی ماضی میں مثال نہیں ملتی عالم اسلام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہاہے عرب اتحادی ممالک مسلمانوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کے مرتکب ہو رہے ہیں یمن میں جاری قتل عام پر عالم اسلام کی خاموشی حیران کن اور تشویشناک ہے ۔سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھاہوا ہے جس سے متعدد عام شہری شہید ہو گئے ہیں ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔دریں اثناء مزارات انہدام جنت البقیع کے بانوے سال پورے ہونے پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کراچی سمیت ملک بھر احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ 8 شوال یوم عزا اور یوم احتجاج ہے کہ جس دن آل سعود نے آل رسول ص کے مقدس مزارات کو منہدم کیاہم آل سعود کو شجرہ خبیثہ اور شجرہ ملعونہ سمجھتے ہیںجس نے اسلام دشمن امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ مل کر فلسطین، بحرین، نائیجیریا، یمن سمیت دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کا خون بہایا اور آل رسول ص اور عاشقان رسول و آل رسول ص سے عداوت کا اظہار کیاان شاء اللہ 8 شوال کو عالمی یوم انہدام جنت البقیع کو بھرپور انداز سے منایا جائے گااور آل سعود و نسل یہود کے شرمناک کردار کو ہر سطح پر بے نقاب کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا آل سعود اپنے اسلام دشمن کردار اور غیر شرعی حرکات کے باعث خادم حرمین شریفین کے اعزاز کے لائق نہیں لہذا امت مسلمہ انہیں فی الفور اس منصب سے معزول سمجھے۔ جوا کے اڈوں اور سینما گھروں کا افتتاح بزرگ علماء اور فقہاء کو پابند سلاسل کرنا آیہ اللہ شہید باقرالنمر کا ناحق قتل آل سعود کے سیاہ کارناموں میں شامل ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آل رسول ص کے مقدس مزارات کو جلد تعمیر کیا جائے اور آل سعود کے تمام تر جرائم پر مواخذہ کیا جائے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آل سعود کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے، ان کا زوال شروع ہوچکا ہے، آئین کی دفعہ 62 اور 63 پر عملدرآمد کے بغیر عام انتخابات کا مقصد ایک کرپٹ اور غیر صالح اسمبلی کو قوم پر مسلط کرنا ہے، جو فقط چہروں کی تبدیلی ہوگی، قومی حقوق فقط دھرنوں اور مظاہروں سے حاصل نہیں ہوں گے اس کیلئے پارلیمانی قوت بننا انتہائی ضروری ہے۔ اپنے ایک بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ انبیاء کی سرزمین فلسطین، قبلہ اول اور حرمین شریفین کے ساتھ خیانت، اسلام دشمن قوتوں سامراجی قوتوں امریکہ اور اسرائیل سے دوستی، دنیا بھر میں دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی اور مظلوم مسلم ملک یمن پر حملہ آل سعود کے ناقابل معافی جرائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحرین میں مظلوم عوام کے قتل عام میں آل خلیفہ کو مکمل طور پر آل سعود کی پشت پناہی حاصل ہے، آل سعود کے زوال اور انحطاط کا آغاز ہوچکا اور وہ جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے، ولی خدا فقیہ مجاہد حضرت آیت اللہ باقر النمرؒ کا مقدس لہو عنقریب آل سعود کے تخت کو لے ڈوبے گا۔
علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ آئین کی دفعہ 62 اور 63 پر عملدرآمد کے بغیر عام انتخابات کا مقصد ایک کرپٹ اور غیر صالح اسمبلی کو قوم پر مسلط کرنا ہے، جو فقط چہروں کی تبدیلی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھوک، افلاس، دہشتگردی، کرپشن جیسے ناسور کے خاتمے کیلئے آئین کی دفعات پر عملدرآمد بہت ضروری ہے، جنہوں نے گذشتہ کئی سالوں سے قومی دولت کو لوٹا، ان کے کاغذات نامزدگی بحال ہوگئے، یہ تعجب کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ عام انتخابات میں اپنے قومی حقوق اور اجتماعی مفادات کو ترجیح دے، پاکستان میں ملت جعفریہ کو دہشتگردی سمیت جن مشکلات کا سامنا ہے، اس سے نکلنے کیلئے پارلیمنٹ میں مناسب نمائندگی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں متناسب نمائندگی کے نظام کی بحالی بھی ہمارا اہم ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی حقوق فقط دھرنوں اور مظاہروں سے حاصل نہیں ہوں گے اس کیلئے پارلیمانی قوت بننا انتہائی ضروری ہے، قوم اپنے نمائندوں کو ووٹ، نوٹ اور سپورٹ کے ذریعے کامیاب کرے۔