وحدت نیوز (اسلام آباد) وطن عزیز تکفیری دہشتگردوں کی آماجگاہ بن گیا، عبادت گاہیں محفوظ نہیں،اثناعشری کے بعدبوہری شیعہ قوم پر حملے استحکام پاکستان کے خلاف سنگین سازش ہے، حکومت و آرمی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عزب کا دائرہ وسیع کریں،کراچی بوہرہ جماعت خانہ مسجد پر دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں ،گجرانوالہ مقامی امن کمیٹی کے رکن معروف رہنماء مظاہر حسین نقوی کا ہدف بنا کر قتل اور کراچی میں پر امن بوہری کمیونٹی کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والے ملک و اسلام دشمن تکفیری ہیں، مجرموں کی فوری گر فتاری اور فوجی عدالتوں کے زریعہ جلد از جلد سخت سزادیئے جانے کا مطالبہ کرتے ہیں ،پاکستان میں دینی مدارس کے نام پر دہشتگردوں کے پر وڈکشن ہاؤس کھولے گئے ہیں،حکومت دہشتگردی کے فروغ کا باعث بننے والے مدارس کے خلاف فوری آپریشن کرے ،نوازحکومت ملکی عوام سے مخلص ہیں تو کالعدم جماعتوں اور دہشتگردوں کے پروڈکشن ہاؤس مدارس کے خلاف کاروائی کرے ،آئی ڈی پیز کی آڑ میں وزیرستان سے خطرناک دہشت گردملک بھر میں پھیل چکے ہیں، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھر پور فوجی آپریشن کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکر ٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی و پنجاب میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات پر وحدت ہاؤس سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔

 

 علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی ان بزدلانہ کاروائیوں سے ملک کی عوام کے حوصلہ پست نہیں ہونگے، اسلام دشمن عناصر وطن عزیز کو دہشتگردی کی دلدل میں ڈالنے کی منظم سازشوں میں مصروف ہیں مگر اس ملک کے حکمران شاید اپنے اقتدار کی حوس میں عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں، ملک میں عبادت کرنا جرم بن گیا دہشتگردوں کی پہنچ سے کسی مکتب فکر کی عبادت گاہیں محفوظ نہیں اور اس ملک بھردہشتگردی کے پیچھے وہی تکفیری عناصر ملوث ہیں جو و طن عزیز اور اسلا م دشمن ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگر د مسلسل عبادت گاہوں ،مقدس مقامات ،سکیورٹی اداروں سمیت ہدف بنا کرڈاکٹرز ،انجینئرز،وکلاء،پروفیسرزاور سماجی افراد کو نشانہ بنا کر قومی نقصان کر رہے ہیں تو دوسری جانب ہمارے حکمران اپنی سیاسی رنجشیں اور جھگڑوں میں اپنی توانایاں خرچ کر رہے ہیں، ایسے حالات میں بے یارو مدد گار عوام کی نگاہ افواج پاکستان کی طرف ہیں اور انہیں سے امید کرتے ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ملکی عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑیں ہے، حکومت و افواج پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپریشن ضرب عزب کا دائرہ پورے میں موجود ان تکفیری عوامل کالعدم دہشتگرد جماعتوں ایسے مدارس جہاں دہشتگردوں کو تر بیت دی جاتی ہے، ان کو تحفظ فراہم کرنے والے سہولت کاروں کے خلاف کیا جائے، ان کا میڈیا ٹرائل کیا جائے تاکہ پھر کسی دہشتگرد اور اس کی حامی جماعت کو پس پشت ان کو پالنے کی جرات نہ ہو، اس ملک سے ان دہشتگردوں کی جڑیں ختم کی جاسکیں۔علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے حکومت سے کراچی بوہرہ جماعت خانہ و گوجرانوالہ معروف سماجی رہنماء مظاہر حسین نقوی قتل میں ملوث دہشتگردوں کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا اور جماعت خانہ میں شہید اور ز خمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اظہار کیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحد ت مسلمین پاکستان کے سر براہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں سمیت جہاں بھی دہشت گرد ہیں انکو نشان عبر ت بنانا ہو گا ورنہ امن صرف خواب ہی رہیگا ' دہشت گردوں کے خلاف بلاتفر یق کاروائیاں ہی ملک میں امن لا سکتی ہیں 'حکمرانوں کوا ب اپنے اقتدار نہیں ملک و قوم کی فکر کر نا ہو گی ورنہ تاریخ انکو کبھی معاف نہیں کر یگی ۔ مرکزی سیکریٹریٹ میں  مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحد ت مسلمین کے سر براہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفر ی نے کہا کہ سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو اپنی صفوں سے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کو نکالنا ہو گاورنہ اسی جماعتوں کی قیادت کر نیوالوں کے بارے میں بھی بہت سے سوالات جنم لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں امن کیلئے پاک رینجرز کی کاروائیاں ملک اور قوم کے مفاد میں ہیں لیکن وہاں بھی ضرورت اس بات کی ہے کی بلا تفر یق کاروائیاں کی جائیں تاکہ امن کے قیام کو یقینی بنا یا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی مر کزی اور صوبائی حکو متوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اب ذاتی کی بجائے قومی مفادات کو تر جیح دیں اور عام انتخابات میں حکمرانوں نے قوم سے جو بھی وعدے کیے ہیں انکو پورا کیا جائے تاکہ ملک سے  دہشت گردی،بے روزگاری،بجلی وگیس کی لوڈشیڈ نگ سمیت تمام مسائل حل ہو سکیں۔

وحدت نیوز (ڈیرہ اللہ یار) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صو بائی سکریٹری جنرل علامہ میر مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پورے ملک سے دہشت گردگروپوں کا خاتمہ کرکے پاکستان کو امن کا گہوا را بنایا جا سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع جعفر آباد بلوچستان کے سیاسی رہنما سابقہ مقامی چیئر مین بشیر احمد ڈومکی اور ڈیرہ اللہ یار کے نمائندے نذیر حسین ڈو مکی سے خصوصی ملاقا ت کے دوران اظہار خیال کر تے ہوئے کیا، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے ہر ضلع میں فعال ہے ہمارے عہدہ دار اور کار کن مشکل ترین حالات میں بھی امن کا پیغام پھیلا رہے ہیں شکار پور کا سانحہ ایک المناک واقعہ تھا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ضلع شکار پور دہشت گرد گروپوں اور تنظیموں کا گڑ بن گیا ہے ان خلاف فور طور پر کریک ڈاؤن کر کے ان کا خاتمہ کیا جائے اس موقع پر آغا سیف علی ڈومکی،منور علی ساجدی بھی موجود ہے۔

وحدت نیوز(قم المقدسہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اورمرکزی سیکریٹری خارجہ امور کے  ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ حکمران خطے میں آنے والی تبدیلیوں اور پاکستان کے مفادات کو تعصب کی عینک اتار کر دیکھیں اور دوسروں کے مفادات پر ملکی سالمیت کو قربان نہ کریں۔ ایران (قم المقدسہ) سے جاری اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے پاکستان کے اندر جاری شیعہ نسل کشی، حالیہ حکومتی پالیسوں اور تکفیری کالعدم تنظیم کے سربراہ احمد لدھیانوی کے جیو ٹی وی پر ملت تشیع کی تکفیر کرنے اور شیعہ قتل کا کھلم کھلا اعتراف کرنے پر شدید مذمت کی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ شعیان پاکستان کی مساجد و امام بارگاہوں میں حملے ہو رہے ہیں اور حکومتی نمائندے اپنے اقتدار کو دوام بخشنے کے لئے مختلف ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں۔ شیعہ کے کفر کے فتوے دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے کیونکہ یہی لوگ معصوم اور پرامن شہریوں کے اصل قاتل ہیں۔

 

ڈاکٹر علامہ شفقت شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ تشیع پاکستان بیدار ہیں اور ملک کی سالمیت پر حملہ کرنے والے ان مجرموں کو وطن عزیز کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، دشمن تکفیریوں کی شکل میں پاکستان کی سرحدوں کے اندر دندناتا پھر رہا ہے اور ملک کے امن و امان کو تباہ کر رہا ہے۔ لہذا حکومت عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے دشمنان وطن کو آہنی ہاتھوں سے لے اور اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرے، وگرنہ عوامی ردعمل ان کے اقتدار کو بہا لے جائے گا اور عوامی حمایت و تائید کے بغیر اس فتنہ دہشتگردی کا مقابلہ ناممکن ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ دراصل تکفیریت ہی وہ کینسر ہے جس کا علاج کئے بغیر ملک مستحکم نہیں ہوسکتا۔ حکومت اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے اور ایکشن و ری ایکشن میں فرق قائم کرے، بیلنس پالیسی اور سیاسی انتقام کو ترک کرے، خطے میں آنے والے تبدیلیوں اور پاکستان کے مفادات کو تعصب کی عینک اتار کر دیکھے، درست تجزیہ و تحلیل پر مبنی استقلالی پالیسی اختیار کرے اور دوسروں کے مفادات پر ملکی سلامتی کو قربان نہ کرے۔

وحدت نیوز (کراچی ) ملک میں امن و مان قائم کر نے کیلئے دہشت گردوں کی مدد کرنے والے تمام مراکزمدارس اور عناصرکے خلاف آپریشن کیا جائے ،وفاقی حکومت کالعدم جماعتوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کرے ، سا نحہ پشاور ،سانحہ شکار پور نمازیوں کو قتل کرنے والے یہودی ایجنٹ ہیں ،طالبان اور اس کی بغل بچہ کالعدم جاعتوں نے اسلام کی نام پر دہشتگر ی کی ،بے گناہ معصوم بچوں اور نمازیوں کو قتل کرنے والے یذیدی ہیں ان کے حمایت کرنے والے بھی اسلام اور قر آن کی روشنی میں اتنے ہی مجرم ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے صوبائی سیکر ٹری جنرل علامہ مختار امامی نے و حدت ہاؤس کراچی میں اپنی تنظیمی نشت سے خطاب میں کیا۔

 

علامہ مختار امامی کا کہنا تھا ایم ڈبلیو ایم مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کے خلاف آواز اُٹھانے میں کسی قسم کا شک نہیں رکھتی اور اس کار انبیاء کو ایم ڈبلیو ایم کا ہر جوان اپنی آخری سانسوں تک انجام دیتا رہے گا گزشتہ دنوں شانحہ شکار پور وارثان شہداء کمیٹی کے احتجاجی دھرنے نے مظلوم ملت تشیع پاکستان نے اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت، راہ خدا میں استقامت و بیداری اورخون شہداء کی تاثیر کے ساتھ حکومت سے اپنے مطالبات منوائے ہیں، محب وطن وارثان شہداء کا احتجاج اور اسکی کامیابی ملکی بقاء و سلامتی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، وارثان شہداء کے مطالبے پر سندھ بھر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کی شمولیت خوش آئند ہے، جس سے تکفیری دہشتگرد عناصر سمیت انکے سہولت کاروں اور سرپرستوں کی کمر توڑنے میں کامیابی ممکن ہوسکے گے، محب وطن ملت تشیع پاکستان دہشتگردی کے خلاف ملکی بقاء و سلامتی کی خاطر ماضی کی طرح حال اور مستقبل میں افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ میدان میں عملی طور حاضر ہے، افواج پاکستان تکفیری دہشتگردوں کیخلاف عسکری کارروائی کر رہی ہے تو محب وطن ملت تشیع پاکستان اتحاد و وحدت کا پرچم سربلند کرکے تکفیری دہشتگردانہ سوچ کے خاتمے کیلئے فکری و نظریاتی جہاد میں مصروف عمل ہے، تکفیری دہشتگردانہ سوچ مملکت خداداد پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں اور ملکی بقاء و سلامتی کیخلاف سب سے بڑا حقیقی خطرہ ہے، جس کا خاتمہ کئے بغیر پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔ سندھ بھر میں تکفیری دہشتگرد عناصر کیخلاف کارروائی کا حکومتی وعدہ اور ملکی سلامتی کے اداروں کیجانب سے اس وعدے پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی دراصل شہداء کے خون کی تاثیر اور ملت تشیع پاکستان کی استقامت و بیداری کا نتیجہ ہے، انشاء اللہ اس وعدے پر عمل درآمد سے جہاں شیعہ نسل کشی کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا وہیں ملکی بقاء و سلامتی کو درپیش خطرات کا بھی خاتمہ ہوگا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ  ملت تشیع کا احتجاجی دھرنا کسی مسلک و مکتب کے خلاف نہیں بلکہ صرف اور صرف اسلام و پاکستان دشمن تکفیری دہشتگردوں کے خلاف تھا، مظلوم کا تعلق کسی بھی مذہب و مسلک سے ہو، ہم تمام مظلوموں کے ساتھ میدان میں کھڑے ہیں، وارثان شہدائے ملت تشیع کے تکفیریت مخالف احتجاجی دھرنے کی کامیابی تمام مظلوموں کیلئے قابل تقلید مثال بن چکی ہے، جو مملکت عزیز پاکستان کی بقاء و سلامتی اور تکفیری دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں ورثاء کے لانگ مارچ نے سندھ کی عوام کو بیدار کیا سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے ورثاء کا تاریخی استقبال اس بات کی ضمانت تھی کہ سندھ دھرتی میں فرقہ واریت اور لسانیت کا کوئی عنصر نہیں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے نمازیوں کو نشانہ بنایا گیا سندھ میں دہشگردی میں ملوث دینی مخصوص مدارس میں کفر کے فتویٰ دیئے جاتے ہیں اور سندھ کی عوام اور علماء کرام اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو ایک مخصوص تکفیری ، یہودی گرہوں کی جانب سے کی جارہی ہے ۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات سید عدیل عباس شاہ نے کہا ہے کہ پشاور میں فرقہ پرست دہشتگردوں کیخلاف آپریشن شروع ہونے تک امن قائم نہیں ہوسکتا، عوام کا تحفظ پی ٹی آئی حکومت کا فرض ہے، جو ذمہ داران ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کو بے نقاب نہیں کرسکتے انہیں عوامی ٹیکس سے تنخواہیں وصول کرنے کا بھی حق نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے شہید سراج حسین کے خانوادے سے تعزیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء ارشاد حسین بنگش اور ناصر علی جعفری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ عدیل عباس شاہ کا کہنا تھا کہ پشاور کو بھی ڈیرہ اسماعیل کی طرز پر اہل تشیع کیلئے قتل گاہ بنایا جارہا ہے، حیرت کی بات ہے کہ آئے روز بے گناہ شہریوں کو شہید کیا جاتا ہے اور حکومت و انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی، عوام کو تحفظ فراہم کرنے والے ادارے یکسر ناکام نظر آرہے ہیں، یہ ادارے یا تو اس قدر نااہل ہیں کہ ٹارگٹ کلرز کو اب تک بے نقاب نہیں کرسکے، یا پھر سب کچھ جانتے ہوئے بھی حقائق سے چشم پوشی اختیار کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین جلد ٹارگٹ کلنگ کے اس اہم مسئلہ پر پشاور کے اہل تشیع عمائدین اور تنظیموں کیساتھ مشاورت کے بعد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

Page 5 of 6

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree