وحدت نیوز(اٹک) غیبت امام مھدی علیہ سلام میں ہماری ایک ذمہ داری یہ بھی ہے کہ معرفت امام ع اور منتظرین امام کی صفات  و خصوصیات کے عنوان پر ذیادہ سے ذیادہ محافل منعقد کی جائیں ۔عصر حاضر میں ہم مشاھدہ کریں تو دیکھیں گے کہ دنیا ظلم و جور سے پر ہو چکی ہے عدل و انصاف نا پید ہو چکا ہے ہر طرف قتل و غارت کا بازار گرم ہے۔ شیطانی و طاغوتی طاقتیں دنیا کا نظام اپنے قابو میں کرنا چاہتی ہیں ۔نفسا نفسی کے اس دور میں صرف گنتی بھر لوگ ایسے ہیں جو استکباری و سامراجی طاقتوں اور نظام کے خلاف کلمہ حق اور الہی نظام کی بات کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری شماریات محترمہ فرح دیبا نے ضلع اٹک میں منعقدہ “ امام زمانہ ع اور ہماری ذمہ داریاں” سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انھوں نے مزید کہا کہ ظلم کے سامنے سر جھکانا اور خاموشی سے سہ لینا یہ عمل ہمارے مکتب کی تعلیمات کے برخلاف ہیں ہمیں اپنی بساط کے مطابق باطل قوتوں کے سامنے اپنی آواز  بلند کرنی چاہیے اور ظلم و شقاوت کے اس نظام کے خلاف برسرپیکار رہنا چاہیے۔ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع اٹک کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں خواتین نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر محترمہ صائمہ ، محترمہ ندا حیدر اور محترمہ سعدیہ بتول نے بھی سیمینار سے خطاب کیا اور نہایت مفید موضوعات و ارشادات کو سامعین کے گوش گزار کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین راولپنڈی اسلام آباد ڈویژن کے زیر اہتمام سیاسی میدان میں خواتین کا کردار"  کے موضوع سےایم ڈبلیو ایم کے مرکزی آفس اسلام آباد میں خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس رکن پنجاب اسمبلی و مرکزی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم خواہر سیدہ زہرا نقوی نےخواتین عہدیداران سے خطاب کیا۔

علامہ راجا ناصر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے اور سیاست کے زریعے قرآن وسنت کے مطابق لوگوں کی خدمات کے فریضے کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہےاور اس فریضے میں عورت مرد میں کوئی فرق نہیں۔ اگرخواتین سیاسی میدان میں مردوں کے ساتھ چلیںتو معاشرے میں تبدیلی اور شعور کی بیداری کاکام برسوں کے بجائے مہینوں میں مکمل ہوجائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ دور میں ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو معاشرے میں عدل و انصاف قائم کر سکے۔

 سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ آج کی نشست کا مقصد سیاست میں خواتین کو متحد کرنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم تعداد اور طاقت میں بہت زیادہ ہیں مگر ہم بکھرے ہوئے ہیں ہمیں ایک ہونے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مزید جدوجھد کی ضرورت ہے۔اس موقع پر راولپنڈی اسلام آباد کی تمام اراکین کابینہ نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی اور اسلام آباد ڈویژن کے زیر اہتمام سیاسی میدان میں خواتین کا کردار"  کے موضوع پر خصوصی نشست کے  اختتام پر رکن پنجاب اسمبلی و مرکزی سیکریٹری جنرل سیدہ زہرا نقوی نے شعبہ خواتین میں شمولیت اختیار کرنے والی اٹک کی خواتین کے وفد سے خصوصی ملاقات کی اور سیاسی میدان میں خدمات انجام دینے کے حوالے سے آگاہی دی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی کابینہ کا اجلاس رکن پنجاب اسمبلی و مرکزی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم سیدہ زہرا نقوی کے زیر صدارت مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں سیکرٹری تربیت نرگس سجاد، سیکرٹری فلاحی بہبود فرحانہ گل،سیکرٹری تنظیم سازی سیدہ معصومہ نقوی اور معاون شعبہ تربیت تغزل شاداب شامل تھیں اجلاس میں شعبہ خواتین کو مزید فعال کرنے اور ضروری امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وحدت نیوز(اٹک) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اٹک کی جانب سے عشرہ ثانی سنجوال میں و مجالس خمسہ 16محرم الحرام سے 20محرم الحرام تک اٹک کینٹ میں بمقام مکتب قرآن واہلبیت میں انعقاد کیا گیا ۔عشرہ ثانی سنجوال میں خواہر زینب رباب( جنرل سیکرٹری ضلع اٹک) نے خطاب کیا اور بہت خوبصورتی سے فضائل و مصائب اہلیبت کو بیان کیا ۔مجالس خمسہ سے خواہر آمنہ نقوی از قم نےمعرفت ایلبیت کو بہت خوبصورتی سے گلدستہ بنا کر پیش کیا اور مصائب اہلبیت کو بھی بیان کیا ۔19محرم الحرام کو یوم علی اصغر علیہ السلام و بی بی سکینہ منایا گیا ۔جس میں تمام اضلاع سے خواہران نے اپنے بچوں کے ساتھ بھرپور شرکت کی نیز بچوں میں چوغے , سکارف و ماتھے کی پٹیاں تقسیم کی گئیں ۔اس مجلس خواہر آمنہ نقوی نے سب خواہران سے تجدید عہد لیا ۔سب خواہران نے اپنے بچوں کو ہاتھوں پر بلند کیا اور جن کی اولاد نہیں تھی انہوں نے بھی  کہ جانب سیدہ سے عرض کی جانب علی اصغر کے صدقے خالی جھلیوں کو بھر دیں ۔جو بھری ہوئی جھلیاں ہم آج کے دن یہ عہد کرتے ہیں کہ ہماری یہ نسلیں اور آئندہ آنے والی نسلیں آپ کے فرزند ہمارے امام وقت کے لیے حامی و مددگار ہو گئی ۔انشاءاللہ ۔۔۔لبیک یا حسین ۔۔۔لبیک یا مہدی ۔۔کے نعروں سے مجلس کا اختتام ہوا ۔ہر مجلس کے آخر میں نیاز امام حسین علیہ السلام تقسیم کی گئی ۔

وحدت نیوز (اٹک)  مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع اٹک کے زیر اہتمام بمناسبت یوم ولادت امام مہدی علیہ السلام کے سلسلے میںجشن امام زمانہ عج ، نیز بچوں میں فکر و آگہی اور معرفت امام وقت علیہ السلام کے لیے پروگرام کا انعقاد کیا گیا پروگرام کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا  ،پہلے حصے میں تلاوت قرآن پاک ونعت اور ذکر اہلبیت کے بعد کوئز کا مقابلہ ہوا ،جس میں جماعت اول سے ہفتم،تک طلبہ نےحصہ لیا ۔۔دوسرے حصہ  میں تقریری مقابلہ ہوا ،جماعت اول سے  ہفتم،و ہشتم سے سال دوم تک طلبہ نے حصہ لیا ،تیسرے حصے میں آرٹ کے مقابلے ہوا جس میں جماعت اول سے پنجم،ششم سے دہم تک طلبہ نے حصہ لیا ،آخر میں نمایاں کارکردگی کے علاوہ ان بچوں میں بھی انعامات تقسیم کئے گئے جنہوں نے اس پروگرام میں بھر چڑھ کر حصہ لیا ،دعا سلامتی امام زمانہ (عج)سے پروگرام کا اختتام کیا گیا۔

Page 2 of 3

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree