وحدت نیوز (ہنزہ نگر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی منشور کے مطابق عوام کی خدمت کروں گا ۔نگر کے عوام نے ایم۔ڈبلیو۔ایم پر اعتماد کرکے ہم پر بھاری ذمہ داری عائد کی ہے جس کو بخوبی نبھانے کی ہر ممکن کوشش کرئینگے ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ایم۔ڈبلیو۔ایم اقتدار میں آکر حقیقی معنوں میں عوام کی ترجمانی کرے گی اورعوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے جماعت کے نمائندے دن رات محنت کرینگے اور اپنے وعدے پر قائم ہیں۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے ایم ۔ایل۔اے ۔جی۔بی۔ایل 5 ہنزہ نگر حاجی رضوان علی نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نگر کے عوام نے مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ دے کر ثابت کیا ہے کہ نگر کی سرزمین باشعور و باوفا افراد کی سرزمین ہے ۔انہوں نے عوام کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام کی محرومیوں کو دور کیا جائے اور میرٹ کے مطابق ہر فرد کو حق دیا جائے ۔علاقے میں ہنگامی بنیادوں پر کام کی ضرورت ہے بلخصوص تعلیم و صحت کی میدان میں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں اپنی تمام تر صلاحتوں کو بروکارلا ؤں گا۔اسمبلی میں نہ صرف اپنے حلقے کی بلکہ گلگت بلتستان کی ترجمانی کرتے ہوئے ان کی حقوق کی جنگ لڑوں گا اور میری یہ بھی کوشش ہوگی کے اسمبلی کے اندر اور باہر تمام تر تعصبات سے بلاتر ہو کر بھائی چارگی اور امن کا ماحول پیدا کیا جائے۔

وحدت نیوز (شگر) مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار برائے حلقہ6شگر فدا علی شگری نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین شگر کی حالیہ الیکشن میں شکست کو آئندہ کیلئے کامیابی کی سیڑھی سمجھتا ہوں۔عید الفطر کے بعد پوری قوت کیساتھ علاقہ شگر میں تنظیم سازی اور یونٹ سازی کا عمل شروع کرینگے۔ایم ڈبلیو ایم کو ملنے والے پاکیزہ ووٹوں سے علاقہ شگر کی سیاسی عمارت کی بنیاد رکھے جائے گی جوکہ مستحکم اور مضبوط ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم بلتستان آغا علی رضوی سے ملاقات میں کیا. انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کو حالیہ الیکشن میں ملنے والی ووٹ پاکیزہ ہیں اور خالص پارٹی بنیاد پر ملے ہیں۔ہم ان ووٹوں سے ہم ایک مضبوط و مستحکم شگر کی بنیادیں اٹھائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بعد شگر میں ایم ڈبلیو ایم کی تنظیم سازی کی جائے گی۔ اس طرح حالیہ الیکشن میں ہونے والے غلطیوں کا ازالہ ہوگااور آئندہ الیکشن لڑنے کیلئے ایک مضبوط بنیاد میسر ہوگی۔ہماری خواہش ہے کہ پارٹی کارکن پارٹی کی مضبوطی کیلئے پوری دلجمعی کیساتھ کام جاری رکھیں ۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین کے نو منتخب رکن گلگت بلتستان اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں  مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، کسی صورت ن لیگ کےساتھ اتحاد ممکن نہیں،ان کامزید کہنا تھا کہ ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کیلئےاپوزیشن بنچوں پر بیٹھ کر اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی، انہوں نے کہا کہ مضبوط اپوزیشن کیلئے پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کے ساتھ بھی رابطے جاری ہیں ۔

وحدت نیوز (ہنزہ نگر) حیدر آباد ہنزہ کے دورے کے موقعے پر ایم ڈبلیو ایم کے نامزد امیدوار برائے حلقہ 6شیخ موسٰی کریمی کا والہانہ استقبال اور شیخ موسٰی کریمی زندہ باد کے نعروں سے علاقہ گونج اٹھا۔ حیدر آباد کے عوام کی جانب سے حیدر آباد پولو گراونڈ میں پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ موسٰی کریمی نے کہا کہ میں جیت کر عوام کی بھرپور نمائندگی کرنا چاہتا ہوں۔ گزشتہ کئی سالوں سے نہ صرف ہنزہ بلکہ پوری گلگت بلتستان عوامی مسائل کا شکار ہے۔

ہنزہ آج اندھیرے میں ڈوبی ہوئی ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کیلئے مختص گندم کا کوٹا کا زیادہ تر حصہ بلیک ہوکر افغانستان سمگل ہورہا ہے۔ ان حالات میں عوام کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہیے ورنہ ہم اقتصادی راہداری جیسے میگا پروجیکٹ میں بھی محرومی کا شکار رہیں گے۔

اس موقعے پر حیدر آباد کے نمائندگی کرتے ہوئے خلیفہ امداد علی نے کہا کہ ہم سرزمین حیدر آباد میں شیخ موسٰی کریمی کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور شیخ موسٰی کریمی کے کامیابی کیلئے دعا کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ہم بھر پور تعاون کرینگے ۔

Page 2 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree