وحدت نیوز (قم) ہم دہشت گردوں کے ساتھ سرکاری اداروں کی ملی بھگت کو اچھی طرح سمجھتے ہیں،حکومت نے  پاکستان میں عزاداری کو محدود کرنے کے لئے دہشت گردوں کو بطورِ آلہ کار استعمال کیاہے۔تمام مسلمان عزاداری امام حسینؑ کو عبادت سمجھتے ہیں،خود کش دھماکے کرنے والے سرکاری ایجنسیوں کے ایجنٹ ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین قم کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام گلزار احمد جعفری نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔انہوں نے پاکستان میں پے در پے عزاداروں پر ہونے والے خود کش حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان حکومت کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ پاکستان میں نہتّے عزاداروں کا خون نواز حکومت کو لے ڈوبے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے سرکاری ادارے اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے دہشت گردوں کو استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ساری دہشت گردانہ کاروائیاں حکومتی ایما پر کی گئی ہیں اور ہم اس خونِ ناحق کے خلاف دنیا کے ہر گوشے سے آواز بلند کریں گے ۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کراچی کی جانب سے عاشور کی شب نمائش چورنگی پر جیکب آباد ماتمی جلوس پر ہونے والی دہشتگردی کے خلاف ہنگامی پریس کانفرنس کی گئی اور احتجاج کیا گیا جس میں سینکڑوں عزاداران سمیت دیگر ملی جماعتوں کے رہنماؤں نے شر کت کی،جبکہ روز عاشورہ مجلس وحدت مسلمین ،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سمیت دیگر ملی جماعتوں نے سانحہ جیکب آباد کے خلاف دوران مرکزی جلوس عزاء میں احتجاج کیا جبکہ تبت سینٹر نماز ظہرین کے بعد علامتی دھرنے دیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداران نے سانحہ جیکب آباد و نصیر آباد میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کی اور صوبائی حکوتوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔جبکہ ایم اے جناح روڈ پر ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے لگائے جانے والے مرکزی کیمپ کے سامنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے بجائے بے جان لاوُڈسپیکر کو پکڑنے میں مصروف ہیں،ان حکمرانوں میں دہشت گردی کے خلاف اس جنگ کو لڑنے کی اہلیت نہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے دہشت گردوں کے ہمدردوں اور سہولت کاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لانا ہوگا،سیاسی جماعتیں مصلحت پسندی کا شکار ہے،سندھ اور بلوچستان میں دہشت گردی کو صوبائی و وفاقی حکومتوں کی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کی سرکوبی کے بجائے عزادارن اور عزاداری کو محدود کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں،انہوں نے کہا نواسہ رسولﷺ کے غم کو روکنا کسی کی بس کی بات نہیں،ہم عزاداری کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں سب زیادہ دہشت گردی کے شکار ملت جعفریہ کیخلاف صوبائی و وفاقی حکومتوں کے رویے افسوس ناک ہے،نیشنل ایکشن پلان کا رخ موڑ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متاثر کرنے کی سازش ہو رہی ہے،کالعدم انتہا پسند گروہ کو مکمل آزادی حاصل ہے،تکفیر کے نعرے آج بھی بلند ہورہے ہیں ،لیکن حکمران اپنے سیاسی مفادات کے لئے ملکی مفاد کو پس پشت ڈال رہے ہیں،سانحہ جیکب آباد کے پیچھے آصف علی زرداری ،قائم علی شاہ اور زرداری کے خاص مشیر قیوم سومرو کا کالعدم جماعتوں کے ساتھ گھٹ جوڑ کا نتیجہ ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے جیکب آباد سے واپسی پر کراچی کے نجی اسپتال میں سانحہ جیکب آباد کے زخمیوں کی عیادت کی اور انکی جلد صحت یابی کی دعاکی ،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی ،علامہ باقرعباس زیدی ،کراچی ڈویژن کے رہنما رضا نقوی ،میثم عابدی اور احسن عباس بھی موجود تھے،بعدازاں کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرئٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ 8 اور 9 محرم الحرام کو جیکب آبا د اور بولان میں دہشتگردی کے واقعات پر اقوام متحدہ بول اْٹھا لیکن پاکستان کے مقتدر حلقے خاموش رہے، انہوں نے کہا کہ سانحہ شکار پور پر ہم سے حکومت اور قانوں نافذ کرنے والے اداروں نے وعدہ کیا تھا کہ سندھ بھر میں آپریشن کیا جائے گا،لیکن ایسا نہیں ہوا اور چھلگری اور جیکب آباد کے سانحات رونما ہوئے، اگر ملک میں شہید ہونے والے بچوں میں تفریق قابل قبول نہیں جو بھی دہشتگردی کی اس جنگ میں شہید ہوا ہے وہ قابل عزت ہے ریاستی ادارے تفریق ختم کریں، ان خیالات کا اظہار علامہ راجہ ناصر عباس نے کھتولک گارڈن سولجر بازار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان اور ایپکس پر سے ہمار ا اعتبار اْٹھ چکا ہے، جن مقاصد کے لئے یہ ادارے بنائے گئے تھے وہ عمل کہیں دکھائی نہیں دے رہا ،ہم نے ضرب عضب کی بھرپور حمایت کی تھی لیکن اب ہم اس سے مایوس ہورہے ہیں، علامہ راجہ ناصر نے کہا کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے نام پرعلماء کی زبان بندی اور ضلع بندی ہمارے آئینی و جمہوری اور قانونی حق پر شب خون مارنے کے متعاردف ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جیکب آباد کی عوام سے اپیل کی کہ وہ 20 محرم الحرام کو اپنے گھروں سے باہر نکلیں، جیکب آباد میں 9 محرم الحرام کے جلوس میں ہونیو الی دہشتگردی میں ہندو ،سکھ، اور اہل سنت شہید ہوئے ہیں سب سے گذارش ہے کہ وہ دہشتگردی کے اس ناسور کے خلاف قیام کریں، جیکب آباد سے شروع ہونے والی والا بیداری کا سفر دہشتگردوں اور انکے سرپرستوں کی نیندیں خراب کردے گا، انہوں نے شکار پور کی عوام کو بھی اس احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اب انصاف کے حصول تک پورا سندھ سڑکوں پر ہوگا۔علامہ راجہ ناصر نے گذشتہ روز زلزلے میں جانبحق ہونے والے افراد کے پسماندگان کو صبر عطا کرنے کی دعا کرتے ہوئے کہا حکومت ان متاثرین کی امداد میں کوئی کسر نا چھوڑے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے تشکیل کردہ اعلیٰ سطحی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ہو نے والے اہم فیصلوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی اور کرپشن کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے اپیکس کمیٹی کی سفارشات قابل تحسین ہیں،فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ملوث عناصرکے خلاف کاروائی کے اپیکس کمیٹی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہیں،ہم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سول اور ملٹری بیوروکریسی کے تمام اقدامات کی بھر پور حمایت کرتے ہیں، ملک کودرپیش دہشت گردی اور کرپشن کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی کی تشکیل بے انتہا ضروری ہے، مکتب تشیع ان دہشت گردوں کی سازشوں کا گذشتہ چاردہائیوں سے مردانہ وار مقابلہ کررہی ہے،پاکستان میں انتہا پسندی اور مذہبی منافرت کی روک تھام کیلئے دہشت گردی میں ملوث مساجد ، مدارس ، تنظیمات اور شخصیات کے خلاف بھر پور اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں ،اس کے ساتھ ہی ان عناصرکی اخلاقی اور زبانی حمایت کرنے والے سہولت کاروں ، ہمدردوں اور معاونین کے خلاف بھی فوری اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ وطن عزیزکو انتہا پسندوں اور قومی بدنامی کا باعث بننے والے تکفیری دہشت گردوں کے چنگل سے نجات دلائی جا سکے۔

 

انہوں نے کہا کہ ،  ملت جعفریہ اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمدکیلئے سول اور ملٹری قیادت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے، ہمارا دیرینہ موقف ہے کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچارکرنے والے مدارس،مساجد اور اداروں کے خلاف ٹھوس اور موثر کاروائی عمل میں لائی جائے۔ لیکن اس بات کو بھی مد نظر رکھا جائے کے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی آڑ میں بے گناہ نشانہ نہ بنائیں جائیں ،جبکہ دہشت گردی اور کرپشن کے مقدمات میں گرفتار سفاک ملزمان پر الزامات ثابت ہوجانے کے بعد فوری طور پر نشان عبرت بنایا جائے تاکہ دہشت گردی اور کرپشن کے ڈسے عوام سکھ کا سانس لے سکیں اورنیشنل ایکشن پلان کی صداقت کا یقین ممکن ہو،انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ پنجاب حکومت کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کوملت جعفریہ کے خلاف سیاسی ہتھیار بنانے سے روکیں ، ایم ڈبلیوایم محب وطن اور داعی وحدت جماعت ہے جس نے ہمیشہ شیعہ سنی یونٹی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں ہیں۔

وحدت نیوز (کراچی ) ملک میں امن و مان قائم کر نے کیلئے دہشت گردوں کی مدد کرنے والے تمام مراکزمدارس اور عناصرکے خلاف آپریشن کیا جائے ،وفاقی حکومت کالعدم جماعتوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کرے ، سا نحہ پشاور ،سانحہ شکار پور نمازیوں کو قتل کرنے والے یہودی ایجنٹ ہیں ،طالبان اور اس کی بغل بچہ کالعدم جاعتوں نے اسلام کی نام پر دہشتگر ی کی ،بے گناہ معصوم بچوں اور نمازیوں کو قتل کرنے والے یذیدی ہیں ان کے حمایت کرنے والے بھی اسلام اور قر آن کی روشنی میں اتنے ہی مجرم ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے صوبائی سیکر ٹری جنرل علامہ مختار امامی نے و حدت ہاؤس کراچی میں اپنی تنظیمی نشت سے خطاب میں کیا۔

 

علامہ مختار امامی کا کہنا تھا ایم ڈبلیو ایم مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کے خلاف آواز اُٹھانے میں کسی قسم کا شک نہیں رکھتی اور اس کار انبیاء کو ایم ڈبلیو ایم کا ہر جوان اپنی آخری سانسوں تک انجام دیتا رہے گا گزشتہ دنوں شانحہ شکار پور وارثان شہداء کمیٹی کے احتجاجی دھرنے نے مظلوم ملت تشیع پاکستان نے اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت، راہ خدا میں استقامت و بیداری اورخون شہداء کی تاثیر کے ساتھ حکومت سے اپنے مطالبات منوائے ہیں، محب وطن وارثان شہداء کا احتجاج اور اسکی کامیابی ملکی بقاء و سلامتی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، وارثان شہداء کے مطالبے پر سندھ بھر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کی شمولیت خوش آئند ہے، جس سے تکفیری دہشتگرد عناصر سمیت انکے سہولت کاروں اور سرپرستوں کی کمر توڑنے میں کامیابی ممکن ہوسکے گے، محب وطن ملت تشیع پاکستان دہشتگردی کے خلاف ملکی بقاء و سلامتی کی خاطر ماضی کی طرح حال اور مستقبل میں افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ میدان میں عملی طور حاضر ہے، افواج پاکستان تکفیری دہشتگردوں کیخلاف عسکری کارروائی کر رہی ہے تو محب وطن ملت تشیع پاکستان اتحاد و وحدت کا پرچم سربلند کرکے تکفیری دہشتگردانہ سوچ کے خاتمے کیلئے فکری و نظریاتی جہاد میں مصروف عمل ہے، تکفیری دہشتگردانہ سوچ مملکت خداداد پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں اور ملکی بقاء و سلامتی کیخلاف سب سے بڑا حقیقی خطرہ ہے، جس کا خاتمہ کئے بغیر پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔ سندھ بھر میں تکفیری دہشتگرد عناصر کیخلاف کارروائی کا حکومتی وعدہ اور ملکی سلامتی کے اداروں کیجانب سے اس وعدے پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی دراصل شہداء کے خون کی تاثیر اور ملت تشیع پاکستان کی استقامت و بیداری کا نتیجہ ہے، انشاء اللہ اس وعدے پر عمل درآمد سے جہاں شیعہ نسل کشی کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا وہیں ملکی بقاء و سلامتی کو درپیش خطرات کا بھی خاتمہ ہوگا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ  ملت تشیع کا احتجاجی دھرنا کسی مسلک و مکتب کے خلاف نہیں بلکہ صرف اور صرف اسلام و پاکستان دشمن تکفیری دہشتگردوں کے خلاف تھا، مظلوم کا تعلق کسی بھی مذہب و مسلک سے ہو، ہم تمام مظلوموں کے ساتھ میدان میں کھڑے ہیں، وارثان شہدائے ملت تشیع کے تکفیریت مخالف احتجاجی دھرنے کی کامیابی تمام مظلوموں کیلئے قابل تقلید مثال بن چکی ہے، جو مملکت عزیز پاکستان کی بقاء و سلامتی اور تکفیری دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں ورثاء کے لانگ مارچ نے سندھ کی عوام کو بیدار کیا سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے ورثاء کا تاریخی استقبال اس بات کی ضمانت تھی کہ سندھ دھرتی میں فرقہ واریت اور لسانیت کا کوئی عنصر نہیں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے نمازیوں کو نشانہ بنایا گیا سندھ میں دہشگردی میں ملوث دینی مخصوص مدارس میں کفر کے فتویٰ دیئے جاتے ہیں اور سندھ کی عوام اور علماء کرام اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو ایک مخصوص تکفیری ، یہودی گرہوں کی جانب سے کی جارہی ہے ۔

Page 2 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree