وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری نے ایک بیان میں کہاکہ بلوچستان کے ضلع نصیر آباد اور سندھ کے ضلع خیرپورمیں عزاداری کے اجتماعات پر بے بنیاد مقدمات کا اندراج شہری آزادی پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، خیر پور میں شھادت امام حسن علیہ السلام کے سلسلے میں سالہا سال جلوس اور تابوت امام حسن علیہ السلام نکالا جاتا ہے اس سال پولیس نے بانی جلوس پر ایف آئی آر درج کر دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عزا داری خاندان رسالت ہماری شہہ رگ ہے جس پر کسی قسم کی پابندی کو قبول نہیں کریں گے اور پولیس کے اس اقدام کی پر زور مذمت کرتے ہے ۔واضح رہے کہ اس سال بلوچستان سندھ اور پنجاب میں پولیس اور انتظامیہ کا بانیان مجالس و عزادارن سے نارواں سلوک رہا ہے محرم میں باری شاخ تحصیل تمبو ضلع نصیرآباد میں D C نصیرآباد نے جلوس نکالنے اور مجالس پر پابندی لگائی تھی ضلع صحبت پور میں چہلم کا جلوس نکالاگیا تو پولیس نے بانی جلوس سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بلوچستان اور عزاداران حسین علیہ السلام پر ایف آئی آر کاٹ دی پنجاب رحیم یار خان کے علاقہ میں مجلس امام حسین علیہ السلام ہورہی تھی تو پولیس نے مجلس والوں پر دھاوا بول دیا لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استمال کیا گیا اب جبکہ خیر پور سندھ میں 28 صفر کو امام حسن علیہ السلام کی یوم شہادت کے سلسلے کا جلوس نکالا گیا تو پولیس نے ایف آئی آر درج کر دی ہے جو کہ نہایت افسوس ناک عمل ہے پولیس کی طرف سے بانیان جلوس عزاداری پر ایف آئی آر فوری واپس لیا جائیں۔

وحدت نیوز(صحبت پور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود احمد ڈومکی صوبہ بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ برکت مطہری صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ظفر عباس شمسی نے صحبت پور امام بارگاہ سید موجن شاہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صحبت پور میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری اور مومنین سید محمد یار شاہ، سید نیاز شاہ،سید شاہد شاہ و دیگر مومنین کے اوپر صحبت پور کی انتظامیہ کی جانب سے ایف آئی آر درج کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔

 انھوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ سلام کے چہلم کی جلوس عزا نکالنا ہمارا قانونی حق ہے ہمیں عزادری مظلوم کربلا جان سے بھی زیادہ عزیز ہے، عزاداری امام حسین کیلئےکسی قسم کی این او سی یا پرمٹ کی ضرورت نہیں ہے یہ ہمارا ٓئینی حق ہے ہم اس وطن عزیز کے باشندے ہیں ریاست کی ذمہ داری ہیں کہ وہ ہمیں تحفظ فراہم کرے نہ کے ہم پر الٹا ایف آئی آر درج کی جائے ہم بلوچستان کی صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری اور نہتے عزاداروں پر ایف آئی آر واپس لی جائے اگر ایسا نہیں ہوا تو ہم مجبوراًپورے ملک میں احتجاج کی کال دیں گے۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کی ضلعی کابینہ کا اجلاس مرکزی امام بارگاہ سادات کالونی ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس میں تنظیمی صورتحال کے علاوہ محرم الحرام میں امن و امان پر اظہار اطمینان کیا گیا، اور چہلم امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب ضلع بھر میں چار دیواری میں ہونے والی مجالس پر ایف آئی آر قابل افسوس اور مذمت ہے، پی ٹی آئی حکومت بھی گزشتہ حکومت کی طرح عزاداری کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

 مرزا وجاہت علی نے مزید کہا کہ یمن اس وقت ایک انسانی علمیہ بن چکا ہے ایسے موقع پر حکومت کا اقوام متحدہ میں جا کے یمن میں انسانی جرائم کی تحقیقات کروانے کے خلاف ووٹ اس کے غیر جانبدار ہونے کی بات کی نفی کرتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور ان کی گورنمنٹ یہ مت بھولے کہ اس کو اپنے ایسے جانبدارانہ اقدامات اور خارجہ پالیسی کی وضاحت دینا ہوگی۔ اس موقع پر سید نیر عباس شمسی، سید نسیم حسن شمسی، محسن لنگا، سید عقیل حیدر نقوی، اصغر علی اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر سید عقیل حیدر سیکرٹری تربیت اور محسن خان لنگاہ کو سیکرٹری عزاداری نامزد کیا گیا، ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی نے حلف لیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، پاکستان عوامی تحریک، سنی اتحاد کونسل سمیت دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء ناصر عباس شیرازی کے اغواء کی شدید مذمت کی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں علی زیدی، شیریں مزاری اور اعجاز چوہدری نے ٹوئیٹر پر جاری اپنے بیانات میں کہا کہ ناصر شیرازی کا اغواء سنگین اقدام ہے۔ علی زیدی نے کہا کہ ناصر شیرازی کو اگرکو ئی بھی ضرر پہنچا تو اسکی ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی ۔

تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء نے رانا ثناء اللہ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کر رکھی تھی اور کل رات انہیں اغواء کر لیا گیا ۔ شیریں مزاری نے مزید کہا کہ رانا ثناء اللہ اپنی فرقہ وارنہ ہٹ دھرمی پر اتر آئے ہیں ، ناصر شیرازی کو راناثناءاللہ کے خلاف رٹ پٹیشن ہائی کورٹ میں داخل کرنے پر انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔اعجاز چوہدری نے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کے رہنما ناصرشیرازی کے اغواء کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پنجاب حکومت اس غیر قانونی اقدام کی ذمہ دار ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ناصر شیرازی کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ ناصر عباس شیرازی کے اغواء کا مقدمہ شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ کے خلاف درج ہونا چاہئے ، ایم ڈبلیوایم کے رہنماکو رانا ثناءاللہ کے خلاف مقدمہ کرنے پر پولیس وردی والوں کا اٹھا کر لے جانا قابل مذمت ہے، پنجاب کے موجودہ حکمرانوں ہمیشہ قانون اور آئین کی دھجیاں اڑائی ہیں، اگر سانحہ ماڈل ٹاون کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچادیا جاتا تو یہ اب تک اس طرح پولیس اور انتظامیہ کے ذریعے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ نا بنارہے ہوتے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم کے رہنما ناصر شیرازی کی نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغواء کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ناصر شیرازی کی بازیابی یقینی بنائی جائے، ملزمان کو گرفتارکرکے قرار واقعی سزا دی جائے، اس انداز میں سیاسی ومذہبی رہنماوں کا اغواء تشویش  ناک ہے، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ناصر شیرازی کے اغواء کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، سیاسی قائدین کا اس طرح ماورائے عدالت و قانون اغواء ریاستی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے، کیا ہم بنانار ی پبلک ہیں ؟؟

سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضانے کہا کہ اغوا کاروں نے واردات کے موقع پر خود آپس میں باتیں کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ اور رانا ثنااللہ کو بتادیں کام ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مکمل طور پر بوکھلا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلف میں عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے ترمیم کے بعد ہمیں بھی دھمکیاں دی جار ہی ہیں کہ رانا ثناء اللہ کیخلاف آواز نہ اٹھائیں، لیکن ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناصر شیرازی کو ان کی اہلیہ کے سامنے اغوا کرنا بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل ایم ڈبلیو ایم کیساتھ ہے

 پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء خرم نواز گنڈہ پو ر نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما ناصر شیرازی کے اغوا کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ناصر شیرازی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے ایک اہم رٹ پٹیشن دائر کر رکھی ہے۔

 متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے کہا ہے واپڈا ٹاون لاہور سے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماسید ناصر شیرازی کا اغواء قابل مذمت اقدام ہے، پنجاب حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف طاقت کا استعمال ترک کرے،واضح رہے کہ بد ھ کی شب مجلس وحدت کے مرکزی رہنماءناصر شیرازی کو سادہ وردی اہلکاروں نے اغواء کر لیا تھا ۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندہ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء سید ناصر عباس شیرازی ایڈوکیٹ کا اغوا نواز لیگ کی پنجاب حکومت کا سیاہ کارنامہ ہے۔ مجلس وحدت مسلمین نے وطن عزیز میں امن، اخوت، اتحادبین المسلمین اور حب الوطنی کے فروغ کے لئے جو جدوجہد کی ہے، دوست و دشمن اس کے معترف ہیں۔ ایک عرصہ سے ملت جعفریہ انتقامی کاروائیوں کے نشانے پر ہے، یہ واضح امتیازی سلوک ہی ہے کہ ہزاروں زائرین اس وقت بھی تفتان ، کوئٹہ اور سندہ ، بلوچستان بارڈر پر پریشان بیٹھے ہیں ۔ حکومت زائرین کو تحفظ دینے کی بجائے ان کے لئے مشکلات کھڑی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سید ناصر عباس شیرازی، جرئت و بہادری اور جہد مسلسل کا نام ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے بہادر کارکن حسینیت کے جذبے سے سرشار ہیں، انہیں گھٹیا حرکتوں سے خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس ، ایڈوکیٹ سید ناصر عباس شیرازی کی اغوا نما گرفتاری کا فوری نوٹس لیں۔ سید ناصر عباس شیرازی کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو بھرپور احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔ کارکن قائد وحدت کے حکم کے منتظر ہیں، مرکز سے موصولہ رہنمائی کے مطابق بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حق و صداقت کی راہ میں قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرنا اہل حق کا شیوہ ہے، تاریخ گواہ ہے کہ جیل کی سلاخیں حق والوں کو جھکانے میں ناکام رہی ہیں اب بھی شکست و رسوائی ان کا مقدر ہوگی۔

وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب پیشہ وارانہ غیرت کا مظاہرہ کریں اور ناصر شیرازی کو فوری بازیاب کروائیں، پنجاب میں سرکاری غنڈہ گردی اپنی مثال آپ ہے، اس صوبے کے عوام کا تحفظ کون کرے گا، جہاں اغواء کار اور قاتل وزیر بنا دیئے جائیں۔ یہ باتیں انہوں نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کیں۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن میں معصوم انسانوں کا خون بہانے والا شخص کھلے عام اغواء کاری کا دھندہ کرنے لگا ہے، ناصر شیرازی کے جسم و جان کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو ذمہ دار رانا ثناء اللہ ہوگا، آئی جی پنجاب پیشہ وارانہ غیرت کا مظاہرہ کریں اور ناصر شیرازی کو فوری بازیاب کروائیں، آئی جی پنجاب کا فرض ہے کہ اغواء کاروں کے سرغنے کو بے نقاب کرکے کٹہرے میں کھڑا کریں۔

Page 2 of 5

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree