وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین کی محرم الحرام سے قبل مذہبی رہنمائوں،علمائے کرام اور سماجی رہنمائوں سے ملاقات کا سلسلہ جاری، گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کی قیادت میں آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین خواجہ شفیق سے ملاقات کی، ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی، شہوار حیدر اور ملک عامر کھوکھر موجود تھے، خواجہ شفیق احمد نے مجلس وحدت مسلمین کے وفد سے ملاقات کے دوران محرم الحرام سے قبل امن اور اتحاد ووحدت کی فضا ہموار کرنے کے لیے ملاقاتوں کو خوش آئند قراردیا، خواجہ شفیق احمد نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تاجران کی جانب سے عزاداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا، ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی نے خواجہ شفیق کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھیع تمام مذاہب کے علمائے کرام،مذہبی رہنما اور سماجی شخصیات کے ساتھ مل کر جنوبی پنجاب میں امن کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کریں گے، محرم الحرام کے دوران انجمن تاجران کی جانب سے تعاون کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، محرم ہمیں ایک دوسرے کو برداشت، صبر اور بردباری کا درس دیتا ہے۔ صوبائی سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی نے کہا کہ ہم محرم الحرام سے قبل ایسی فضا ہموار کرنا چاہتے ہیں جو باقی صوبوں اور اضلاع کے لیے نمونہ عمل ہو، اُنہوں نے کہا کہ انتظامی سطح پر اُن افراد کو نظرانداز کیا جاتا ہے جو عوامی طاقت ہوتے ہیں ، مجلس وحدت مسلمین عوامی طاقت کی حامل جماعتوں اور شخصیات کو ساتھ لے کر چلے گی۔ 
 
وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین نے محرم الحرام سے قبل انتظامی افسران، علمائے کرام اور تاجران سے ملاقاتوں کا آغاز کردیا، گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے وفد کے ہمراہ منیجنگ ڈائریکٹر واسا رائو قاسم سے ملاقات کی، وفد میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی سیال اور سید امیر حیدر گیلانی شامل تھے، علامہ اقتدار نقوی نے ملاقات کے دوران کہا کہ محکمہ ایم ڈی اے )واسا(کی جانب سے ملتان کے جلوسوں کے روٹس پر کھدائی کسی بھی بڑے سانحے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے، محرم الحرام سے قبل ملتان شہر کی تمام شاہرائوں کی مرمت کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ ایم ڈی اے کی جانب سے جلوسوں کے روٹس کی مرمت کے ساتھ ساتھ ناجائز تجاوزات اور صفائی مہم شروع کی جائے۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ انشااللہ محرم الحرام سے قبل جلوس عزا کے روٹس پر کھدائی، تجاوزات اور مرمت کا کام مکمل کر لیا جائے جائے گا۔بعدازاں محرم کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ آج بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی ہے ، قائداعظم محمد علی جناح نے جس پاکستان کی بنیاد رکھی تھی آج ہم اس پاکستان سے بہت زیادہ دور ہیں، قائداعظم ایسا پاکستان چاہتے تھے کہ جہاں بلا رنگ و نسل تمام افراد اپنی زندگی بسر کرسکیں قائداعظم اپنے ان اوصاف کی بنا پرعزم و استقلال اور واضح نصب العین اوردانشمندی کے اعلی درجوں پر فائز تھے۔ انہی اوصا ف کی بنا پر قائد اعظم کٹھن حالات کا سامنا کرتے ہوئے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے آزاد مملکت کے قیام میں کامیاب وکامران ہوئے، قائداعظم کے 69ویں یوم وفات کے موقع پر بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ہمیں ان اصولوں پرکاربند رہنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا جن اصولوں پرہمارے عظیم قائد تمام زندگی کاربند رہے۔ 

وحدت نیوز(لیہ) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی نے کہا ہے کہ لیہ میں دریائے سندھ کے بڑھتے ہوئے کٹاو پر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی چشم پوشی مجرمانہ غفلت ہے، ہزاروں کی آبادی اس دریائی کٹاو کی وجہ سے متاثر ہورہی ہیں تاہم حکومت نے ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کیلئے آنے والے دریائی کٹاو سے متاثرہ ایک عوامی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دریائی کٹاو روز بڑھ رہا ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا، اب تک 9 یونین کونسلوں پر مشتمل ہزاروں کی آبادی اس کٹاو سے متاثر ہوئی ہے، لوگ اپن گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں، ہزاروں ایکٹر اراضی زیر آب آچکی ہے لیکن لیہ سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر نے بھی اب تک متاثرہ عوام کی داد رسی تک نہیں کی۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ مجلس وحدت مسلمین متاثرہ عوام کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی اور اس مسئلہ پر متاثرین کے شانہ بشانہ رہے گی۔

وحدت نیوز(رحیم یار خان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی نے مہدی برحق کانفرنس کی رابطہ مہم کے سلسلہ میں ضلع رحیم یار خان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے لیاقت پور، چوک بہادر پور، وائی جمن شاہ، رحیم یار خان سٹی اور تحصیل صادق آباد میں مختلف نشستوں میں خطاب اور کارکنان سے ملاقاتیں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 6 اگست کا سورج ملت تشیع پاکستان کی عظمت و وحدت کی عظیم الشان علامت ثابت ہوگا۔ پورے پاکستان سے عاشقان امام مہدی عج اسلام آباد میں جمع ہوکر ثابت کریں گے پاکستان میں ملت تشیع بیدار اور اپنے حقوق کی جدوجہد کیلئے میدان میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مظلومین پاکستان کو ایک امید نئی کرن دکھائی ہے، مجلس وحدت مسلمین کی قیادت حقیقی معنوں میں مظلوموں کی ترجمانی کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 6 اگست کو ملت تشیع کے ہر نوجوان، مرد،، خواتین اور بزرگ کو کسی نہ کسی طریقہ سے اس جدوجہد کا حصہ بننا ہوگا۔

وحدت نیوز(راجن پور) جام خادم حسین کو مجلس وحدت مسلمین ضلع راجن پور کا آرگنائزر منتخب کرلیا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے وفد نے ضلر راجن پور کا دورہ کیا۔ وفد میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل غلام اصغر تقی، سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی، سیکرٹری روابط سید علی رضا زیدی اور ڈی جی خان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید انعام حیدر زیدی شامل تھے۔ نماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد راجن پور میں علاقہ عوام، عمائدین اور اہم شیعہ شخصیات کیساتھ صوبائی وفد کی نشست ہوئی۔ جس میں مشاورت کے بعد جام خادم حسین کو اتفاق رائے سے ضلعی آرگنائزر منتخب کیا گیا، جبکہ 6 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی میں ان کے ہمراہ ربنواز حسین، باقر جسکانی، برادر ثقلین، بلال عباسی اور افتخار حسین ایڈووکیٹ شامل تھے۔ صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی نے جام خادم حسین سے حلف لیا، آرگنائزنگ کمیٹی کو ضلع بھر میں تنظیم سازی اور شہید قائد کی برسی میں بھرپور عوامی شرکت یقینی بنانے کا ٹاسک سونپا گیا۔

وحدت نیوز(لیہ) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی نے سانحہ مستونگ اور پنجاب سے اب تک 4 شیعہ علمائے کرام کی بلاجواز گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ملت تشیع پاکستان کو تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنایا جارہا ہے تو دوسری جانب پنجاب میں علمائے کرام کو حراست میں لیا جارہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب مسلم لیگ نون اور پنجاب حکومت اپنے اقتدار کو رخصت ہوتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے امن اور علم کا درس دینے والوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ کے دوران 4 شیعہ علمائے کرام کی گرفتاریاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ پنجاب حکومت اب انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مستونگ میں ایک بار پھر شیعہ ہزارہ شہریوں کے خون سے ہولی کھیلی گئی، اگر بلوچستان حکومت عوام کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی تو فوری طور پر مستعفی ہوجائے۔

Page 2 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree