وحدت نیوز (کراچی) سیکریٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین سندھ سید علی حسین نقوی كے نے رہنماء اے پی ایس اے سی صغير عابد رضوی صاحب اور پاسبان عزاء کے راشد رضوی کے ہمراہ انچولی سوسائٹی فیڈرل بی ایریا کراچی بلاک 20 کا محلہ کمیٹی و عزاداران سید الشہداء کے مسائل اور انکے حل کے لیے کئے جانے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا، محلہ کمیٹی نے تمام درپیش مسائل سے آگاہ کیا جسمیں سرفہرست سیکورٹی اور بلدیاتی امور تھے۔ محلہ کمیٹی کے ساتھ سیکورٹی معاملات پر ہم آہنگی کے لیئے سندھ رینجرز ڈسٹرکٹ سنٹرل کے افسران سے گزارش کی گئی جسپر متعلقہ ایریا کے کمانڈنگ آفیسر اپنے افسران کے ساتھ تشریف لائے اور درپیش تمام مسائل کو سنا اور محلہ کمیٹی و دیگر افسران کے ہمراہ تمام انٹری ایگزٹ گیٹس کا دورہ کیا اور موقع پر ہی تمام مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے محلہ کمیٹی کو اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔ بعد ازاں بلدیاتی و انتظامی مسائل کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل سے رابطہ کیا گیا جنہوں نے فوری طور پر اسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ سینی ٹیشن کے افسران بلدیاتی امور سے متعلقہ افسران کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کے افسران کو موقع پر بھیجا جن کے ساتھ تمام مسائل زیربحث لائے گئے. اسٹنٹ کمشنر نے موقع پر کام شروع کروایا اور مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی. سید علی حسین نقوی اور صغیر عابد رضوی نے تمام اداروں کے افسران کا فوری طور پر ریسپانس دینے اور کام شروع کروانے پر ملت کی جانب سے انکا شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ امریکی غلامی سے اس ملک و ملت کو سوائے خسارے کے کچھ نہیں ملا لہذا اب وقت آچکا ہے کہ ہم ایک آزاد اور خود مختار قوم کی حیثیت سے اپنی قسمت کے فیصلے خود کریں۔شیطان بزرگ امریکہ کا دھمکی آمیز رویہ قبول نہیں، امریکیوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہئیے کہ امریکہ اپنے شرمناک کردار کے باعث اقوام عالم کی نظر میں منفور ہوچکا ہے۔ پاکستان کے عوام ، امریکی سامراج سے نفرت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا امریکہ دنیا بھر میں دھشت گردوں کا سب سے بڑا حامی اور سرپرست ہے۔ بدنام زمانہ دھشت گرد گروہ داعش سے لے کر تمام دھشت گردوں کے تانے بانے امریکہ سے ملتے ہیں۔امریکہ اقوام عالم کا مجرم ہے اور اسے ان لاکھوں بے گناہ انسانوں کے خون ناحق کا حساب دینا ہوگا جو امریکنوں کے ہاتھوں بہایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ ہم امریکی اتحاد سے جان چھڑائیں،اور اینٹی سامراج بلاک کا حصہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سانحہ کے مجرم بے نقاب ہونے پر خدا کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں۔ پاک فوج ایک باوقار ادارے کی حیثیت سے دھشت گردی کی مزید سانحات میں ملوث مجرموں کو بھی بے نقاب کرے۔ سانحہ سہون شریف ، شکارپور، جیکب آباد،کوئٹہ، پاراچنار کے مجرموں کو بے نقاب کرتے ہوئے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔