وحدت نیوز (کراچی) فقہ جعفریہ کے مطابق عیدالفطر پر فطرہ کا نصاب 150 روپے فی کس مقرر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے معروف عالم دین اور مجلس وحدت مسلمین سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید صادق رضا تقوی نے کہا کہ عیدالفطر پر فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے فطرانہ کی رقم 150 روپے فی کس ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ فطرہ فی کس تین کلو گندم یا  اسکے مساوی رقم ہے۔ علامہ صادق رضا تقوی کے کہنا تھا کہ فطرہ درحقیقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے معاشرے کے مستحق، نادار، غرباء و مساکین کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے ایک ایسا فریضہ ہے جو ہر مسلمان پر عائد ہوتا ہے۔ دوسری جانب فقہ حنفیہ کے مطابق عیدالفطر پر فطرانہ کی رقم 100 روپے فی کس ہوگی۔ فقہ حنفیہ کے مطابق فطرہ سوا دو کلو گندم یا اسکے مساوی رقم ہے۔

وحدت نیوز (کراچی)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کراچی میں بلاول ہاؤس کے چیف سیکورٹی افسر بلال شیخ کی بم دھماکے میں ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت اپنی ہی جماعت کے رہنماؤں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، ایسی حکومت سے عوام کے تحفظ کی امید رکھنا فضول ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس سولجر بازار سے جاری ایک بیان میں کیا۔ علامہ مختار امامی نے کہا کہ ایک عرصے سے ہم یہ بات کہتے چلے آرہے ہیں کہ دہشت گردوں کی بیخ کنی کے لئے فی الفور اقدامات کئے جائیں مگر ہمارے سیکورٹی کے ادارے اور سیاسی پارٹیاں دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کرتی رہیں، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ان دہشت گردوں نے بینظیر بھٹو، بشیر بلور اور کئی ارکان اسمبلی کو خاک و خون میں غلطاں کیا۔

 

علامہ مختار امامی نے مزید کہا کہ اب بھی وقت ہے حکومت اور ہماری سیکورٹی کے ادارے ہوش کے ناخن لیں اور دہشت گردوں سے مزاکرات کے بجائے ان کے خلاف ملک بھر میں آپریشن کلین اپ کریں تاکہ پاکستان کی عوام اپنے ہی وطن میں آزادی کے ساتھ زندگی بسر کرسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل دہشت گردی کے واقعات سندھ پولیس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ پولیس حکام فقط زبانی دعوؤں کے بجائے عملی اقدامات کرتے ہوئے ٹارگٹ کلرز اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کرے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے صوبہ سندھ کی دس رکنی کابینہ کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ وحدت ہاؤس کراچی سے جاری بیان کے مطابق علامہ صادق رضا تقوی کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل، عالم کربلائی کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل، یعقوب حسینی کو تنظیم سازی و امور تنظیم، عبداللہ مطہری کو سیکرٹری سیاسیات، علامہ نشان حیدر ساجدی کو سیکرٹری تبلیغات و تربیت، سید امتیاز شاہ کو سیکرٹری فلاح و بہبود، آصف صفوی کو سیکرٹری اطلاعات، ظہیر حیدر زیدی کو سیکرٹری فنانس، شفقت لانگا کو سیکرٹری رابطہ جبکہ ناصر حسینی کو آفس سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے۔ درایں اثناء کراچی میں موجود صوبائی دفتر میں ایم ڈبلیو ایم کی نو منتخب کابینہ کے اراکین کا اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں علامہ مختار امامی نے نامزد اراکین کابینہ سے ان کی نئی تنظیمی ذمہ داریوں کا حلف لیا۔

 

اجلاس میں علامہ مختار امامی نے آئندہ تین سال کے لئے سندھ کے عوام کی خدمت کے لئے منتخب کئے جانے پر اراکین کابینہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے جن مقاصد کے تحت اپنی جدوجہد کا آغاز کیا ہے ان میں سرفہرست مظلوم کی حمایت ہے، ہمیں اپنے مولا علی (ع) کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے ہر کام میں ظالم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت کے نظریئے کو سامنے رکھنا ہے، تاکہ محبان اہل بیت (ع) کی سرزمین کے باسیوں کو تعلیمات اہل بیت (ع) کی روشنی میں میدان عمل میں حاضر رکھ سکیں۔ خدا سے دعا ہے کہ ہمیں اپنے ذمہ داریوں سے عہدہ برآں ہونے کی توفیق عطا فرما۔

وحدت نیوز (سندھ)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت لاپرواہ سیاستدانوں کی خود غرضی کا شکار ہے۔ وفاقی حکومت عوامی خواہشات کا احترام کرے۔ عوام کو انتخابات سے پہلے بہت سنہرے خواب دکھائے گئے۔ مرکزی حکومت بحرانوں کے خاتمے کے لئے شروع دن سے ہی سنجیدہ نہیں ہے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ حکمران اتنے بھولے ہیں کہ انہیں ملک میں ہونے والی سازشوں کاعلم نہیں ہے مگر وہ کسی بھی قسم کے سدباب سے قبل غیر ملکی قوتوں کے اشارے کا احترام اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ افسوس پاکستان کی کمزور اور نڈھال معیشت غیر سنجیدہ حکمرانوں کے ہاتھ چلی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔ علامہ مختار امامی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی ناکام پالیسیوں کا جائزہ لے اور عوام کی بہتری کے تمام اقدامات پر فوری عمل کرے۔

 

علامہ مختار امامی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے ہر دور حکومت میں کراچی کے ساتھ ہر سطح پر ناانصافی کی۔ ابھی تک حکومت نے جو بھی فیصلے کئے اس سے عوام کو براہ راست ایک بھی فائدہ نہیں مل سکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اچھی قیادت نہ ملنے کی وجہ سے بہت سے بحران وراثت میں بھی ملیں ہیں مگر موجودہ حکومت نے جس طرح اپنی حکومت کا آغاز کیا ہے اس سے سابقہ تمام حکومتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کے پانچ سالہ دور میں بھی عوام کو ریلیف نہیں مل سکا ہے۔ 11 مئی کے انتخابات نے جس طرح عوام کے دلوں میں پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے امنگ جگائی تھی وہ نامناسب لوگوں کی اجارہ داری کی وجہ سے اسی روز دم توڑ گئی۔ مہنگائی اور لوڈشیڈنگ سے ستائے ہوئے عوام کی قسمت میں روزانہ کی بنیاد پر نت نئے مسائل عذاب کی صورت میں ڈال دیئے جاتے ہیں۔

Page 5 of 5

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree