وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے بارہ کہو اسلام آباد میں علی مسجد پر دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دارالخلافہ میں ہائی سکیورٹی زون میں دہشت گردوں کا داخلہ اس بات کی غمازی ہے کہ ہمارے سکیورٹی اداروں میں کالی بھیڑیں موجود ہیں جن کا بلواسطہ یا بلاواسطہ ان دہشت گرد وطن دشمنوں سے روابط ہیں۔انہوں نے کہا کہ خفیہ ایجنسیاں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں چند گز کے فاصلے پر موجود مقامی تھانے کے پولیس اہلکاروں کا واقعے کے ایک گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچنا اس بات کی دلیل ہیں کہ پلان پہلے سے طے شدہ تھا۔


انہوں نے مطالبہ کیا کہ بارہ کہو تھانے کی انتظامیہ کو شامل تفتیش کر کے حقائق کو منظر عام پر لایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف اب تک کاروائی سے ہچکچاہٹ اور مذااکرات کی پیشکش پاکستان بھر کے بے گناہ بہنے والے مسلمانوں کے خون سے غداری ہے ہم اب ایسے مذاکرات کی ڈھکوسلوں کو کبھی برداشت نہیں کریں گے عوام کی جان ومال کی تحفظ میں ناکامی پر نواز لیگ کو انسانی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مستعفی ہونا چاہیئے کیونکہ الیکشن میں ان کا راگ الاپ کر عوام سے ووٹ حاصل کیے تھے۔



علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ نجوبی پنجاب میں کالعدم ہشت گرد گروہ صف بندیوں میں مصروف ہیں پنجاب میں مستقبل قریب میں شیعیت کے خلاف محاذ کھلنے والا ہے اور اس میں پنجاب حکومت برابر کے حصہ دار ہیں کھلے عام لوگوں کو دھمکیاں،خطوط،ایس ایم ایس،فون کالز کر کے ہراساں کیا جارہا ہے وطن دوستی اور امن پسندی کو ہماری کمزوری سمجھا جا رہا ہے، عوام کو یہ حق حاصل ہیں جب ریاست ان کی جان ومال کی حفاظت میں ناکام ہوتو وہ اپنی حفاظت خود کریں۔ انہوں نے کہا کہ مساجد،امام بارگاہوں،اولیااللہ کے مزارات کی سکیورٹی پر کوئی کسر باقی نہ رکھی جائے۔ انہوں نے شہید سکیورٹی گارڈ امین حسین کے جذبہ قربانی کو سلام پیش کرتے ہوئے انہیں قومی ہیرو قرار دیا اور اُن کے پسماندگان سے دلی ہمدردی اور شہید کی درجات کی بلندی کے لیئے دعا کی۔

asadi imam hussainوحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں پاراچنار میں بم دھماکوں اور معصوم روزہ دار مومنین کی شہادتوں کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج شام ساڑھے آٹھ بجے لاہور پریس کلب کے سامنے ملک میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف دھرنا دیا جائے گا، دھرنے میں خواتیں، بچے، بوڑھے، جوان اور سول سوسائٹی کے ارکان شریک ہونگے۔

 اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، سیکرٹری جنرل لاہور علامہ امتیاز کاظمی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب سید اسد عباس نقوی، علامہ ناصر حسین فاطمی، علامہ سید جعفر موسوی، شیخ عمران علی، سید حسین زیدی، علامہ مصطفٰی مہدی، آغا نقی مہدی، سید اطہر رضا اور سیکرٹری اطلاعات پنجاب مظاہر شگری شریک ہوئے۔ اجلاس میں پاراچنار بم دھماکوں کی ذمہ دار صوبائی حکومت و وفاقی حکومت اور حساس اداروں کو قرار دیا گیا۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ اگر ان دہشت گردوں کے خلاف حکومت نے راست اقدام نہ اُٹھایا تو پورے پاکستان کو جام کر دینگے، ہماری امن پسندی اور حب الوطنی کو کمزوری سمجھا جا رہا ہے، وقت آنے پر ملک و قوم کے لئے خون کا آخری قطر تک بہا دینگے۔

panjab mwm fridayوحدت نیوز(لاہور )مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام شام میں تکفیری دہشت گردوں کی نواسی رسول ﷺ دختر خلیفتہ المسلمین حضرت علی ؑ ثانی زہراؑ حضرت بی بی زینبؑ کے ورضہ مقدس اور صحابہ کرامؓ کے مزارات کی بے حرمتی کے خلاف پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

لاہور میں جامع مسجد الحسینؑ سے علامہ حسن رضاقمی کی زیر قیادت احتجاجی ریلی نکالی جو مین فیروز پور روڈ کو بلاک کر کے مظاہرین احتجاج کرتے رہے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن رضا قمی نے کہا کہ آج بھی اولاد یزید آل رسولﷺ اور اصحابؓسے برسر پیکار ہیں اس کی زندہ مثال شام میں سر اُٹھائے یہ خارجی ٹولہ ہے جو یہود و نصریٰ کی سر پرستی میں اسلامی تاریخ اور مقدسات کی توہین کر رہے ہیں ۔اُن کا کہناتھا کہ آج پاکستان میں شیعہ سنی مسلمانوں نے متحد ہو کر ان تکفیریوں کو مسترد کر دیا اور خارجیوں کا اصل چہرہ قوم کو دکھا دیا۔شام میں خون ریزی کے ذمہ دار بزدل عرب حکمران اور بادشاہ بھی ہے جو اپنی دولت اور ہوس اقتدار کیلئے اسرائیل اور امریکہ کے غلام بنے بیٹھے ہیں ۔ان کو صرف شام میں ڈکٹیٹر شپ نظر آتی ہیں کیا آل سعود اور آل خلیفہ کے مظالم نظر نہیں آتے ۔

علامہ حسن رضا قمی کا کہنا تھا کہ ناموس رسالتﷺ کے تحفظ کیلئے ہم اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کو تیار ہیں اور اسلام دشمن ان تکفیری دہشت گردوں کو بے نقاب کر کے مسلمانوں کے درمیان وحدت اور بھائی چارے کو فروغ دے کر یہود و نصریٰ کے زرخرید تکفیریوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائیں گے۔مظاہرین میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شریک تھے جو شام میں روضہ بی بی زینبؑ پرخارجی دہشت گردوں کے حملے کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔

سمن آباد جامعہ مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل ضلع لاہور علامہ امتیاز کاظمی نے کہا کہ دشمن اس وقت اسلام سے خوفزدہ ہے مغرب اور صیہونی طاقتوں نے تکفیری دہشت گردوں کی مدد سے اسلام کے خلاف شام میں جو کاروائیاں کر رہے اس کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہونگے روضہ بی بی زینبؑ اور اصحابؓ کرام کے مزرات کی توہیں دراصل دنیا بھر میں فرقہ واریت کو ہوا دینا تھا جو شیعہ سنی مسلمانوں نے ناکام بنا دیا۔

مجلس وحدت مسلمین کی اپیل پر ملک بھر میں مظاہرے اور احتجاجی ریلیاں اور ماتمی جلوس نکالے گئے لاہور ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، قصور، ننکانہ، چونیاں، سرگودہا، اوکاڑہ، ساہیوال، جھنگ، بھکر، ملتان، اور پنجاب بھر کے دیگر شہروں میں بھی مظاہرے ہوئے۔

Page 2 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree