00 protest 02وحدت نیوز (کراچی) پشاور میں شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی جائے شہادت پر خودکش حملہ پی مذمت کرتے ہیں، خودکش حملہ طالبان سے مذاکرات کی بات کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے پشاور میں جامعہ عارف حسین الحسینی میں ہونے والے خودکش حملے کے خلاف امام بارگاہ خراسان تا ایم اے جناح روڈ نکالی جانے والی احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ مبشر حسن، شبیر حسین اور آئی ایس او کراچی کے صدر محمد عابدی شامل تھے۔ مقررین نے کہا کہ زیارت میں قائد اعظم کی رہائش گاہ کی تباہی کے بعد  قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی جائے شہادت پر خودکش حملہ  دراصل اس بات کی غمازی کررہا ہے کہ امریکی سرپرستی میں پلنے والے طالبان دہشت گردوں نے پاکستان کو فرقہ واریت کی آگ میں جھنکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک عزیز پاکستان کا ہرشہر با لخصوص کوئٹہ ،کراچی اور پشاور استعماری قوتوں کے سازشوں کے نشانے پر ہے جسے شکست دینے کے لئے اتحاد ،اتفاق اور عمل کی ضرورت ہے، دہشت گردی جہاں کسی اور جس شکل میں ہوں اسکی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ عملاً اسکے خلاف برسر پیکار میدان عمل میں سب کو مل کر آنا چاہئے ورنہ قلیل دہشت گرد گروہ سب کو نقصان پہنچائے گا۔ حالیہ دہشت گردی کے واقعات سے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے کردار پر سوالیہ نشان اٹھتا ہے لہذا ان اداروں کو اپنی کارکردگی بہتر کرنے اور عوام کے اعتماد کو بحال کرنے میں دہشت گردوں کو تلاش کر کے انکے بلوں میں اسے مارنا ہوگا یا قانون کے شکنجے میں لانا ہوگا بہ صورت دیگر وہ اپنے اوپر اٹھائے گئے سوالات کے جوابات دینے سے قاصر ہے۔

 

مقررین نے کہا کہ یہ المناک واقعہ اْن سیاست دانوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو دہشت گردوں سے مذاکرات کے حامی ہیں، طالبان سے مذاکرات کی  باتیں کرنے والے ان شہداء کے خانوادوں کو کیا جواب دیں گے کہ جنہوں نے اپنے بچوں کو وطن کی عزت اور اس کے دفاع کے خلاف میدان شہادت میں قربان کیا، ایسی باتیں کرنے والے ان ماؤں کو کیا جواب دیں گے کہ جن کے بچے کسی نہ کسی بم دھماکے کی نذر ہوئے ہیں، طالبان سے مذاکرات کرنے کی باتیں کرنے والے پہلے پاکستان کی فوج کے ان شہداء خون کا بدلہ تو لیں کہ جو سوات اور وزیرستان کے محاذوں میں طالبان کی دہشت گردی کا نشانہ بنے ہیں۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کراچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی کے قتل کی بھی مذمت بھی کی۔

00 hasan zafar newsوحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی 4 روزہ دورے پر شہداء کی سرزمین کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ دورے کے موقع پر وہ مجالس عزا و دیگر محافل سے خطاب کریں گے جبکہ علمائے کرام اور عمائدینِ کوئٹہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ علامہ حسن ظفر نقوی کے دورے کی مناسبت سے پہلی رات کو ماہ شعبان کی فضیلت کے مناسبت سے امام بارگاہ ہزارہ نیچاری میں ایک پر نور مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ مجلس 18,19,20,21 کو بھی منعقد ہوگی۔ مومنین و مومنات اس پر نورمجلس میں بھر پور شرکت کریں۔

00 Shafqat newsوحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور سیکرٹری امور خارجہ علامہ سید شفقت شیرازی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں تسلسل کے ساتھ عراق میں ہونے والے دھماکے کہ جس میں درجنوں بے گناہ شہری شہید ہوئے ہیں اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، ان  سے معلوم ہوتا ہے کہ سامراج اس خطے میں اپنی شیطانی کارستانیوں میں تیزی دکھا رہا ہے اور اس کی پوری کوشش ہے کہ مشرق وسطی میں اپنے دیرینہ شیطانی خواب کو جلد از جلد پورا کرے۔ انہوں نے گزشتہ ہفتوں معصوم بچوں اور عورتوں کے انتہائی مظلومانہ قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شام میں دنیا بھر سے اکھٹے کئے گئے دہشتگردوں نے نہ صرف شامی عوام کی اصلاحات کی خواہش کو پس و پشت ڈالا ہے بلکہ خطے میں ظلم اور بربریت کی نئی تاریخ بھی رقم کردی ہے کہ انسانیت جس کے سامنے شرماتی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں تبدیلی یا اصلاحات کی خواہش اور کوشش اس ملک کی عوام کی جانب سے ہوا کرتی ہے لیکن افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ اسلامی ممالک میں سامراج اپنی مرضی کی تبدیلیاں لاتا اور لانے کی کوشش کرتا ہے اور اگر عوام ایسے سامراجی ایجنڈوں کے آگے جب دیوار بنتی ہے تو بیرونی کرائے کے قاتلوں کو دنیا بھر سے اکھٹا کرکے اس پرملک حملہ آور ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں زائرین پر ہونے والے حملوں اور اسی طرح شام میں امت مسلمہ یہاں تک کہ دیگر مذاہب کے مقدسات کی توہین سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اس شیطانی کھیل کے پیچھے خونخوار اسرائیلی ایجنڈے پوشیدہ ہیں اور اسرائیل مقدسات کی توہین کو ایک ایسا عام مسئلہ بنانا چاہتا ہے کہ جس کے بعد خدانخواستہ قبلہ اول کو گرانے کی اس کی خواہش کے لئے آسانیاں پیدا ہوں۔

 

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ امت مسلمہ کے لئے آج تکفیری سوچ کے پیچھے پوشیدہ سامراجی ایجنڈے اصلی اور بڑے خطرات ہیں جس کا مقابلہ باہمی اتحاد و وحدت اور بھائی چارگی سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو اپنی صفوں میں مزید وحدت اور بھائی چارگی ایجاد کرنے ضرورت ہے، جس کے لئے ضروری ہے کہ فروعی اختلافات کو ہوا دیئے بغیر مشترکہ دشمن کے سامنے جسد واحد ہوکر عقل و منطق اور سمجھ داری کے ساتھ ثابت قدمی دکھائی جائے۔

quaidوحدت نیوز (اسلام آباد) سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کی برسی کا مرکزی اجتماع 25 اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ یہ فیصلہ  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔  اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کی آئندہ پالیسیوں پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اجلاس کے فیصلہ جات کے مطابق شہید مظلوم، قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کی برسی کا مرکزی اجتماع ۲۵ اگست کو اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا، جس میں پاکستان کے طول و عرض سےپیروان شہید حسینی (رہ) اپنی بھرپور شرکت سے اپنے محبوب قائد کی روح کو خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ دوسرے فیصلے کے مطابق ماہ رمضان المبارک میں امام خمینی (رہ) کے فرمان پر یوم القدس کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ یوم القدس کے موقع پر ملک بھر میں عوامی اجتماعات، کانفرنسز، سیمینارز اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔

khushi rajanasirوحدت نیوز (اسلام آباد) سید شہداءحضرت امام حسین(ع) وہ ہستی ہیں جو وجہ تخلیق کائنات ہیں ، امام حسین (ع) خداوند متعال کی آرزو¿ ں کی تکمیل کا نام ہے ، امام حسین (ع) خدا کی عبادتوں کی بقاءکا نام ہے ، اورابولفضل العباس(ع)امام حسین(ع) کے سچے اور با وفا پیرو کا،مطیع و فرمانبردار کا نام ہے،آج دین مبین اسلام تقاضہ کر تا ہے کہ کوئی اٹھے اوراس دین کی بقاءاورسلامتی کے لیئے اپنا حسینی کردارادا کرے ۔ ان خیالات کا اظہارمجلس و حدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ماہ انوار شعبان اور یوم ولادت امام حسین(ع) اورمولا ابولفضل العباس(ع) کی مناسبت سے وحد ت ہاﺅس اسلام آباد سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں کیا ۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ماہ شعبان خدا کی جانب بلانے والا مہینہ ہے ،مخصوص عبادات و مناجات اس ماہ کا خاصہ ہیں ، اس ماہ میں پرودگار عالم نے عالم بشریت کے لئے انمول نعمتیں آئمہ معصومین (ع)کی صورت میں عطا کیں ، اہل بیت (ع) کی مقدس ہستیوں کی ولادت نے اس ماہ کے ہر دن کو باعث برکت بنا دیا ۔ غرض اس ماہ کا آغاز ہو یا انجام سراپا رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین (ع )اورفقیہ زمان شہنشاہ وفا مولا عباس (ع) کی ولادت کے خوبصورت ایام بھی پر وردگا رعالم نے ہمیں اسی ماہ مبارک میں عطا کیئے ہیں ، ہمیں چاہیئے کہ ان ایام میں امام حسین (ع ) اور حضرت عباس علمدار(ع )کی سیرت کی روشنی میں اپنی زندگیوں کو استور کر نے کی کوشش کریں ، اور اس عزم کا اعادہ کریں کہ جب بھی کبھی اسلام دشمن قوتوں کے ہاتھوں دین مبین خطرے میں پڑے اور کوئی مثل حسین ابن علی ع ہمیں آواز استغاثہ دے تو ہم شہنشاہ وفا حضرت ابوالفضل العباس ع کی طرح میدان استقامت میں ڈٹ جائیں یہاں تک کے ہمارے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے جا ئیں اور ہمارے جسم کی راکھ بنا کر ہوا میں ہی کیوں نہ اڑا دی جائے ، لیکن اپنے امام کو تنہا نہ چھوڑیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آ ج بھی عالم کفرو نفاق عالم اسلام کے قلب میں خنجر اتارنے کے درپہ ہے ، سیرت امام حسین ومولا عباس ہم سے تقاضہ کرتی ہے کہ ایمانی قوت اور تقویٰ الہیٰ کو اختیار کر تے ہو ئے ہم میدان شجاعت وشہادت میں قدم رکھیں ، اخلاص نیت اوراخلاص عمل ہمارے پیش نگاہ ہو پھر یہ ممکن ہی نہیں کہ خدا اور اس کے مقرب ملائکہ ہماری مدد اور نصرت کے لئے حاضر نا ہوں ۔

hashmi conventionوحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کراچی ڈویژن کا تنظیمی کنونشن بعنوان ’’ افکار امام خمینی (رہ) کنونشن ‘‘ المحسن ہال، فیڈرل بی ایریا میں منعقد کیا گیا۔ کنونشن میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی، مرکزی سیکریٹری فرہنگ علامہ اعجاز حسین بہشتی، مرکزی سیکریٹری برائے بین الصوبائی روابط علامہ اقبال حسین بہشتی، مرکزی سیکریٹری میڈیا سیل مہدی عابدی، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی اور صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی یعقوب حسینی نے شرکت کی۔ کنونشن میں یونٹس اور اضلاع کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کنونشن کی نظامت کے فرائض سیکریٹری تنظیم سازی کراچی میثم عابدی نے انجام دیئے۔

افکار امام خمینی (رہ) کنونشن میں ڈویژنل شوریٰ کے اجلاس میں نئے سیکریٹری جنرل کے لئے استصواب رائے کا مرحلہ شروع ہوا تو ڈویژن کابینہ اور اضلاع کی جانب سے انتخابی کمیٹی کو مختلف نام جن میں علامہ صادق رضا تقوی، ظہیر حیدر زیدی اور حسن ہاشمی کے نام شامل تھے ڈویژن شوریٰ کو پیش کئے گئے۔ بعدازاں ڈویژن شوریٰ نے کثرت رائے سے حسن ہاشمی کو ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کا نیا سیکریٹری جنرل برائے سال ۲۰۱۳ تا ۲۰۱۶ منتخب کرلیا۔ حسن ہاشمی نے ڈویژنل شوریٰ کے ۷۰ فیصد سے زائد اراکین کے ووٹ حاصل کئے۔نومنتخب سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن حسن ہاشمی سے علامہ امین شہیدی نے حلف لیا۔

 افکار امام خمینی (رہ) کنونشن سے الوداعی خطاب میں علامہ صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ الٰہی تنظیم میں عہدہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہوتی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے قوم کو ایک تشخص دیا، قوم کو وقار دیا، اور قوم کو بحیثیت قوم اپنی انفرادی اور اجتماعی صلاحیتوں کا موازنہ کرکے میدان عمل میں حاضر رہنے کا جو درس ہمیں دیا ہے، وہ پوری ملت جعفریہ کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree