وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سر براہ علامہ راجہ ناصرعباس کی ہدایت پر ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کی یوم سوگ کے حوالے سے تقریبات میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان نے شرکت کی۔ لاہور میں پی ٹی آئی کی جانب سے مال روڈ پر مسجد شہدا کے سامنے فیصل آباد میں جاں بحق ہونے والے کارکن حق نواز کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی گئی۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما علامہ حسن ہمدانی کی قیادت میں وفد نے شرکت کی اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ حسن ہمدانی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین وطن عزیز میں تشدد اور انتہا پسندی کیخلاف ہے، ہم نے ہمیشہ پرامن جدوجہد کی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے موقف کی ہم بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد اور گولیاں برسانے کی ابتداء نون لیگ نے کی ہے، جو ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی ایک سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارشل لاء کی پیداوار جمہوریت کا نام بدنام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا گلوکریسی کے ذریعے کرسی بچانے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، ہم اس فرسودہ نظام کیخلاف میدان میں موجود ہیں اور ملک سے ان جاگیرداروں، لیٹروں، دہشت گردوں کے سرپرستوں کے خاتمے تک موجود رہیں گے۔

وحدت نیوز(بیروت) ڈاکٹرعلامہ سید شفقت حسین شیرازی کی حوزة الرسول الاكرم (ص) و الجامعة المصطفى (ص) کے مسئول برائے لبنان الشیخ ڈاکٹر علامہ علی رضا بینیاز سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں پاکستان کے اندر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا قومی کردار اور اتحاد و وحدت کے لئے کیے جانے والے عملی اقدامات اور پاکستان  کے اندر رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لئے کاوشوں کا تذکرہ ہوا۔

 

علامہ شفقت شیرازی نے  ایم ڈبلیو ایم کو ملنے والی عوامی پذیرائی اور عوام کا مجلس پر اعتماد اور ساتھ دینے کے حوالے سے عوام کا میدان کے اندر ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ کھڑا ہونے کا ذکرکیا اور ملت پاکستان کا اپنے قائدین کی قیادت میں انقلاب مارچ کے اندر شرکت کرنا اور اس ظالم حکومت کے خلاف کھڑے رہنے کو سراہا اور کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا موقف ہے کہ وہ ہر مظلوم کا ساتھ دیں گے اور ظالم کے خلاف قیام کریں گے۔

 

الشیخ ڈاکٹر علامہ علی رضا بینیاز نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی اس کم ترین عرصہ میں اتنی بڑی پیش رفت کو سراہا اور قابل قدر کہا اور اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ حوزہ کے تمام تر امکانات مجلس کے لئے حاضر ہیں ہمیں الشیخ علامہ ناصر عباس جعفری پر مکمل اعتماد ہےاورکافی  امیدیں وابسطہ  ہیں،جامعہ کے اندر طلاب کے داخلے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جن طلاب کو مجلس کی طرف سے ریفر کیا جائے گا ہم ان کا داخلہ کریں گےاور انہیں مکمل طور پر سہولیات دیں گے اور وہ طلاب اپنی حوزوی تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی اکیڈمک تعلیم بھی اسلامک یونیورسٹی سے حاصل کر سکتے ہیں۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا نے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی کیخلاف بےبنیاد مقدمہ درج کرنے پر جمعتہ المبارک کو صوبہ بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سید عدیل عباس زیدی نے وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک بیان میں کہا کہ راولپنڈی میں مفتی امان اللہ کو ایک منظم سازش کے تحت قتل کیا گیا، تاکہ اس قتل کو جواز بناکر ملک بھر میں فروغ پانے والی شیعہ، سنی وحدت کو سبوتاژ کیا جائے، اس قتل کی آڑ میں تکفیری گروہ کی جانب سے امام بارگاہوں پر حملے کئے گئے، اور ایک امام بارگاہ کو نذر آتش کرنے کیساتھ متولی کو بھی شہید کردیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ حکومت پنجاب کی سرپرستی میں ہو رہا ہے، مسلم لیگ نون کی حکومت ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی نہیں چاہتی، کیونکہ حکمرانوں کو معلوم ہے کہ قوم میں ہم آہنگی اور اتحاد کی فضاء قائم ہونا ان کے اقتدار کا خاتمہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تکفیری گروہ کی جانب سے اپنے جرائم کو چھپانے کیلئے علامہ امین شہیدی اور دیگر کیخلاف بےبنیاد مقدمہ درج کرایا گیا، ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آ جائے، بصورت دیگر رئیسانی کی تاریخ دہرائی جا سکتی ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ علامہ امین شہیدی اور دیگر کیخلاف مفتی امان اللہ کے قتل کے مقدمہ کیخلاف ملک بھر کی طرح صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

وحدت نیوز (ٹیکسلا) مجلس وحدت مسلمین تحصیل ٹیکسلا کے سیکرٹری جنرل سید بیدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے علاقہ میں کالعدم تنظیموں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھیں، ملک دشمن عناصر مسلمانوں کے مابین تفرقہ پیدا کرکے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں، بعض اخبارات میں کالعدم و دہشت گرد تنظیموں کے متنازعہ بیانات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بیدار نقوی کا کہنا تھا کہ ریاستی دہشت گردی ہو یا تکفیری ٹولے کی لاقانونیت ہم نے ہر جگہ ملک کے وسیع تر مفاد میں امن و بھائی چارے کا دامن ہمیشہ تھامے رکھا اور ملک کی بقاء کی جنگ لڑی جس اسلام کے نام پر ہمارے اسلاف نے بنایا تھا۔

 

مجلس وحدت مسلمین کے منشور، اہداف اور مقاصد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری تنظیم اسلام و وطن کا درد رکھنے والی جماعت ہے، جس کا ہدف ملک میں اسلامی بھائی چارے کے ساتھ مصطفوی (ص) نظام کا قیام ہے۔ ہم نے ہمیشہ پورے ملک بلکہ دنیا بھر میں اسلامی اخوت و بھائی چارے پر زور دیا اور اس راہ میں ہزاروں جانوں کے نذارانے پیش کئے۔ انہوں نے ٹیکسلا شہر کے پرامن ماحول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے بعض حصوں میں تکفیری سازشوں کے باوجود ٹیکسلا شہر کے شیعہ و سنی باسیوں نے ہمیشہ محبت، اخوت کی فضا کو برقرار رکھا اور صدیوں سال پرانے رشتوں کو اب بھی دوام بخش رہے ہیں۔

 

بیدار شاہ نے کہا کہ ٹیکسلا شہر اور اس کے مضافات کے مکین مجالس عزاء سید الشہدا(ع) ہوں یا میلاد النبی (ص) کی محافل اور جلوس ہر جگہ اکٹھے نظر آتے ہیں۔ سماجی روابط میں تو یہ اپنی مثال آپ ہیں۔ لہذا ایک دوسرے کے مقدسات کا احترام کرتے ہوئے اسلام و وطن سے وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے ٹیکسلا کے عوام ہمیشہ کی طرح اب بھی بھائی بھائی رہیں گے اور تکفیری و دہشت گرد ٹولے کو اپنی ناپاک عزائم کی تکمیل نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے انتظامیہ اور سیکیورٹی ایجنسیوں کو بھی متنبہ کیا کہ وہ دہشت گردوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں عبرت ناک سزائیں دلوا کر ملک و علاقے کی امن کی فضا کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور خارجہ امور کے سربراہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ پولیس کی طاقت سے سیاسی مخالفین کو کچلنا، ان کے چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنا، باپردہ خواتین کو ان کے گھروں میں بے آبرو کرنا، بے گناہوں کو پکڑ کر تھانوں اور جیلوں میں بھرنا، نہ کردہ جرائم کی آیف آئی آر کاٹنا اور دوسری جانب آیف آئی آر میں نامزد ملزمان حکمرانوں کا دندنانا، عدالتوں اور پولیس کو بے بس دکھانا، سول ڈکٹیٹرشپ کی بدترین مثال نہیں تو اور کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف کہا جاتا ہے کہ اگر لوگ دھرنے والوں کی اپیل پر نہیں نکلے تو اس میں ہمارا قصور کیا ہے؟ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ عوام کے آنے کے تمام تر راستے بند ہیں۔ حکمرانوں نے ظلم و تشدد سے ہزاروں کنٹینرز لگا کر جمہوریت کا گلا کھونٹ دیا ہے۔ عوام پر باہر نکلنے کے تمام تر دروازنے بند کرکے پورے ملک کی عوام کو نظر بند کرنا، ہزاروں سیاسی کارکنان کی پکڑ دھکڑ، ملک میں حراسمنٹ ایجاد کرنا اور انہیں جمہوری حق سے محروم کرنا کہاں کی جمہوریت ہے۔؟

 

علامہ شفقت شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر، سرگودہا اور ملک کے دیگر تمام شہروں میں گو نواز گو کے نعرے بلند کرکے عوام نے اپنی آزادانہ رائے کا اظہار کر دیا ہے۔ اب ملک و قوم پر رحم کرتے ہوئے نواز شریف اور شہباز شریف صاحب کو مستعفی ہو جانا چاہیے، کیونکہ حکمرانی کا اخلاقی حق تو وہ پہلے ہی کھو چکے تھے، اب جمہوری حق بھی کھو چکے ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹائون کے ارتکاب، پورے ملک کو دہشت گردی کی دلدل میں دھکیلنے، آئین کی پاسداری اور عدالتوں و فوج کے وقار کو مجروح کرنے کے بعد اب انہیں اپنی کرسی کو نہیں اس ملک کو بچانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفت کی بنا پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان، پاکستان عوامی تحریک اور پی ٹی آئی کے قائدین اور کارکنان کی گرفتاریاں اور بے بنیاد مقدمے قابل مذمت ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے کارکنان کو فی الفور رہا کیا جائے اور مقدمات واپس لئے جائیں اور مخلصانہ سیاسی جدوجہد سے ملک کو اس سیاسی بحران سے نکالا جائے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ پورا ملک زیر آب ہے، عوام کی پناہ گاہیں اور غریبوں کے گھر تباہ ہوچکے ہیں۔ ملک میں لاکھوں عوام کہ جن میں ہماری مائیں، بہنیں اور بزرگان، نوجوانان اور معصوم بچے بھی شامل ہیں، اب وہ چھت کی نعمت سے محروم ہیں۔ زندہ رہنے کے لیے خوراک اور پینے کے لیے پانی تک ان کو میسر نہیں ہے۔ بچوں کے لیے دودھ اور پہننے کے لیے کپڑے اور مریضوں کو دواء تک میسر نہیں۔ کروڑوں کا مالی نقصان ہوچکا ہے۔ پوری قوم بالخصوص مخیر حضرات سے دردمندانہ اپیل ہے کہ انکی فی الفور مدد کی جائے۔ تاکہ ہمارے یہ بہن بھائی اپنی ضروریات زندگی کو پورا کرسکیں۔

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل اور سیکرٹری جنرل سنی اتحاد کونسل کی مجلس وحدت سیکرٹریٹ میں اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ایم ڈبلیوایم بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی اور سیکرٹری جنرل سنی اتحاد کونسل ضلع استور ظفراللہ خان نے ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس اہم ملاقات میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیراعظم پاکستان تمام مسائل کے ذمہ دار ہیں، وہ  فوری طور پر استعفٰی دیں۔ انہیں مزید کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وزارت کے عہدے پر براجمان رہیں۔ ملاقات میں پنجاب پولیس کی جانب سے صحافیوں پر کیے گئے بہیمانہ مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ میڈیا سے منسلک افراد پر جو مظالم نواز کی حکومت نے ڈھائے ہیں وہ شاید ہی کسی آمر کے دور میں بھی ہوا ہو۔ اس سلسلے میں میڈیا صحافی حقیقت و صداقت کی خاطر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں جو کہ نہایت ہی مستحسن عمل ہے، انہیں حق بات پھیلانے کی سزا دی جا رہی ہے۔

 

ملاقات میں دونوں رہنماوں نے مظاہرین کے مطالبات پر توجہ نہ دینا اور انہیں یکسر نظر انداز کر کے طاقت کا استعمال کرنا افسوسناک قرار دیا اور واضح کیا کہ گذشتہ کئی روز سے اسلام آباد غزہ کا منظر پیش کر رہا ہے لیکن نواز حکومت اس انتظار میں ہے مظاہرین کو طاقت کے ذریعے زخمی کریں انہیں تھکا دیں اور اپنے اقتدار کو دوام دیں لیکن ایسا نہیں ہو سکتا۔ مظاہرین استقامت کی مثال بن چکے ہیں۔ دونوں رہنماوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگر ضرورت پڑتی ہے تو گلگت بلتستان سے بھی قافلہ لانگ مارچ کی صورت میں اسلام آباد کی طرف لے جایا جائے گا۔ انہوں نے تمام ریاستی اداروں کو واضح کیا کہ نواز حکومت سے اتحاد مسلمین ہضم نہیں ہو رہی ہے جبکہ پاکستان میں شیعہ سنی اتحاد پاکستان کی سلامتی اور بقاء کا ضامن ہے اس اتحاد کو سبوتاژ کرنا گویا ریاست پر حملہ کرنے کے مترادف ہے۔ اس ملک کے تمام بیٹے چاہے جس فرقے سے ہوں ملکر وطن کی دفاع اور سلامتی کے لیے اپنا کردار کریں گے۔

Page 9 of 40

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree