وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل اور سیکرٹری جنرل سنی اتحاد کونسل کی مجلس وحدت سیکرٹریٹ میں اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ایم ڈبلیوایم بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی اور سیکرٹری جنرل سنی اتحاد کونسل ضلع استور ظفراللہ خان نے ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس اہم ملاقات میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیراعظم پاکستان تمام مسائل کے ذمہ دار ہیں، وہ  فوری طور پر استعفٰی دیں۔ انہیں مزید کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وزارت کے عہدے پر براجمان رہیں۔ ملاقات میں پنجاب پولیس کی جانب سے صحافیوں پر کیے گئے بہیمانہ مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ میڈیا سے منسلک افراد پر جو مظالم نواز کی حکومت نے ڈھائے ہیں وہ شاید ہی کسی آمر کے دور میں بھی ہوا ہو۔ اس سلسلے میں میڈیا صحافی حقیقت و صداقت کی خاطر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں جو کہ نہایت ہی مستحسن عمل ہے، انہیں حق بات پھیلانے کی سزا دی جا رہی ہے۔

 

ملاقات میں دونوں رہنماوں نے مظاہرین کے مطالبات پر توجہ نہ دینا اور انہیں یکسر نظر انداز کر کے طاقت کا استعمال کرنا افسوسناک قرار دیا اور واضح کیا کہ گذشتہ کئی روز سے اسلام آباد غزہ کا منظر پیش کر رہا ہے لیکن نواز حکومت اس انتظار میں ہے مظاہرین کو طاقت کے ذریعے زخمی کریں انہیں تھکا دیں اور اپنے اقتدار کو دوام دیں لیکن ایسا نہیں ہو سکتا۔ مظاہرین استقامت کی مثال بن چکے ہیں۔ دونوں رہنماوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگر ضرورت پڑتی ہے تو گلگت بلتستان سے بھی قافلہ لانگ مارچ کی صورت میں اسلام آباد کی طرف لے جایا جائے گا۔ انہوں نے تمام ریاستی اداروں کو واضح کیا کہ نواز حکومت سے اتحاد مسلمین ہضم نہیں ہو رہی ہے جبکہ پاکستان میں شیعہ سنی اتحاد پاکستان کی سلامتی اور بقاء کا ضامن ہے اس اتحاد کو سبوتاژ کرنا گویا ریاست پر حملہ کرنے کے مترادف ہے۔ اس ملک کے تمام بیٹے چاہے جس فرقے سے ہوں ملکر وطن کی دفاع اور سلامتی کے لیے اپنا کردار کریں گے۔

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کی جانب سے  400 مستحق یتیموں میں لاکھوں روپے کی امدادی رقوم تقسیم کی گئیں۔ مالی طور پر کمزور اور مستحق یتیموں میں رقوم کی تقسیم کا مقصد ان کے تعلیمی اور دیگر اخراجات کو پورا کرنا ہے۔ واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ فلاح و بہبود خیرالعمل فاونڈیشن نے پورے ملک میں مستحق یتیم طالب علموں کی کفالت کے سلسلے میں ایک پروجیکٹ کا آغاز کیا ہوا ہے جس کی شروعات بلتستان سے کی گئی ہے۔ اس پروجیکٹ کے ذریعے بےسہارا یتیموں کی ہر ماہ مالی معاونت کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں اب تک پانچ قسطوں میں تقریباً ایک کروڑ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے شعبہ فلاح و بہبود کے ترجمان نے کہا کہ مجلس وحدت مسلین نے بلتستان بھر میں فلاح و بہبود کے لئے مختلف پروجیکٹس شروع کر رکھے ہیں جن کا مقصد عوام کے لئے بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے۔

وحدت نیوز(اسکردو) ایم ڈبلیوایم بلتستان کے آفس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بلتستان میں رینکر پرسن کی تقرری بلتستان کو انتظامی طور پر تباہ کرنا ہے کیونکہ یہاں قیام امن اور بدعنوانی کی سدباب کیلئے انتظامیہ کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔بلتستان کی حالیہ انتظامیہ نے تعصب، بدعنوانی اور جانبداری کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے ایک ہی جماعت کی لونڈی کا کردار ادا کرتی ہے اور کرپشن انتظامیہ کی سرپرستی میں جاری رہی ہے۔ بلتستان کے تمام سرکاری اداروں میں جاری بدعنوانی اور کرپشن کے اصل ذمہ دار صوبائی حکومت کے بعد بلتستان انتظامیہ ہے جو کرپٹ عناصر کی سرپرستی کرتی رہی ہے۔ انتظامیہ کے سربراہان نے اعلی حکام کی رضا مندی کے لیے متعدد بار قانون پاکستان کو بھی روندنے اور اوچھے ہتھکنڈے تک استعمال کرنے سے باز نہیں آئے ہیں۔ اسکردو میں حالیہ مسجد ایشو پر جوانوں پر دہشت گردی کا دفعہ لگانا غیر قانونی، غیراخلاقی اور غیرانسانی عمل ہے۔ اس شرمناک عمل پر مجرمین کو قانون اور عدالت کے سامنے جواب دینا ہوگا، خواہ انکا تعلق انتظامیہ سے ہو یا پولیس سے۔ مجلس وحدت ہر ظلم کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی اور الٰہی اقدار کے حصول کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی۔

وحدت نیوز(بلتستان ) سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم بلتستان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ کوفہ عصر میں مسلم کا نام لینا بہت آسان ہے لیکن وقت کے ظالم و جابر حکمرانوں اور دین فروش ملاوں کے قیام کر کے مسلم کا کردار ادا کرنا مشکل ہے۔کوفہ کے بےضمیر اور سکوّں کے عوض فتویٰ دینے والے مفتیوں، ڈرپوک سرداران، بےحس عوام اور سفاک، مکار، شرابی و بےدین حکمرانوں نے مل کر سفیر امام حسین (ع)، حضرت مسلم بن عقیل کو شہید کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن علامہ آغا علی رضوی میں اسکردو میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت مسلم بن عقیل (ع) عزم و ہمت، شجاعت و بہادری، ایثار و وفا اور اطاعت امام  کے  درخشندہ سورج کا نام ہے۔ جس نے معرکہ حق و باطل کی بیناد ڈالی اور یزیدیت کے خلاف اعلان جنگ کر کے انسانیت پر احسان کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام وقت کے سفیر اور نمائندہ کے خلاف جن لوگوں نے قیام کیا ان میں کوفہ کے بےضمیر اور زرپرست علماء، ڈرپوک سرداران، بےحس عوام اور سفاک، مکار، شرابی و بےدین حکمران شامل ہیں، جنہوں نے مل کر امام وقت کے سفیر کا راستہ روکا۔

 

آغا علی رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جہاں ایک طرف دولت کے انبار ہوں اور دوسری طرف دین، ایک طرف قید و بند ہوں اور دوسری طرف سرداری و انعام، ایک طرف تیر و تلوار ہوں اور دوسری طرف آرام، تو ایسے میں دینداروں کی پہچان ہوتی ہے۔ اس کوفہ عصر میں مسلم کا نام لینا بہت آسان ہے لیکن وقت کے ظالم و جابر اور فاسق حکمرانوں اور دین فروش ملاوں کے لئے قیام کر کے مسلم کا کردار ادا کرنا مشکل ہے۔ اگر ایسا کر سکو تو حسینی کہلاو ورنہ ہر نام لیوا حسینی نہیں ہو سکتا۔

Page 2 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree