وحدت نیوز: انجمن حسینہ خواجگان نارووالی کی جانب سے قومی مرکز شاہ جمال کے مقام پر جشن ولادت جناب فاطمہ زھرا سلام اللہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور جشن سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں انھوں نے جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کے قیام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بی بی دو عالم نے تن تنہا معاشرے میں منکرات کے خلاف قیام کیا جناب سیدہ س کا یہ قیام نہ فقط خواتین کے لیے بلکہ مردوں کے لیے بھی نمونہ عمل ہے کہ جب دین پامال ہو رہا ہو اور حق غصب کیا جا رہا ھو تو اپنا فریضہ انجام دو چاہے معاشرہ تمہارے خلاف ہوجائے لیکن دین کے دفاع کے لیے قیام کرو اس پر رونق محفل میں جامعہ اھلبیت رجوعہ سادات کی طالبات نے خوبصورت ٹیبلو پیش کیا۔

وحدت نیوز(جھنگ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین فیروزیاں یونٹ ھزاری جھنگ کےزیر اہتمام سالانہ جشن ولادت جناب فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا کا انعقاد ھوا جس سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی نے خطاب کیا اپنے خطاب میں انھوں نے فضائل و سیرت جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کو بیان کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں نہی از منکر کرنے کے لیے ضروری نہیں کہ پورا معاشرہ آپ کے ساتھ ہو بلکہ اپنے اس واجب فریضے کی انجام دہی کے لیے تن تنہا بھی اپنے فرائض ادا کرنے کے لیے کوشاں رہنا چاہئے انھوں نے کہا کہ یہی امر بالمعروف اور نہی از منکر امام زمانہ علیہ سلام کے ظھور کے لیے مقدمات فراھم کرنے کا اسباب مہیا کریں گی۔

 انھوں نے مزید کہا کہ شھید قاسم سلیمانی اس دور میں اپنا بے مثال کردار ادا کر گئے اور داعش جیسے منکر اورشجرہ خبیثہ کی جڑوں کو اکھاڑ کر ان کے اھداف کی نہی کا باعث بنے ،علاوہ ازیں محترمہ معصومہ نقوی نے کوٹلی باقر شاہ میں قائم مدرسہ فاطمیہ کا دورہ بھی کیا اور ان کے سالانہ پروگرام کے حوالے سے لائحہ عمل دیا۔

وحدت نیوز(سکھر) عالمی یوم مادرولادت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا(س) کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع سکھرکے زیر اہتمام المہران کلچرل سینٹر میں عظیم الشان سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور معروف عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی، صوبائی رہنماء سید علی حسین نقوی، علامہ علی بخش سجادی،مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجادجعفری ،صوبائی رہنماء محترمہ شبانہ میرانی سمیت دیگر رہنماؤں اور ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما نرگس سجاد جعفری نے کہاکہ سیرت حضرت فاطمہ زہرا (س)ہر دور کی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے، جناب سیدہ ؑ کی مقدس ہستی معاشرے میں موجود خواتین کےتمام طبقات کیلئے رول ماڈل ہیں، انہوں نے بیٹی، بیوی اور ماں کی حیثیت سے ایسی مثالی زندگی گذاری جو تاقیامت کیلئے روشن مثال ہے ، انہوں نے مزید کہاکہ دخترپیغمبر اکرم ؐ کی سیرت مبارکہ آج کے اس پرآشوب اور مغربی ثقافتی یلغار کےشکار معاشرے میں خواتین کے تحفظ کی ضمانت ہے ۔ معاشرے کی تعلیم و تربیت اور تعمیر و ترقی کے لئے اہم کردار ادا کرنے کے لئے خواتین کو سیدہ کائنات کی زات مبارک سے تمسک کرنا ہوگا اور اسی صورت ایک بہترین اور خوبصورت معاشرے کا قیام ممکن ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سکھر شعبہ خواتین کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے 23فروری بروز اتوار دن گیارہ بجے عظیم الشان عظمت زہرا (سلام اللہ علیہا) کانفرنس کاانعقاد المہران کلچرل سینٹرسکھر میں ہو گا جس میں خصوصی خطاب ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے۔

جبکہ کانفرنس سے حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید باقر عباس زیدی، علامہ حسن ظفر نقوی، خانم نرجس سجاد،محترمہ شبانہ میرانی سمیت دیگر نامور مقررین بھی خطاب فرمائیں گے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل چوہدری اظہر حسین نے  وحدت ہاؤس میں کابینہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔

 انہوں نے کہا کانفرنس کے انعقاد کا مقصد خواتین کو ایسے بلندکردار اور عالی اوصاف سے آگاہ کرنا ہے جن کی دورحاضر میں اشد ضرورت ہے۔کانفرنس میں جناب زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت کے عملی پہلووں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین میں اجتماعی ذمہ داریوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا،انہیں ان کے اصل مقام اور تشخص کا احساس دلانا،خود اعتمادی کا فروغ،نظام مرجعیت و رہبریت کا تعارف اور تعلیمی و تربیتی شعور پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ میدان عمل میں خواتین کے کردار کی ضرورت و اہمیت بیان کرنا ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) ادارہ منھاج الحسینؑ لاھور کی جانب سے منعقدہ سالانہ پروگرام میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کی سیکرٹری تعلیم محترمہ فرحانہ فصاحت نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

 انھوں نے اپنے خطاب میں ماؤں کی ذمہ داری پر گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ سیدہ کونین شھزادی فاطمہ الزھرا (س) سے بہترین ماں کا رتبہ کسی کو حاصل نہیں آپ کی آغوش اطہر میں امام حسنؑ و حسینؑ زینبؑ و کلثومؑ جیسی آفاقی شخصیات پروان چڑھیں جن کی بدولت آج دین اسلام زندہ و تابندہ ہے۔

 انھوں نے کہا کہ خواتین کو اپنے بچوں کی تربیت کے لیے جناب زھراؑ کی سیرت سے راھنمای حاصل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے بچوں کو امام زمان عج کا حقیقی جانثار بنا سکیں۔

وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین فیصل آباد کی جانب سے میلاد حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا پر جشن سعید کا انعقاد کیا گیا ،بچیوں کو عبادت اور حجاب کی جانب تشویق اور ترغیب دلانے کی غرض سے اس پروگرام کو جشن عبادت اور حجاب کے عنوان سے منایا گیا اور نماز و حجاب کے احکام عملی طور بچیوں کو سکھاۓگئے  ۔

جشن میں ضلع فیصل آباد کی تمام کابینہ اراکین نے شرکت کی اس موقع پر خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجاد اور مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب نے خطاب کیا، علاوہ ازیں ضلع فیصل آباد کی سیکرٹری جنرل محترمہ مقدس نقوی اور سیکرٹری نشر و اشاعت محترمہ ثمینہ نقوی نے بھی خطاب کیا ۔

جشن سے خطاب کرتے ہوے مقررین نے سیرت جناب فاطمة الزھرا کی روشنی میں خواتین پر عائد ذمہ داریوں کو بیان کیا اور معاشرہ سازی میں عورت کے کردار کے حوالے سے گفتگو کی جشن کے اختتام پر بچیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے

Page 3 of 38

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree