وحدت نیوز(فیصل آباد) عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں فیصل آباد میں ضلع کونسل چوک سے چوک گھنٹہ گھر تک ریلی نکالی گئی جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین اور بچیوں نے شرکت کی۔ ریلی میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب صاحبہ نے خصوصی شرکت کی اور خواتین سے خطاب کیا ۔

اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ وطن عزیز اسلامی جمہوری پاکستان میں جو حقوق نسواں آزادی مارچ کے نام پہ لبرل خواتین سڑکوں پر نکلتی ہیں اور یہ بے حیائی اور فحاشی کا کلچر عام کرنا چاہتیں ہیں لبرل ازم کا زہر ہماری پاکیزہ خواتین کے دماغ میں انڈیلنا چاہتی ہے اور انھیں اسلام سے بدظن کر کے مغربی کلچر کا دلدادہ بنانا ان کا اصل مقصد ہے نام نہاد آزادی نے طبقہ نسواں کو تباہی اور بربادی کی دلدل میں  لا گھسیٹا خواتین کے حقوق کے نام پر فحاشی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ خواتین کے حقوق چودہ سو سال پہلے طے کر دیے ہیں اسلام سے پہلے عورت کو زندہ درگور کردیا جاتا تھا اسلام نے زندگی کا حق دیا ھے تحفظ دیا ہے، عزت دی ہے تعلیم کا حق دیا ہے ماں ہو تو قدموں تلے جنت رکھی ہے بیٹی کو رحمت کہا بیوی کو سکون اور محبت قرار دیا حقوق کے نام پر فحاشی پھیلائی جا رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے جس میں حیا کا کلچر ہے ہم بے حیائی مارچ کو نامنظور کرتے ہیں میرا جسم میری یہ نعرہ یہاں نہیں چلنے دیں گے

وحدت نیوز(لاہور) وجود زن اللہ کی نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے، اللہ نے عورت کو بے پناہ صلاحتیں دے کر کائنات میں خلق کیا۔ 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین منایا جاتا ہے، مگر پاکستان میں اس دن کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے ’’عالمی یوم خواتین‘‘ کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پروردگارعالم نے خاتون کو ایک مقام دے کر کائنات میں بھیجا اور پاکستان میں گزشتہ برس جو کیا گیا وہ تشویشناک تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے آئیڈل امہات المومنین ہیں، ہمارے لئے آئیڈل حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ہیں۔
 
زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ہر میدان میں نمایاں ہیں، وہ بہترین بیٹی، عظیم بیوی، شاندار ماں کے رتبے پر فائز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عورت مارچ کے نام پر سڑکوں پر نکلنے والی عورتوں نے عجیب و غریب نعرے لگائے، مگر وہ یاد رکھیں اس سرزمین کو فاطمہ جناح نے آزاد کروایا، ہم کبھی بھی مغربی پروپیگنڈے کا شکار نہیں ہوں گی۔ ہم ہر میدان میں ہراول دستہ ہیں، سیاست ہو یا مذہب، تدریس ہو یا درس، پاک سرزمین کی مائیں، بیٹیاں سب سے آگے ہیں۔

سیدہ زہر نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین اپنی عفت و حیا کا خیال رکھتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس پروپیگنڈے کو ناکام بنا دیں گے جس میں خواتین کی تذلیل کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مغربی پروپیگنڈے کا شکار نہیں ہوں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری روابط محترمہ سیمی نقوی نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر جاری بیان میں کہا کہ اسلامی تہذیب و تعلیمات کے علاوہ تمام تہذیبوں بالخصوص مغربی تہذیب جو آج عورت کی آزادی اور حقوق کا سہرا اپنے سر باندھنا چاہتا ہے اس معاشرے نے ہمیشہ عورت کے حقوق سبوتاژ کیئے ہیںاور اس کو ذلت و رسوائی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے۔

محترمہ سیمی نقوی نےمزیدکہاکہ پاکستان میں عورت کی آزادی کے نام پر بیہودہ نعرے لگانے والی خواتین اگر دین اسلام کا مطالعہ کریں تو انھیں معلوم ہوگا کہ خدا نے عورت کو ماں ، بیٹی ، بیوی ، اور بہن کے کردار میں کتنا بلند رتبہ عطا کیا اور اسکے حقوق اور تحفظ کا حکم دیاہے۔

وحدت نیوز(خیرپور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجادجعفری اور مرکزی سیکرٹری تحفظ عزاداری محترمہ شبانہ میرانی نے اندرونی سندھ کا تنظیمی دورہ کیا جس میں تین اضلاع سکھر ، خیرپور اور شکارپور کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا اور تنظیمی عہدیداران کو اس سلسلے میں ضروری ھدایات کیں۔

 علاوہ ازیں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی رہنماؤں نے مختلف دینی مدارس کی مسئولین سے ملاقات کی اور ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت کی دعوت دی۔ اس موقع پر انھوں نے اصغریہ آرگنائزیشن کی مرکزی نائب صدر سے بھی ملاقات کی اور اہم سیاسی و مذہبی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وحدت نیوز(رحیم یارخان) دور حاضر میں انسان نے مادیت میں بہت ترقی حاصل کر لی ھے اور  مادی ضروریات پوری کرنے کی اس دوڑ میں وہ معنویت سے دور ہوتا جارہا ہے اپنی خلقت کے مقصد کو فراموش کر رہا ہے خدا اور عبد کے خوبصورت تعلق کو بھلا بیٹھا ہے ایسے میں اھلبیت علیھم السلام کے ذکر کی محافل منعقد کرنا اور ان کے کردار اور اسوہ کو بیان کرنا اندھیروں اور نا امیدی کی دنیا میں روشنی اور امید کی کرن کی مانند ھے کہ جن کی پیروی کر کے انسان مادیت سے نکل کر معنوی و روحانی سفر کرتا ھے اور اپنے جسم کے ساتھ ساتھ روح کے تکامل کے لیے پرواز کرتا ھے۔

 ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ فرحانہ گلزیب نے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین رحیم یار خان کے زیر اہتمام منعقدہ تیسری سیدة النساء العالمین کانفرنس سے کیا کانفرنس میں ضلع رحیم یار خان شعبہ خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر محترمہ فرحانہ گلزیب اور محترمہ کنیز فاطمہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا جس میں جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کہ کردار کی روشنی میں خواتین کے معاشرے میں مثبت کردار اور ذمہ داریوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی، کانفرنس میں سیرت زھرا ع کے عنوان سے کوئز مقابلہ بھی رکھا گیا جس میں پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والی بچیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے کانفرنس کے اختتام پر ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع رحیم یار خان محترمہ تنویر فاطمہ نے اختتامی کلمات میں تمام شرکاۓ کانفرنس اور مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کی جانب سے  چیمبر آف کامرس لاھور میں ولادت جناب سیدہ فاطمة الزھرا سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے یوم مادر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ،کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ،کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والی خواتین پھولوں کے گلدستہ لیے ھال میں داخل ھوئیں اور جناب زھرا سلام اللہ علیھا سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا ۔

اس عظیم الشان کانفرنس میں لاھور کی مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی جن میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور ایم پی اے محترمہ سیدہ زھرا نقوی ، بیگم گورنر پنجاب محترمہ پروین سرور ،میڈیا پرسن محترمہ عروج ناصر اور والدہ محترمہ کیپٹن یاسر عباس شھید ،محترمہ لبنی زیدی ، اور محترمہ ثروت شجاعت نے کانفرنس سے خصوصی خطاب کیا ۔

مقررین نے جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کے مقام و منزلت، سیرت و کردار نیز دور حاضر میں بی بی کی آفاقی شخصیت کو کیسے اپنے لیے نمونہ عمل قرار دیں  جیسے موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا علاوہ ازیں کانفرنس میں دیگر خواتین اراکین اسمبلی ، مختلف سماجی شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین ، معلمات اور ذاکرات ، میڈیا نمائندگان ، اور ضلع لاھور کے تمام یونٹس کی جانب سے بھرپور شرکت کی گی اس موقع پر سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور محترمہ سیدہ حنا تقوی صاحبہ نے نظامت کے فرائض انجام دیے ۔

یاد رہے کہ چیمبر کامرس آف لاھور میں اس نوعیت کا یہ پہلا پروگرام منعقد ہوا،محترمہ حنا تقوی نے اراکین اسمبلی اور بیگم گورنر کے سامنے چند مطالبات پیش کیے جس میں حکومت سے پہلا مطالبہ یہ کیا گیا کہ بیس جمادی الثانی یوم ولادت دختر رسول سیدة النساء العالمین حضرت فاطمة الزھرا سلام اللہ علیھا کو ملکی سطح پر یوم مادر کے طور پر منایا جائے ، دوسرا مطالبہ عید مباھلہ گورنر ھاؤس میں منانے کی اجازت دی جائے اور تیسرا مطالبہ یہ پیش کیا گیا کہ جیسے حکومت کی جانب سے بسنت ختم کی گئی ہے اسی طرح ویلنٹائن جیسی بیہودہ ثقافت کے منانے پر پابندی عائد کی جائے۔

جس پر بیگم گورنر محترمہ پروین سرور نے ان مطالبات کو حکومت کے ذمہ داران تک پہنچانے کی یقین دھانی کروائی، کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کی تمام اراکین نے بھرپور میزبانی کے فرائض سر انجام دیے اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی نے دعائیہ کلمات اور مہمانان و کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کانفرنس کا اختتام کیا۔

Page 2 of 38

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree