وحدت نیوز(کراچی) پاکستان عوامی تحریک کے نمائندہ وفد نے نائب صدر پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کراچی ڈویژن جناب خان محمد بلوچ کی زیر قیادت وحدت ہاؤس جعفرطیار سوسائٹی کا دورہ کیا، اس موقع پر طیب قادری، طاہر قادری، جمیل قادری و سلیم قادری و ضلع ملیر کے دیگر رہنمابھی ان کے ہمراہ موجود تھے،جبکہ ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل ثمرعباس زیدی نے ڈویژنل رہنما عارف رضا زیدی، ضلعی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا غلام محمد فاضلی،ضلعی رہنما مولانا گلزار حسین شاہدی و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ معزز مہمانوں کا ضلعی سیکریٹریٹ آمد پر استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا، اس موقع پر دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ دلچسپی کے امور سمیت علاقائی صورتحال اور آمدہ قومی انتخابات کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں خصوصاً خان محمد بلوچ نے یونین کونسل جعفرطیار میں سندھ حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے نتیجے میں اہلسنت مکتب فکر اور اہل تشیع مکتب کے درمیان غلط فہمیوں اور فرقہ وارانہ اختلافات ایجاد کرنے کی مذموم کوششوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے مصالحتی کردار اور کوششوں کی نا فقط تعریف کی بلکہ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے اپنے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا, انہوں نے کہا کہ علاقے پیدا شدہ صورتحال فقط غلط فہمیوں کی بناء پر ہے جس کے ازالے کیلئے ایم ڈبلیوایم نے بروقت اقدامات اٹھائے ہیں اور اپنے نام کی طرح وحدت بین المسلمین کی بقاء کی خاطر بہترین کردار ادا کیا ہے ۔
وحدت نیوز(کراچی) پیام کربلا وبیداری امت مہم کے سلسلے میں سالانہ مجلس عزا بسلسلہ شہادت حضرت سکینہ بنت الحسین ؑ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر اور خانوادہ عارف رضا زیدی کے زیر اہتمام مسجد وامام بارگاہ امامیہ ایف سائوتھ جعفرطیارسوسائٹی میں منعقد ہوئی جس میں حرم مطہرامام حسین ؑ،امام رضا ؑ اور بی بی معصومہ قمؑ کے گنبد کے پرچموں کی زیارت کروائی گئی،مجلس عزا میں نظامت کے فرائض سید احسن عباس رضوی نے انجام دیئے جبکہ تلاوت حدیث کساءقاری ساجدنے کی ، سوزخوانی نسیم زیدی وبرادران نے کی ، سلام احسن مہدی، محمد عارف نے پیش کیاجبکہ مجلس عزا سے خطاب ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ترجمان علامہ مختاراحمد امامی نے کیااور سکیورٹی کے فرائض وحدت اسکائوٹس نے انجام دیئے۔
وحدت نیوز(کراچی) خیرالعمل فائونڈیشن شعبہ ویلفیئر مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے تحت محبت نگر اسٹاپ پر فری ہیپاٹائٹس بی ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں مرد ، خواتین اور بچوں کوبلاتفریق حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے ضلعی رہنماثمر زیدی ، عارف زیدی،اسد زیدی، مختارامام سمیت ایم ڈبلیوایم کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی ایس 127سید علی عباس عابدی بھی موجود تھے۔کیمپ کے انعقاد پر اہلیان ہائوٹ گوٹھ اور عابدیہ سینٹر نے ایم ڈبلیوایم کا شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے پیام وحدت کنونشن کے اختتام پر اراکین ضلعی شوریٰ نے کثرت رائے سے ثمرعباس زیدی کو ایم ڈبلیوایم ضلع ملیرکا آئندہ تین سال کیلئے سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا ہے، ڈویژنل سیکریٹری جنرل سید میثم رضا عابدی نے نو منتخب ضلعی سیکریٹری جنرل کے نام کا اعلان کیا اور ان سے حلف لیا،مسجد حسنین جعفرطیارسوسائٹی میں منعقدہ کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری فلاح وبہبودعلامہ سید باقرعباس زیدی نے خصوصی خطاب کیا، جبکہ مرکزی سیکریٹری اطلاعات علی احمر ، صوبائی سیکریٹری اطلاعات آصف صفوی ، ڈویژنل سیکریٹری اطلاعات ظفرجعفری، ڈویژنل سیکریٹری تعلیم آصف علی سمیت پیام ولایت فائونڈیشن کے ڈویژنل صدرمحمد اسلم اور اراکین ضلعی شوریٰ شریک تھے ۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی، ضلع ملیرکےزیراہتمام ایک روزہ تنظیمی وتربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں تمام یونٹس کے ذمہ داران سمیت ضلعی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی ،ورکشاپ کے شرکاءسے سیکریٹری شوریٰ عالی ایم ڈبلیوایم مولانا حیدرعباس عابدی اورمعرف صحافی عرفان علی نے تنظیمی تقوی، اخلاق،اہداف اور حالات حاضرہ پر تفصیلی گفتگو کی، جبکہ شرکاءاور مقررین کے درمیان موضوعاتی سوالات وجوابات کا سلسلہ بھی رکھا گیا۔
مولانا حیدرعباس عابدی نے کہا کہ الہٰی تنظیم کے رکن کی راہ اور ہدف متعین ہونا ضروری ہے، اسلامی فلاحی معاشرے کی تشکیل کیلئے الہٰی جماعت کے ارکان تقویٰ اورریاضت پر خصوصی توجہ دیں ، انتخابی سیاست میں حصہ لینے کا بنیادی ہدف بہتراندازمیں انسانی معاشرے کی خدمت ہے، اقتدار کے بغیر بھی الہیٰ جماعت کو انسانیت کی خدمت کا سفر اسی اندازمیں جاری رکھناچاہیے جیسے اقتدار کے حصول کے بعد ، آئمہ معصومین ؑاور امام خمینی ؒتقویٰ الہٰی کے اعلیٰ مراتب طے کرنے کے بعد انسانی معاشرے کی اصلاح میں کامیاب قرار پائے۔
سینیئرصحافی عرفان علی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ سعودی حکومت شام میں داعش کی روز افزوں شکست اورتحریک مقاومت کی کامیابیوں سے خوفزدگی کا شکارہے،سعودی بحری افواج کی شام میں ممکنہ دخل اندازی کا ہدف داعش کاخاتمے نہیں درحقیقت الاسدحکومت کا خاتمہ ہے، سعودی حکومت کو یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہئے کہ جب وہ یمن کے غیر منظم اور غیر فوجی حوثی تحریک کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے ہیں جبکہ شام میں انہیں شامی، ایرانی، لبنانی مسلح افواج اور حزب اللہ کا سامنا کرنا پڑے گاسعودی غیر تربیت یافتہ، آرام طلب اور عیاش افواج کسی صورت ان الہٰی فوجی قوتوں کا مقابلہ کرنے کی قطعاًصلاحیت نہیں رکھتی۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور تربیت علامہ احمد اقبال رضوی نے ایم ڈبلیوایم ضلع ملیرکے زیراہتمام وحدت ہاوس جعفرطیارمیں علمائے کرام کے ساتھ منعقدہ فکری نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دین مبین اسلام اور تعلیمات مکتب اہل بیتؑ کی ترویج واشاعت کیلئے علمائے کرام میدان میں آئیں ، اسلام دشمن قوتیں اپنی بھرپورقوت وتوانائی کے ساتھ اسلام ناب محمدی ﷺکے خلاف تبلیغی نظام کا سہارا لے رہی ہیں ، ایسے میں ہم علماءپر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہےکہ سادہ لوح مسلمانوں کو تکفیری عناصرکے سازشی ہتھکنڈوں سے بچانے میں اپنا عملی کردار اداکریں ، انہوں نے موجود علمائے کرام پر زور دیا کہ وہ اپنی اپنی تنظیمی وابستگی کے باوجود ایک قومی تبلیغی نظام کی تشکیل میں مجلس وحدت مسلمین کا ساتھ دیں ،نشست میں ایم ڈبلیوایم کے ڈویژنل اور ضلعی رہنمائوں سمیت مولانا محمد علی جوہر، مولانا اشعرزیدی، مولانا محمد حسین مطہری، مولانا عدنان حسین، مولاناع غ کراروی، مولانا ذاکرحسین اوردیگر بھی موجود تھے۔