وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سید میثم رضا عابدی کی والدہ محترمہ مختصرعلالت کے بعد بارضائے الہٰی انتقال فرما گئیں، مرحومہ کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ، صوبائی اور ضلعی قائدین بشمول علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ حسن ظفر نقوی ، علامہ احمد اقبال رضوی،ناصر شیرازی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ اصغر عسکری، ملک اقرارحسین ، علی احمر زیدی، نثار فیضی، مہدی عابدی، اسد عباس نقوی سمیت دیگر نے میثم عابدی سے انکی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیااور مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی ،علاوہ ازیں مرحومہ کی نماز جنازہ امام بارگاہ شہدائے کربلا ؑ انچولی سوسائٹی میں علامہ رضی جعفرنقوی کی زیر اقتداء ادا کی گئی جبکہ تدفین مقامی قبرستان میں عمل میں آئی، نماز جنازہ میں عزیز واقارب سمیت مختلف مذہبی وسماجی شخصیات اور ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی ، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ باقر عباس زیدی ، علامہ حیدر عباس عابدی، علامہ علی انور جعفری، علامہ مبشر حسن ودیگر موجود تھےجبکہ مرحومہ کا سوئم مسجد وامام بارگاہ سید الشہداءآئی آر سی میں منعقد ہوئی جس میں عزیز واقارب سمیت مختلف مذہبی وسماجی شخصیات نے شرکت کی ۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی بھوک ہڑتال کو ایک ماہ مکمل ہونے پر ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد حکومت اور ریاستی اداروں کی مجرمانہ غفلت اور بے حسی کیخلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئی ،جامع مسجد خوجہ اثنا عشر کھارادر اور جامع مسجد دربار حسینی ملیرکے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس کی قیادت مرکزی رہنما اعجاز بہشتی صوبائی پولٹیکل سیکرٹری علی حسین نقوی علامہ مبشر حسن مولانا نشان حیدر ساجدی سیکرٹری جنرل کراچی ڈویژن میثم عابدی نے کی ،مظاہرے میں شدید گرمی اور روزے کے باوجود بڑی تعداد میں مرد خواتین اور بچوں کی شرکت، علی حسین نقوی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسی ہزار شہداء کے لئے انصاف مانگنے نکلے ہیں،اس راہ میں ہم اپنی جان تو دے سکتے ہیں لیکن پیچھے ایک انچ بھی نہیں ہٹیں گے،علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی پرامن اور جمہوری تحریک کو نظر انداز کرنے والے حکمران سن لیں ہم نے ان کے باپ اور بدترین آمر جنرل ضیاء کو جھکنے پر مجبور کیا تھا اور ان کو بھی اوقات یاد دلائیں گے،ہمیں مسلکی پاکستان نہیں اقبال اور قائد کا پرامن پاکستان چاہیئے،مٹھی بھر شدت پسندوں اور ان کے سیاسی سرپرستوں کے ہاتھوں میرے قائد کا پاکستان یرغمال ہے،ہم انشااللہ اس کو بچائیں گے،پنجاب کے حکمران سن لیں ہم انشااللہ عید کے بعد لانگ مارچ کریں گئے اور ظالموں کے انجام تک سڑکوں پر موجود رہیں گے،علامہ راجہ ناصر کی صحت کی خرابی یاکسی بھی نقصان کی صورت میں پیدا ہونے والی صورت حال کی مکمل ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے وفدنے علامہ مبشر حسن کی سربراہی میں سندھ رینجرز کے زیر اہتمام پر امن شہر کراچی امن واک میں خصوصی شرکت کی اور دہشت گردی کا شکارشہر قائد کی عوام سے اظہار یکجہتی کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ صادق جعفری، علامہ اشرف علی منتظری، علامہ عیسیٰ قرائتی ، ناصرحسینی اور دیگر شامل تھے۔
ایم ڈبلیوایم رہنما مبشر حسن نے کہا کہ شہر قائد میں طویل بدامنی اور دہشت گردی کے بعد اب عوام نے کچھ سکھ کا سانس لیا ہے، ایک روز میں ڈیڑھ درجن سے زائد پیاروں کی لاشیں اٹھانے والے شہری اب قیام امن کے بعد کسی حد تک پر سکون زندگی نصیب ہونے پرمطمعن نظرآتے ہیں، شہر کراچی کو امن لوٹانے میں سندھ رینجرز خصوصاًڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا کردار قابل تحسین ہے،عوام سندھ رینجرز سے امید رکھتے ہیں کہ شہر قائد میں مکمل قیام امن اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کے یقینی ہونے تک دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق آپریشن جاری رکھیں گے۔
وحدت نیوز (کراچی) سید ناصرشیرازی مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے جنرل ورکرز اجلاس سے المحسن ہال میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری سیاست یہ ہے کہ آپنے آپ کو قدرت مندکریں تاکہ امام ؑ کی نصرت کر سکیں آئند ہ شیعہ قوم کے فیصلے پارلیمنٹ میں خود کریں گے، ہم انشااللہ اس جگہ پر آئیں گے حکومت شیعہ کے علاوہ کوئی فیصلہ نہیں کر سکے گی،مجلس وحدت مسلمین قائد شہید علامہ عارف حسینی ؒکے سیاسی منشور پر عمل پیرا ہے، شیعہ سنی وحدت کا اسکرپٹ شہید قائد کا تشکیل کردہ ہے، اپنا ووٹ کسی بھی سیاسی جماعت کی جھولی میں ڈال دینا شہید حسینی ؑ کی روش نہیں ، ایم ڈبلیو ایم شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے ارمانوں کو پورا کرے گی، مجلس وحدت مسلمین کی سیاسی پالیسی کا خالق شہید علامہ عارف حسین الحسینی ہے،اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن، سیکریٹری تنظیم سازی سجاد اکبر زیدی، سیکریٹری تربیت و فلاح و بہبود سید رضا جلالوی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ انہو ں نے کہاکہ انشاء اللہ شہید کے خواب کو عملی جامہ پہنائیں گے، تکفیریوں کی سرپرست نواز حکومت کے خلاف اپنی بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔ سنی اتحاد کونسل اور پاکستان عوامی تحریک مخلص اتحادی ہیں ، عملاًشیعہ سنی وحدت کا پر چار ایم ڈبلیوایم کی کاوشوں سے ممکن ہوا، گلی گلی کوچہ کوچہ شیعہ سنی وحدت کی گواہی دے رہا ہے، تکفیریت عملاً ہماری حکمت عملی سے ذلت و رسوائی کا شکار ہوئی۔
اُنہوں نے اتحاد پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ رہبر معظم کہتے ہیں میں اتحادبین المسلمین کی راہ کا شہید بننا چاہتا ہوں ۔ہم نے پاکستان میں مختلف مذہبی جماعتوں سے اتحاد کر کے تکفیریات کا راستہ بند کر دیا ہے، نون لیگ خود ایک تکفیری ٹولا ہے ،فوج نے طالبان کے خلاف ضرب عضب آپریشن کیا ہے، اسی طرح شیعہ مکتب نے اہلسنت مکتب کےساتھ نون لیگ کے خلاف عوامی ضرب عضب کا آغاز کیا۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کی حامی نواز حکومت کی جانب سے کالعدم تکفیری جماعتوں کو ملک میں تفرقہ پھیلانے کیلئے کھلا گراؤنڈ دیا گیا لیکن وطن کے شیعہ سنی عوام نواز لیگ کی اس خیانت کو پہچان چکے ہیں اور اپنی وحدت سے انہیں ناکام بنائیں گے، اتحاد و وحدت ہمارا ایمان ہے اور کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے وطن عزیز کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونک کر اس سے غداری کی کوشش کرے۔ یہ ملک شیعہ اور سنی نے مل کر بنایا تھا، کانگریسی ایجنٹوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔
سید ناصرعباس شیرازی نے کہا اگر اتحادی نہ ہوتے تو ہم راولپنڈی والے واقعے میں تنہا تھے یہ صاحبزادہ حامد رضا تھے جنہوں نے ٹی وی پر مولانااشرفی کو کہا ہم آپ کو سنی تسلیم نہیں کرتے یہ جنگ اکیلے نہیں لڑی جاسکتی ۔برحال امام حجت علیہ سلام کا ساتھ ہمشہ شامل حال رہا۔ہم حکومت مخالفت تحریک کا حصہ نہ ہوتے تو یہ جھنگ مین لشکر جھنگوی کو مضبوط کر رہے تھے، اس طرح بھکر میں ہمارے ایک سو چالیس بندے شیڈول فور میں ڈال دیئے۔ گلگت بلتستان الیکشن میں حصہ شہید قائد کے معین کردہ اصلوں کے مطابق لیں گے، انتخابی اتحاد کے لئے طویل مشاور ت کریں گے،گلگت بلتستان کے انفرااسٹرکچر کے بحالی کے لئے دن رات کوشاں ہیں ، آئندہ تین ماہ ملک گیر ممبر سازی اور تربیتی مہم کا آغاز کریں گے۔
آخر میں ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کے وجود اور انداز کار پر اعتراض کرنے والے دفتر رہبری سے استفتاء کریں ، انتخابی سیاست میں حصہ رہبر کی اجازت سے لیا، رہبر معظم کے واضح احکامات ہیں کہ کافر مملکت میں بھی سیاسی محاز خالی نہ چھوڑا جائے، ایم ڈبلیوایم کے تمام تر امور دفتر رہبری اور سید مقاومت کے علم میں ہیں اور مکمل تائید حاصل ہے،آج الحمد اللہ مجلس وحدت کی سیاسی حکمت عملی دیگر اسلامی ممالک میں قابل تقلید قرار دی جارہی ہے۔
وحدت نیوز(کراچی) سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما صاحبزادہ اظہر رضا قادری نے کہا ہے کہ آج شہدائے راہ ولایت کانفرنس میں شیعہ سنی علماءو عوام کی شرکت نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ پاکستان میں فرقہ واریت نہیں ہے بلکہ تکفیری دہشتگرد ٹولہ شیعہ سنی فساد کرانے کی ناکام کوششیں کر رہا ہے جسے شیعہ سنی محب وطن مسلمانوں نے ناکام بنا دیا ہے۔ امروہہ گراونڈ انچولی سوسائٹی میں ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے زیر انتظام شہدائے راہ ولایت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ اظہر رضا قادری نے کہا کہ تکفیری دہشتگرد جتنے بھی شیعہ سنی مسلمانوں کو قتل کر دیں لیکن فرقہ واریت پھیلانے کی سازش میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں دہشتگردانہ کارروائیوں کے ذریعے تکفیری دہشتگردوں نے چاہا کہ لبیک یا رسول اللہ اور لبیک یا حسین کے نعروں کو ختم کر دیں لیکن سنی شیعہ مسلمانوں نے تکفیری دہشتگرد عناصر کی تمام سازشوں کو اپنے اتحاد و وحدت سے ناکام بنا دیا۔ اظہر رضا قادری نے کہا کہ آج کالعدم دہشتگرد عناصر حکومتی سرپرستی میں اہلسنت کا نام استعمال کرکے دہشتگردی کا بازار گرم کر رہے ہیں، حکومت کی جانب سے ان تکفیری دہشتگردوں کو سیکیورٹی دی جاتی ہے، انہیں دہشتگردی کرنے کا لائسنس دیا گیا ہے کہ فرقہ واریت پھیلا کر پاکستان کو عدم استحکام سو دوچار کر دیں لیکن تمام شیعہ سنی مسلمان حکمرانوں اور تکفیری دہشتدرگ عناصر کی اسلام و پاکستان مخالف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ اظہر رضا قادری نے کہا کہ جس طرح کربلا میں حسینیت نے یزیدیت کو شکست دی تھی آج بھی حسینیت کے پیروکار یزیدیت کے پیروکاروں کو شکست سے دوچار کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج امریکی سعودی نواز لیگی حکومت کو مولانا ڈیزل، شرابی طاہر اشرفی، تکفیری دہشتگرد عناصر سمیت اسکے تمام حواری ملکر بھی نہیں بچا سکیں گے، پاکستان کی محب وطن عوام ان تمام پاکستان کے غداروں کو چھپنے اور فرار ہونے کا موقع نہیں دیگی اور انکا کڑا احتساب کریگی۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری اور مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام امروہہ گراونڈ انچولی سوسائٹی میں منعقدہ شہدائے راہ ولایت کانفرنس کے اختتام پر کانفرنس میں شریک خانوادگان شہداء سے خصوصی ملاقات کی، ایم ڈبلیوایم کے دونوں قائدین فرداً فرداً تمام خانوادوں سے ملے ، ان کی خیریت دریافت کی اور شہداء کے معصوم بچوں کے ساتھ اظہار شفقت اور محبت کی، خانوادگان شہداء اپنے محبوب قائدین کو اپنے درمیان پا کر انتہائی مسرت کا احساس کر رہے تھے۔