وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سےآزادی? القدس کانفرنس کا انعقاد کراچی کے مقامی ہال میں کیا گیا۔ القدس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال، صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی، ایم کیو ایم رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار، میجر (ر) قمر عباس، جماعت اسلامی کے رہنماء اسد اللہ بھٹو، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی، مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین، سیدعلی حسین نقوی، یعقوب حسینی ، مولانا صادق جعفری، مولانا عبد اللہ جوناگڑھی ،علامہ صادق رضا تقوی، علامہ حیدرعباس عابدی اور دیگر رہنماء شریک تھے۔

 القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سند ھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ امام خمینی نے کہا تھا کہ جمعۃ الوداع یوم القدس، یوم اللہ، یوم رسول اللہ اور یوم اسلام ہے۔پوری دنیا کے مسلمان رمضان المبارک کےآخری جمعہ کو یوم القدس منا کر مسلم امہ کے مابین وحدت و یکجہتی کی اعلیٰ ترین مثال قائم کرتے ہیں۔یوم القدس جہاں فلسطینی مظلوموں کی حمایت کا دن ہے وہاں مسلمانوں کے مابین وحدت اور اتحاد کا دن بھی ہے۔

علامہ باقر زیدی کاکہنا تھا کہ عالمی سامراجی قوتیں بالخصوص شیطان بزرگ امریکہ صدی کی ڈیل نامی معاہدے کے تحت عرب حکمرانوں کے ساتھ مل کر فلسطین کا سودا کرنے پر تلا ہو اہے۔عرب دنیا کے خائن حکمران فلسطین کے مظلوموں کی مدد کرنے کی بجائے دنیا کے سب سے بڑے شیطان امریکہ کی کاسہ لیسی میں مصروف ہیں جو عنقریب ان کے لئے ایک بڑی مصیبت ثابت ہو گا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری نے ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کی کابینہ کی توسیع کے دوسرے مرحلےمیں چار نئے اراکین کی شمولیت کا اعلان کردیا ہے،مولانا نشان حیدرساجدی  سیکریٹری تبلیغات،  برادر عارف رضا زیدی سیکریٹری نشرواشاعت، برادر عون محمد سیکریٹری روابط اور برادر رضوان پنجوانی سیکریٹری سوشل میڈیا ٹیم نامزد، تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کی کابینہ میں توسیع کے دوسرے مرحلے میں ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے چارنئے عہدیداران کی شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیاہے، ڈویژنل سیکریٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سابق ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ نشان حیدر ساجدی کو نئی کابینہ میں سیکریٹری امور تبلیغات،ضلع ملیر کے سابق ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید عارف رضا زیدی کو سیکریٹری نشرواشاعت ، ایم ڈبلیوایم ضلع جنوبی کے سابق سیکریٹری جنرل رضوان پنجوانی کو سیکریٹری سوشل میڈیا ٹیم اور ضلع جنوبی کے رہنما عون محمد کو سیکریٹری روابط کی ذمہ دارایاں تفویض کی گئی ہیں۔

ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے نامزد اراکین ڈویژنل کابینہ کی شمولیت پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے نئے عہدیداران اپنے سابقہ تجربات اور تنظیمی فعالیت کو مد نظر رکھتے ہوئے نئی ذمہ داریوں کو بھی باحسن وخوبی انجام دیں گے، شہر قائد میں مجلس وحدت مسلمین کے مضبوط تنظیمی سیٹ اپ کی تشکیل کیلئے تمام اراکین ڈویژنل کابینہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ میدان عمل میں موجود رہیں گے، خدا تمام نامزد اراکین ڈویژنل کابینہ کی توفیقات شرعی میں اضافہ فرمائے اور انہیں دین مبین کی سربلندی اور اتحاد بین المسلمین اور بین المومنین کے قیام میں ثابت قدم رکھے۔

وحدت نیوز(کراچی) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے نو منتخب سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری  اور دیگر اراکین کابینہ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام ڈویژنل آفس میں کیا گیا۔ اس موقع آئی ایس او کے ڈویژنل صدر برادر یاسین نے علامہ صادق جعفری پھولوں کا گلدستہ اور سابق صدر برادر علی اویس نے بسیجی رومال تحفے میں پیش کیا،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ مبشر حسن،میر تقی ظفر ،زیشان حیدر اور کاظم عباس سمیت آئی ایس او کے رہنمامحمد عباس اور محمد علی بھی موجود تِھے،دونوں تنظیموں کے رہنماؤں کے درمیان باہمی اتحاد و یکجہتی کو مزید مظبوط و مؤثر بنانے کے ساتھ ساتھ ملت تشیع کے مسائل کو مؤثر انداز میں حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وحدت نیوز (کراچی) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں مجلس وحدت مسلمین کے حمایت یافتہ قائد حزب اختلاف کیپٹن (ر)محمد شفیع خان رہنما اسلامی تحریک پاکستان کے اعزاز میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کہ جانب سے وبائی سیکریٹریٹ سولجر بازار عشائیہ دیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق دینا ناگزیر ہوچکاہے، گذشتہ ستر برس سے گلگت بلتستان کے محب وطن پاکستان کے ساتھ الحاق کی جدوجہد کررہے ہیں،حکمرانوں کو سوچنا چاہئے کہ جہاں مختلف قوتیں پاکستان سے علیحدگی کا نعرہ لگا رہی ہیں وہاں گلگت بلتستان کے عوام پاکستان میں شمولیت کا مطالبہ کررہے ہیں ،  پاک فوج ، این ایل آئی اوردیگر سکیورٹی ادارو ں میں اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کی قوم کو پاکستانی شناخت دینے میں بھانے بازی سمجھ سے بالاتر ہے، گلگت بلتستان کے باوفا فرزندوں کو آئینی تشخص سمیت سی پیک میں جائز حق دینا حکمرانوں اور مقتدر اداروں کی اولین ذمہ داری ہے، جس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو جاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگی وزیر اعلی ٰحفیظ الرحمن خطے میں فرقہ واریت اور مذہبی تعصب کو ہوا دینے میں مصروف ہیں، انہیں عوامی مسائل اور حقوق کے حصول سے کوئی دلچسپی نہیں،حالیہ اینٹی ٹیکس موومنٹ میں بھی وہ صوبے سے فرار ہوکر اسلام آباد میں روپوش ہوگئے تھے، کیپٹن (ر) محمد شفیع کو اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں، امید ہے وہ ایوان میں اپوزیشن جماعتوں ، ان کے کارکنان اور ووٹرز کے اعتماد پر پورا اتریں گےاور گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کی جدوجہد میں  مجلس وحدت مسلمین کا بھر پور ساتھ دیں گے۔

کیپٹن ( ر) محمد شفیع خان نے کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی میں بحیثیت قائد حزب اختلاف میرے انتخاب میں ایم ڈبلیوایم کا کردار کسی صورت اسلامی تحریک پاکستان سے کم نہیں ہے، ایم ڈبلیوایم کے اراکین اسمبلی نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے حکم پر مجھے اپنے قیمتی ووٹ دیکر اپوزیشن لیڈر منتخب کروانے میں اہم کردار ادا کیا، میں ایم ڈبلیوایم اور اسلامی تحریک کو اپنے دو بازوسمجھتا ہوں ، انشاء اللہ ایم ڈبلیوایم اور اسلامی تحریک مل کر گلگت بلتستان اسمبلی کے اندر اور باہر خطے کے غصب شدہ حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے ، آئینی شناخت اور پاک چین اقتصادری راہداری منصوبے میں اپنے جائز حق کو کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے ،نشان حیدر کی حامل گلگت بلتستان کی قوم کی حب الوطنی پر شک کرنے والے کسی صورت پاکستان کے مخلص نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو آئینی حیثیت دیکر سی پیک منصوبے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرےتاکہ  بھارت کی جانب سے جاری منفی پروپگینڈے کا بھی خاتمہ ممکن ہو،  میری پوری خواہش  ہو گی کہ آئندہ انتخابات میں دونوں قومی وملی جماعتیں مشترکہ سیاسی حکمت عملی مرتب کرکے سیاسی میدان میں وارد ہوں اور مل کر حکومت سازی کریں، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی محبتوں اور الفتوں کا میں دلی طور پر شکریہ اداکرتا ہوں، مجھے گلگت ، سکردو، اسلام آباد ، لاہور اور کراچی میں ایم ڈبلیوایم کے کارکنان کی جانب سے جو پزیرائی اور محبت ملی ہے اسے فراموش نہیں کرسکتا ۔

تقریب عشائیہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی ، مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی مہدی عابدی ، صوبائی سیکریٹری سیاسیات علی حسین نقوی، مجلس وحدت کراچی کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری سمیت دیگر ارکین ڈویژنل کابینہ اور ضلعی سیکریٹری جنرل صاحبان نے شرکت کی ، ایم ڈبلیوایم کی جانب سے معززاپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیپٹن (ر)محمد شفیع خان کو نہج البلاغہ اور پھولو ں کا گلدستہ تحفے میں پیش کیا گیا، کیپٹن(ر) محمدشفیع نے عشائیہ کے انعقاداورجذبہ خیر سگالی پر ایم ڈبلیوایم کا خلوص دل سے شکریہ اداکیا۔

وحدت نیوز (کراچی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی عادل خان اور رکن سندھ اسمبلی انور رضا نقوی کی سربراہی میں وفد کی مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹریٹ سولجر بازار آمد، ایم ڈبلیو ایم کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، جسے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں نے قبول کرلیا ہے اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سید میثم عابدی، علامہ اظہر حسین نقوی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، میر تقی ظفر ودیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ ملاقات کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت بھی کی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنماء علامہ صادق جعفری نے کہا ہے کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 29 ویں برسی کے سلسلے میں 6 اگست کو اسلام آباد میں ہونے والی عظیم الشان مہدی برحق کانفرنس وطن عزیز پاکستان میں دہشتگردی، تکفیریت، فرقہ واریت پھیلانے کی سازش اور کرپٹ مافیا کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگی، کانفرنس میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری قائد شہید علامہ عارف حسینی کی الٰہی جدوجہد کی روشنی میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، کانفرنس میں شرکت کیلئے سندھ بھر سے ہزاروں افراد قافلوں کی صورت میں روانہ ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل سیکریٹری جنرل میثم عابدی، علامہ مبشر حسن، علامہ اظہر نقوی، علامہ سجاد شبیر رضوی، علامہ علی انور جعفری، میر تقی ظفر و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ علامہ صادق جعفری نے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسینی پاکستان سمیت جہان اسلام میں صیہونی و نصرانی آلہ کاروں سے آگاہ تھے، وہ دشمن کی شناخت رکھتے تھے، وہ وطن کو مستحکم دیکھنا چاہتے تھے، وہ تفرقہ کے مقابلہ میں وحدت کا پرچار کرتے تھے، عارف حسینی کو شہید کرنے والے اس فکر کے دشمن تھے، جو قومی سلامتی و استحکام کی ضمانت تھی۔ انہوں نے کہا کہ شہید قائد نے استعماری اور استکباری قوتوں کے خلاف وطن عزیز پاکستان میں سب سے پہلے نعرہ بلند کیا اور امریکی و اسرائیلی ایجنڈے سے مسلمانان پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کو آگاہ کیا۔

علامہ صادق جعفری کا مزید کہنا تھا کہ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور اتفاق شہید قائد کی دلی آرزو تھی، وہ عالم کفر و استعمار کی سازشوں کو اتحاد بین المسلمین کے ذریعے ناکام بنانے کیلئے کوشاں تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہید عارف حسینی نے مسلمانان پاکستان کو امریکی پٹھو و ڈکٹیٹر ضیاء کے خلاف متحد و منظم کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کیں اور امریکہ و ضیاء مخالف تحریک کے قیام میں اہم کردار ادا کیا، اسی کی پاداش میں استعمار نے انہیں پاکستان میں اپنے مقامی ایجنٹوں کے ذریعے شہید تو کر دیا، لیکن شہید قائد کو راستے سے ہٹانے کے باوجود بدبخت دشمن ناکام ہوگئے، آج شہید قائد علامہ عارف حسینی کی فکر، ان کا کردار اور ان کا مشن جاری و ساری ہے۔ علامہ صادق جعفری نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم شہید عارف حسینی کے مشن و جدوجہد کو ہمیشہ جاری و ساری رکھے گی اور وطن عزیز پاکستان کو تکفیریت اور فرقہ واریت کے ذریعے عدم استحکام سے دوچار کرنے کی میں امریکی، اسرائیلی، بھارتی سازشوں کو ماضی کی طرح ناکام بناتے رہے گی۔

Page 2 of 4

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree