وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر سعودی عرب میں آل سعود کے ہاتھوں سفاکانہ بربریت کا نشانہ بننے والے مظلوم آیت اللہ شیخ باقر نمر کی شہادت پر امریکہ اسرائیل سمیت آل سعود کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں، کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام نکالی گئی احتجاجی ریلی نمائش چورنگی تا سی بریز اسٹاپ تک نکالی گئی جس میں شہر کراچی کے ہزاروں مرد و خواتین سمیت جوانوں اور معصوم بچوں نے شرکت کی۔ شرکائے احتجاجی ریلی نے سروں پر سرخ اور سبز رنگ کی پٹیاں باندھ رکھی تھیں جن پر لبیک یا حسین (ع)، لبیک یا زہرا (س)، لبیک یا زینب (س) سمیت ہم سب شیخ باقر نمر ہیں کے نعرے درج تھے جبکہ شرکاء نے ہاتھوں میں آل سعود کے ہاتھوں سفاکانہ قتل ہونے والے مظلوم شیخ آیت اللہ باقر النمر کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں اور امریکہ مردہ باد، اسرائیل نامنظور اور آل سعود مردہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی بلند کر رہے تھے، شرکاء نے امریکی اور صیہونی اسرائیلی پرچم بھی نذرآتش کئے۔

احتجاجی ریلی میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماؤں بشمول علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ باقر زیدی، معروف سیاسی و مذہبی رہنما سینیٹر علامہ عباس کمیلی سمیت جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان قادری، انجمن نوجوانان اسلام کے مرکزی رہنما صمید اقبال، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما ظفر اقبال قادری اور دیگر جید علمائے کرام و اکابرین میں علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ باقر زیدی، علامہ محمد حسین رئیسی، مولانا نعیم الحسین، مولانا حیدر عباس عابدی، مولانا مرتضیٰ زیدی، صغیر عابد رضوی، سید شبر رضا، پروفیسر زاہد علی زاہدی، مولانا صادق رضا تقوی، مولانا احسان دانش، مولانا اسحاق قرائتی، مولانا علی انور جعفری، علامہ مبشر حسن، مولانا صادق جعفری، حسن ہاشمی، شمس الحسن شمسی اور دیگر نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر نوحہ خواں علی صفدر رضوی نے نوحہ خوانی کی۔

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کو آل سعود نے صرف اس لئے سزائے موت دی کیونکہ شیخ باقر النمر سعودی عرب میں مظلوموں کی آواز اور انسانی حقوق کے علمبردار تھے، ان کا کہنا تھا کہ شیخ باقر النمر سعودی عرب میں امریکہ اور اسرائیل مخالف مضبوط آواز ہونے کے ساتھ ساتھ مظلوم فلسطینیوں کے حامی تھے اور ہمیشہ فلسطینی مظلوم عوام کی حمایت کرتے تھے تاہم آل سعود کی جانب سے شیخ باقر النمر کو سزائے موت دیا جانا درا صل امریکی اور اسرائیلی ایجنڈے کی تکمیل کا حصہ ہے جس کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے۔ قاضی احمد نورانی نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت میں بنایا جانے والا چونتیس ممالک کا داعش حمایتی اتحاد دراصل امریکہ اور اسرائیل کی مسلم امہ کے خلاف سازشوں میں سے ایک سازش ہے، ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل امت مسلمہ کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور اس ناپاک مقصد کے لئے سعودی شاہی خاندان امریکہ اور صیہونیوں کے شانہ بہ شانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے نمک خوار جان لیں کہ داعش اور اس کی حمایت کرنے والے اس ملک میں ہرگز قابل قبول نہیں ہیں، پاکستان کو دہشت گردوں کی آماجگاہ نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے شیخ باقر النمر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیخ نمر حقیقی طور پر اتحاد بین المسلمین کے داعی اور اخوت و بھائی چارے کا عملی نمونہ تھے لیکن آل سعود نے انہیں بھی قتل کر دیا۔

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر علامہ عباس کمیلی، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ اعجاز بہشتی، مطلوب اعوان قادری، علامہ علی مرتضیٰ زیدی، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ صادق تقوی، ظفر اقبال اور صمید اقبال سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ آل سعود کے ہاتھوں شیخ نمر کی مظلومانہ شہادت پر سعودی حکمرانوں کے خلاف سخت سے سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں۔ مقررین نے شیخ نمر کے آل سعود کے ہاتھوں بہیمانہ قتل کو انسانی حقوق سمیت عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ سعودی شاہی خاندان پوری دنیا میں دہشت گردوں کا سرپرست بن چکا ہے اور داعش، النصرۃ اور القاعدہ سمیت طالبان جیسے خونخوار دہشت گردوں کی فنڈنگ اور مدد سعودی عرب سے کی جا رہی ہے جو نہ صرف مسلم امہ کے لئے ایک خظرہ کی علامت ہے بلکہ پوری انسانیت کے لئے خطر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف سعودی حکمران داعش اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کی مالی و مسلح معاونت کر رہا ہے تو دوسری جانب یمن میں براہ راست معصوم اور نہتے عوام کو بھی اپنی سفاکیت کا نشانہ بنا رہا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ سعودی عرب کے شاہی خاندان اور اس کی حکومت کی بنیاد اور جڑیں دہشت گردی میں پنہاں ہیں۔ مقررین نے حکومت پاکستان کی جانب سے سعودی سربراہی میں بنائے گئے داعش حمایتی اتحاد میں شمولیت پر سخت تنقید کرتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر پاکستان کے حکمرانوں نے سعودی کاسہ لیسی ترک نہ کی تو پھر پاکستان کے عوام سڑکوں پر امڈ آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کی احتجاجی ریلی میں شیعہ و سنی مسلمانوں نے شرکت کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ داعش اور اس جیسی دیگر تمام دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کرنے والوں کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل مشرق وسطیٰ میں اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہونے کے بعد اب سعودی عرب کے ذریعے پاکستان سمیت افغانستان اور عراق، شام اور دیگر ممالک میں داعش کا کنٹرول چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہی امریکہ اسرائیل اور سعودی عرب کے مشترکہ پالے ہوئے دہشت گردوں کے ہاتھوں پاکستان، افغانستان، عراق، لبنان، شام اور دیگر مسلم ممالک میں بیس لاکھ سے زائد بے گناہ انسان قتل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور سعودی ایماء پر بنائے گئے داعش حمایتی اتحاد سے خود کو الگ کریں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اگر کسی قسم کا اتحاد بنانا ناگزیر ہے تو پھر فلسطین و قبلہ اول کی آزد ی کے لئے کیوں اتحاد نہیں بنایا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے امریکہ مردہ باد، اسرائیل نامنظور سمیت آل سعود اور شاہی خاندان مردہ باد کے نعرے لگائے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماؤں بشمول علامہ احمد اقبال ،علامہ اعجاز حسین بہشتی سمیت دیگر نے پاراچنار کرم ایجنسی عید گاہ بازار دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا اور دہشتگردی کے اس واقعے کو حکومت و افواج پاکستان کی دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں ناکامی قرار دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے کرم ایجنسی پارا چنار بم دھماکے دہشتگردی کے خلاف مسجد و امام بارگاہ شاہ خراسان سے نمائش چورنگی تک نکالے جانے والی احتجاجی ریلی سے خطاب میں کیا نمائش ریلی میں علامہ مبشر حسن ،علامہ احسان دانش،علامہ صادق جعفری ،ناصر حسینی،رضوان پنجوانی سمیت سینکڑوں ایم ڈبلیو ایم کارکنان کی شرکت اورداعش ،طالبان اورکالعدم جماعتوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی ریلی کے شرکاء سے خطاب میں مقرریں کا کہنا تھا کہ ملک میں گزشتہ دوماہ کے دوران دہشتگردی کا یہ تیسرا بڑاواقعہ ہے ملک کے بیشتر علاقوں میں طالبان و کالعدم جماعتوں کا نیٹورک مضبوط ہو را ہے تکفیری دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے بغیر قیام امن ممکن نہیں،سانحہ جیکب آباد ،بولان کے بعد اب پارا چنار میں ہونے والے دھماکے نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کو مشکوک بنا دیا ہے دہشتگردی کے متواتر واقعات ملکی عوام میں خوف و مایوسی کی فضاء قائم ہو رہی ہے مقررین نے وفاقی حکومت وافواج پاکستان سے مطالبہ کیا کہ دہشتگروں کے خلاف مشترکہ پالیسی تشکیل دیکر عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں سانحہ میں22سے زائد افراد کی شہادت پر دہشتگردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، دریں اثناء ریلی کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنماء علامہ مبشر حسن نے شہید وزخمیوں کی جلد صیحتیابی کیلئے عوام سے دعاء کی اپیل۔ دریں اثناء وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے بیان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عید گاہ مارکیٹ پارہ چنار میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس سیکورٹی اداروں کی غفلت قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری ضرب عضب مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔ملک میں امن و امان کے حقیقی قیام کے لیے سیاسی و عسکری قوتوں کو یکساں فیصلے کرنا ہوں گے۔حکومت اوراداروں میں تصادم ملک دشمن عناصر کے حوصلوں کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ اس المناک سانحہ سے وزیر اعظم کے پشاور میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے دعوے کی قلعی کھل کر سامنے آگئی ہے۔یہ امر باعث حیرت ہے کہ بہت سارے سیکورٹی چیک پوائنٹس کی موجودگی میں بارود سے بھری گاڑی جائے حادثہ تک کیسے پہنچی۔اس واقعہ کی فوری تحقیقات کے لیے جوائینٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جانی چاہیے۔ملک دشمن قوتوں کے سدباب کے لیے ضرب عضب کے دائرے کو وسیع کرتے ہوئے اس کرم ایجنسی تک بڑھایا جائے تاکہ ان کمین گاہوں کو تلف کیا جا سکے جہاں سے دہشت گردوں کی فکری تربیت اور معاونت کی جاتی ہے۔ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے۔ریاست کے ہر شہری کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔دہشت گرد عناصر کے خلاف موثر اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔حکومت کو چاہیے کہ زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی طور پر اپنے اہلیت کو ثابت کرے۔جو حکومت اپنی عوام کو جان و مال کا تحفظ نہیں دے سکتی اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہ پہنچتا۔علامہ ناصر نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہدا کی بلندی درجات اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیے دعا کی ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) یوم آزادی پر پاکستان کی بقاء ،سلامتی اور خوشحالی تجدید عہد اور ملک دشمنوں سے جنگ کے عزم کا دن ہے۔یوم آزادی پر شہدائے پاکستان کو خراچ عقیدت پیش کرتے ہیں ۔14اگست تجدید عہد وفا کا دن ہے یہ ارض وطن خداوند کریم کی بر صغیر کے مسلمانوں کیلئے نعمت ہے کسی ملک و اسلام دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو اس ملک میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ و مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ اور شہدائے پاکستان کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار 68ویں یوم آزادی کی تقریبات سے خطاب میں ایم ڈبلیوایم کے سیکر ٹری سیاسیات علی حسین نقوی، نے کیا یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے نمائش چورنگی بالمقابل مزار قائد مرکزی کیمپ لگایا گیا جہاں یوم آزادی شہدائے پاکستان کے نام سے شمع روشن کی گئی اور 68پاؤنڈ کا کیک کا ٹا گیاجس میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں سے نکالی جانے والی ریلیوں میں موجود کارکنان سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں حسن ہاشمی ،نا صر شیرازی، ڈاکٹر قیصر ،مطلوب اعوان،علامہ علی انور ، علامہ صادق جعفری ،علامہ احسان دانش ،علامہ مبشر حسن ،ڈا کٹر مدثر حسین ،آصف صفوی،نا صر الحسینی ،رضوان پنجوانی ،کاظم راجیہ،روح اللہ الحسینی ،احسن عباس ،زین رضوی ،امتیاز عباس اور زمان رضوی سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی ،جشن آزادی کی خوشی میں ملی نغموں کی گونج پر مرکزی کیمپ نمائش چورنگی پر شاندار آتش بازی کی گئی۔ دریں اثناء ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کے وفد نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور علامہ احسان دانش نے وطن عزیر کی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کرائی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری شناخت اور رب کریم کی طرف سے عطاکی گئی ایک عظیم نعمت ہے۔ہمارا یہ وطن ہماری مذہبی آزادی ، ہمارے عقیدوں کے تحفظ اور نسلوں کی بقا کا ضامن ہے۔ہمیں اپنی جان و مال سے بڑھ کر اس کی حفاظت کرنا ہو گی۔حب الوطنی کے جذبے سے شرسار ہوکر ہر اس دشمن کے خلاف ہم نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہے جو ہماری سالمیت اور بقا کا دشمن ہے۔ہم نے اپنے اتحاد ،وحدت، باہمی احترام اور رواداری سے ملک دشمن سازشوں کو شکست دینا ہو گی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویثرن کی جانب سے کراچی میں سانحہ صفوراچورنگی اسماعیلی برادری سے اظہار یکجہتی اور دہشتگردی کے خلاف نمائش چورنگی میں احتجاجی مظاہرا اور علامتی دھرنہ دیا گیا ، جبکہ شاہراہ پاکستان انچولی اورجعفر طیارملیر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، جبکہ ایم ڈبلیوایم کے کارکنان نے الاظہر گارڈن کے سامنے مقتولیں کی یاد میں شمع روشن کیں ،  جس میں مجلس و حدت مسلمین کے رہنماء علامہ مبشر حسن ،علامہ علی انور جعفری ،مولانا احسان دانش،مولانا صادق جعفری،مولانا محمد عباس مواحدی،حسن ہاشمی ،انجینئر رضا نقوی ،سمیت سنی اتحاد کونسل اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے خطاب کیا،مظاہرے میں شامل شرکا نے نے حکومت اور کالعدم جماعتوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرے سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ شہر کی عوام کب تک اپنے بے گناہ پیاروں کی لاشیں اُٹھائے گی اور شہر کی عوام مقتول بتنی رہے گی کراچی ،کوئٹہ کے اندر دہشتگردی کلے واقعات میں تیزی آگئی ہے ملک دشمن عناصر ایک بار پھر ملک کو عدم استحکام اور بدامنی کی طرف دھکیلنے کے لیے کمر بستہ ہیں ایسی صورتحال میں حکومت اور افواج پاکستان کی طرف سے سخت اور فوری فیصلوں کی ضرورت ہے سعودی سفیر اور امام کعبہ کی کالعدم تنظیموں سے ملاقاتوں کے پس پردہ مقاصد اب کھل کر ظاہر ہونا شروع ہو چکے ہیں انہوں نے کہا حکومت ان امن دشمن قوتوں سے بخوبی آگاہ ہے جو وطن عزیز میں نیشنل ایکشن پلان کوناکام بنانے پر تُلی ہوئی ہیں لیکن انہیں ملکی سلامتی سے زیادہ غیر ملکی آقاوں کی خوشنودی مقدم ہے اس لیے ان عناصرسے دانستہ انجان بنی بیٹھی ہے اگر حکومت ملک سے دہشت گردی کا یقینی خاتمہ چاہتی ہے توملک کی تمام کالعدم تنظیموں کے سربراہان کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کی سرگرمیوں کو محدود کرے ملک میں امن ہو جائے گاکالعدم غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر ملکی مفادات کو نقصان پہنچا نے میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا سمیت بیشتر خبررساں ادارے سعودیہ کو دنیا بھر میں مسلمانوں کے مفادات کے خلاف برسرپیکار دہشت گردوں کا سرپرست قرار دے چکے ہیں ۔پاکستان میں بھی سعودی حکومت کا بھیانک کردار کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔افواج پاکستان ملک سے دہشت گردی کے خاتمے میں پورے جذبے اور عزم کے ساتھ مگن ہے اس سلسلے میں حکومت کو بھی نیک نیتی کا مظاہرہ کرنا ہو گاسیاسی مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی سلامتی کو مقدم رکھنے کی ضرورت ہے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،سنی اتحاد کونسل ا ور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کراچی میں پر امن اسماعیلی برادری پر دہشت گردوں کی بربریت سے شہید 45افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا افواج پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ شہر میں موجود کالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن کریں اور ان کالعدم جماعتوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے اوران کے خلاف دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں مقدمات چلائیں جائے سانحہ صفورہ میں ملوث دہشتگردوں کی گرفتاری جلد از جلد عمل میں لائی جائے اور ان صفاک دہشتگردوں کو سر عام پھانسی دی جائے اور واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

وحدت نیوز (کراچی) بیوروکریسی کی جانب سے کورنگی اور لانڈھی کو کراچی ڈویژن کا چھٹا ضلع قرار دیئے جانے کے بعدمجلس وحدت مسلمین کے دستوری سیکریٹری جنرل کے انتخاب کیلئے تنظیمی اجلاس عزاخانہ صغریٰ کورنگی میں منعقد ہوا، جس میں تمام یونٹس کے ذمہ داران نے شرکت کی اور کثرت رائے سے تحسین زیدی کو ایم ڈبلیوایم ضلع کورنگی لانڈھی کا پہلا دستوری سیکریٹری جنرل منتخب کر لیاہے، ڈویژنل سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی نے نومنتخب ضلعی سیکریٹری جنرل تحسین زیدی سے ان کے عہدے کا حلف لیا، اس موقع پر ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل مبشر حسن، ڈویژنل سیکریٹری تنظیم سازی سجاد اکبر اور ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری سیاسیات اصغر عباس زیدی بھی اجلاس میں خصوصی طورپر شریک ہوئے، اجلاس کے اختتام پر نومنتخب ضلعی سیکریٹری جنرل تحسین زیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خدا نے مجھے جس عظیم ذمہ داری کے لئے چنا ہے میں اپنی ذمہ  داریوں سے با حسن و خوبی عہدہ براں ہونے کی کوشش کروں گا، انشاء اللہ ضلع لانڈھی کورنگی کے ہر فرد تک وحدت کا پیغام پہنچانے کی کوشش کریں گے، فعال اور مستعد اراکین کابینہ کے انتخاب کے بعد تنظیم سازی اور تربیت کی جانب بھر پور توجہ دیں گے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر پیر کے روز ملک بھر میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور غاصب اسرائیل کے غزہ پر جاری انسنایت سوز مظالم کے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا ، ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام غزہ کے مظلومین کے ساتھ ہمدردی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کراچی پریس کلب کے سامنے کیا گیا جس میں خواتین اور مردوں سمیت بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر غزہ کے مظلوم عوام سے اظہار ہمدردی کے لئے نعرے اور جملے آویزاں تھے، شرکائے احتجاجی مظاہرہ نے سروں پر سرخ پٹیاں باندھ رکھی تھیں اور ہاتھوں میں فلسطینی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے، شرکائے احتجاجی مظاہرہ غزہ پر ڈھائے جانے والی صیہونی مظالم کے خلاف نعرے بلند کر رہے تھے اور غزہ پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کا ذمہ دار عالمی سامراج اور شیطان بزرگ امریکہ کو قرار دیتے ہوئے مردہ باد امریکہ اور اسرائیل نا منظور سمیت اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت عالمی انسانی حقوق کے اداروں کے خلاف زبردست نعرے بازی کر رہے تھے۔

 

مجلس وحدت مسلمین کراچی کے تحت منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں مولانا باقر زیدی، علامہ مبشر رضا، سید علی حسین نقوی، مولانا علی انور جعفری، میثم عابدی، حسن ہاشمی سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اور مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی مدد اور نصرت کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے اور ہم فلسطینیوں کی مدد اس وقت تک کرتے رہیں گے جب تک مسلمانوں کا قبلہ اول بیت المقدس بازیاب نہیں کروا لیا جاتا، انہوں نے حالیہ دنوں غاصب اسرائیل کی جانب سے غزہ کے نہتے اور معصوم عوام پر جاری انسانیت سوز مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں اور بالخصوص اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو رکوانے میں مثبت کردار ادا کریں ۔

 

مقررین کاکہنا تھا کہ مسلم ممالک کے حکمرانوں نے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرنے کے بعد خواب غفلت اختیار کر لی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، انہوں نے کہا کہ عرب مسلم ممالک جن میں ترکی سمیت دیگر شامل ہیں ایک طرف تو غاصب اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کئے ہوئے ہیں تو دوسری جانب اپنے عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے چند ملین ڈالروں کی امداد کا اعلان بھی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری سمیت مسلم ممالک اور عربوں کو دہرا معیار ختم کرنا ہو گا اور فلسطینیوں کی آزادی کے لئے سنجیدہ جدوجہد کرناہو گی۔

 

مقررین نے پاکستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر مناتے ہوئے گھروں سے نکل آئیں اور یوم القدس کے لئے نکالی جانے والی فلسطینی حمایت کی احتجاجی ریلیوں میں شریک ہو کر عالمی سامراجی قوتوں امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج بن جائیں۔

Page 2 of 3

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree