وحدت نیوز (لاڑکانہ) سانحه کربلا معلی شکارپور، جس میں 72 مومنین نے جام شہادت نوش کیا تھا.اس واقعے اور علاقے کی حساسیت کو مد نظر رکھتے هوئے لاڑکانہ میں شیعہ جامعہ مسجد جعفریہ، جھاں مومنین کا ایک جم گفیر نماز جمعہ کے لئے جمع ہوتا ہے، کی سیکیورٹی کے ناقص نظام کو بھتر بنانے کے لئے وحدت اسکاؤٹ کو لاڑکانہ میں رجسٹرڈ کرایا گیا. ان کو ٹریننگ دی گئی. یہ گروپ تقریباً  50 چاک و چوبند نوجوانوں پر مشتمل ہے. یه نوجوان گذشتہ 9 ماه سے مسلسل شیعہ جامع مسجد جعفریہ میں نماز جمعہ اور اس کے علاوه لاڑکانہ میں دیگر عزاداری و جشن کے پروگرام کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیتے آ رہے ہیں. ان کی اس مخلصانه اور بے لوث خدمت کو دیکھتے ہوئے اور وحدت اسکاؤٹ کے مرکزی سیکریٹری برادر تنصیر حیدر، صوبائی سیکریٹری اسکاؤٹس آصف بھائی کے لاڑکانہ دورے کے موقع سے فائده اٹھاتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ضلع لاڑکانہ کی جانب سے وحدت اسکاؤٹس لاڑکانہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے، نوجوانوں میں ایوارڈحسن کارکردگی کی  تقسیم کا پروگرام منعقد کیا گیا.
نماز جمعه سے قبل مرکزی جامعه مسجد جعفریه میں خطیب نماز جمعہ علامہ قمر عباس نقوی، مرکزی سیکریٹری وحدت اسکاؤٹس برادر تنصیر حیدر، صوبائی سیکریٹری وحدت اسکاؤٹس برادر آصف اور ضلعی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم لاڑکانہ طارق حسین بدوی نے نوجوانوں کو شیلڈ اور میڈلز پیش کئے.

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریڑی سیاسیات کامران حسین ہزارہ نے اپنے ایک بیان کہا کہ پرامن اور خوشحال پاکستان کے لیے ملی یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا۔ آج ذاتی پسند اور نا پسند سمیت اقرباء پروری کرپٹ معاشرے کی وجہ سے نئی نسل کے مستقبل کو داو پر لگا دیا گیا۔ جب تک معاشرتی کرپشن ، ذاتی اقرباء پروری کا سدباب نہیں کیا جاتا ہم بہتری کی جانب گامزن نہیں ہوسکتے۔ عوام کی حالت زار بدلنے کے تمام تر دعوے صرف لفاظی ہیں ان دعووں میں اگر ذرا بھر بھی صداقت ہوتی تو اس کے اثرات منظر عام پر آنا شروع ہوجاتے ۔ حقیقت یہ ہے کہ عوام پر عرصہ حیات اس قدر تنگ کر دیا ہے کہ وہ اب معاشی بدحالی کے ہاتھوں چھوٹی چھوٹی خوشیوں سے محروم ہو چکے ہیں۔حکمرانوں کو اپنے قبلے کی درستگی کے بعد عوام کے مسائل کے حل کے لیے عملی کاوشیں کرنا ہوگی تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور وہ معاشی آسودگی کے بعد ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے استحکام پاکستان میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔کیونکہ معاشی طور پر خوشحال عوام ہی ریاست کوضمانت فراہم کرسکتے ہیں۔ہمیں ایسے معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد کرنا چاہیے جہاں ہم آہنگی ، برداشت، امن اور خوشحالی کا راج ہو اور جہاں لوگ امن سے رہ سکیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے سندہ اور پنجاب میں ایام محرم اور اربعین کے دن بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کی تقرری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ محرم نواسہ رسول ﷺ امام حسین عالی مقام ؑ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کو زندہ رکھنے کا مہینہ ہے جس میں پوری امت مسلمہ غم اور سوگ میں ڈوبی ہوتی ہے، ایام عزا میں الیکشن مہم اور پولنگ کا انعقاد تکلیف دہ امر ہے الیکشن کمیشن کوتاریخ کے اعلان سے قبل ان امور کو مدنظر رکھنا چاہئے تھا۔ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر کراچی مکمل بند اور سوگ کی کیفیت میں ہوتا ہے اس دن الیکشن ہونا محال ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن ایام عزا کے پیش نظر تاریخ میں ردوبدل کا اعلان کرے۔

در یں اثناء علامہ مقصودعلی ڈومکی نے بلوچستان بھر کی انتظامیہ کے نام اپنے خط میں محرم الحرام کے دوران قیام امن اور اخوت کے سلسلے میں اپنی تجاویز دیتے ہوئے تاکید کی کہ ایام عزا میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ خصوصا رات کے وقت مجالس اور جلوس کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔

دریں اثناء محرم الحرام کے سلسلے میں صوبائی عزاداری سیل کا اعلان کر دیاگیا ہے۔ صوبائی عزاداری سیل کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی ہوں گے ۔ جبکہ دیگر اراکین میں سید ظفر عباس شمسی، مولانا عبدالحق جمالی، آغا سہیل اکبر، شمن علی حیدری شامل ہیں، جبکہ ڈویژن، اضلاع اور تحصیل کی سطح پر بھی عزاداری سیل قائم کئے گئے ہیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویڑن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ضلعی سیکریٹری جنرل جناب عباس علی نے کہا ہے کہ عوام کے ہماری جماعت سے محبت اور ہماری حمایت کیلئے شکر گزار ہیں. کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے عوام بڑی تعداد میں ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں اور ہمارا حصہ بن رہے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات کی بھی خوشی ہے کہ علمدار روڈ کے ساتھ ساتھ ہزارہ ٹاؤن میں بھی ہمارے نمائندے مضبوط تر ہوں گے. ہزارہ ٹاؤن کے مین علاقوں کے جوانوں نے ہماری حمایت ظاہر کی ہے اور جلد از جلد ان کے لئے تمام تر وسائل کا انتظام کیا جائے گا اور ہزارہ ٹاؤن کے دیگر عوام بھی ہمارا ساتھ دے پائیں گے .انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جماعت سیاست کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہات زندگی میں بھی کام کر رہی ہے. جوانوں کی اخلاقی تربیت ہمارے اہداف میں سے ہیں. ان جوانوں کو ہی مستقبل میں وطن عزیز کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے انکی اخلاقی تربیت میں کسی قسم کی کوتاہی ہمارے مستقبل میں بھگاڑ کا باعث بن سکتا ہے اور انکی تربیت ہماری ذمہ داری ہے. اسکے علاوہ شعبہ تعلیم میں ہم مختلف سکولوں اور اداروں کو سپورٹ کر رہے ہیں تاکہ وہ مزید خدمات انجام دے سکے اور جہاں تک ہمارے دسترس میں ہے اور ہمارے لئے ممکن ہے ہم خدمات انجام دے رہے ہیں. بیان کے آخر میں انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ وہ تمام نو جوان حضرات جنہیں ہم سے امیدیں ہیں ہم انکے امیدوں پورا اتریں گے اور نا صرف وہ ہمارے جماعت سے مستفید ہونگے بلکہ خود بھی قوم کیلئے بڑا سرمایہ قرار پاکر قوم کے دیگر افراد کو اپنے آپ سے مستفید کریں گے.علاوہ ازیں ہزارہ ٹاون بروری میں بھی جوانوں کے مثبت سرگرمیوں کے لیے اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کی جائیں گی۔ تاکہ نوجوان نسل گمراہی اور دوسرے منفی سرگرمیوں سے بچ سکیں اور پاکستان کے نام دنیا کے ہر گوشے میں روشن کرسکیں۔

وحدت نیوز(کراچی) شہری حکومت کی جانب سے کالعدم جماعت کے رہنماﺅ ںکو دعوت دینے کی مذمت کرتے ہیں،کمیشنر کراچی و سندھ حکومت کے کالعدم جماعتوں سے روابط امن و امان کیلئے خطرہ ہے،کمشنرکی جانب سے بلائے جانے والے اجلاس میں کالعدم دہشتگرد جماعت کو دعوت دینا نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی ہے،حکومت آپریشن ضرب عضب کا دائرہ ملک بھر تک وسیع کرے ، امن و امان کے حوالے سے بلائے جانے والے اجلاس میں کالعدم جماعت کی نمائندگی کی مذمت کرتے ہیں،شہر قائد کالعدم دہشتگرد جماعت کے خلاف بے گناہ شیعہ و سنی علمائ و عوام کے قتل کے مقدمات قائم ہیں،نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم جماعت پر مکمل پابندی لگائی جائے۔ان خیا لات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل سید رضا نقوی نے وحدت ہاﺅس سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی جانب سے محرم الحرام کے حوالے بلائے جانے والے اجلاس میں کالعدم دہشتگرد جماعت ے رہنماءکو بلانا محرم الحرام میں شہر کے امن و امان کی سازش کی کو شش کی جارہی ہے حکومتی مشینری اگر شہر میں امن و امان کی خواہاں ہے تو ہزاروں بے گناہوں کے خون میں ملوث کالعدم دہشتگرد جماعت کے خلاف کاروائی کرے اور یہی وجہ ہے کہ ا یم ڈبلیو ایم و امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے کمشنر کراچی کی جانب سے بلائے جانے والے اجلاس میں کالعدم دہشتگرد جماعت کے رہنماء کے خطاب سننے سے قبل ہی بائیکاٹ کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ بائیکاٹ کا فیصلہ بے گناہ شیعہ و سنی مسلمانوںکے قتل میں ملوث کالعدم جماعت کے رہنما ءکو کمشنر کراچی کی جانب سے اہم اجلاس میں دعوت دینے پر لیا گیا اور ایسے اہم اجلاس سے خطاب کروانے کا مقصد شہری وسندھ حکومت کی کالعدم دہشتگرد جماعتوں سے وابستگی ظاہر کرتی ہے ،محرم الحرام مجالس و جلوس عزاءکے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی تمام تر ذمہ داری کمشنر کراچی و سندھ حکومت پر عائد ہوگی، محرم الحرام سے قبل حساس اداروں کی جانب سے ممکنہ دہشتگردی رپورٹ کے باو جود سندھ حکومت کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے خلاف ایکشن نہیں لے رہی جو قابل مذمت ہے۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) 8اکتوبر کے زلزلہ سے عبرت حاصل نہیں کی گئی، حکمران طبقہ عیاشیاں جبکہ مخلوق خدا ظلم ، نا انصافی کا شکار ہو رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے 8اکتوبر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا ، انہوں نے کہا کہ 8اکتوبر 2005کے زلزلہ سے عبرت نہیں لی گئی۔ حکمران طبقہ کی روز افزوں عیاشیوں میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ رائیونڈ ،بنی گالہ اور لاڑکانہ کی یاترا تو یاد رہتی ہے مگر افسوس غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ، مخلوق خدا ظلم ، ناانصافی ، غربت اور مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔ ملازمین اپنے حقوق کے لیے آئے روز ہڑتالیں کرتے ہیں ، حکمران یہاں موجود نہیں ہوتے کہ بات کر سکیں ، اور عوام پریشان حالی کا شکار رہتی ہے، ذرائع رسل و رسائل کے بجائے ہوائی سفر کے منصوبے ترتیب دیے جا رہے ہیں ، ہوائی اعلانات کے ذریعے دل بہلایا جاتا ہے ۔ سبز باغ دکھائے جاتے ہیں ، مگر مسائل کو حل کرنے کے بجائے مذید الجھا دیا جاتا ہے۔ علامہ تصور جوادی نے کہا کہ دیہی علاقوں کی موت بانٹتی سڑکیں حکمرانوں کی نظروں سے اوجھل ہیں ۔ ایک دفعہ وہ ان پر سفر تو کریں ، معلوم ہو جائے گا کتنی ترقی ہو رہی ہے۔آزاد کشمیر جو اپنی ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کر رہا ہے لیکن آزاد کشمیر کے عوام پر بھی لوڈ شیڈنگ کا عذاب مسلط کیا گیا۔ جو عوام جھیلنے پر مجبور ہیں ۔ اور حیرت کی بات یہ کہ یہاں جتنی لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے وہ باقی جگہوں سے زیادہ ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران و عوامی نمائندے خوف خدا کریں ، اور عوامی سہولیات کے کام کریں ، ایسانہ ہو کہ 2005سے کسی بڑی آفت کا سامنا کرنا پڑے ۔ انہوں نے حکمران طبقہ سے توبہ اور عوام سے شریعت محمدیؐ کے مطابق زندگی گزارنے اور تعلمات دین مبین ، دین اسلام پر عمل پیرا ہونے کی اپیل کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree