وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنماؤں بشمول علی حسین نقوی،مولانا صادق جعفری ،علامہ علی انور،علامہ مبشر حسن،زین رضا،حیدر زیدی،ناصر حسینی سمیت کارکنان نے بڑی تعداد نے پی آئی اے کے ملازم عنایت رضاکی نماز جنازہ شرکت کی اور رہنماؤں نے لواحقین سے ملاقات میں دلی ہمدردی اور اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی اورنجی اسپتال میں زخمی ملازمین و زرائع بلاغ کے نمائندگان کی عیادت کی اس موقع پر سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ نواز حکومت بادشاہانہ طرز عمل اپنائے ہوئے ہے ریاستی اداروں کی جانب سے ملازمین و صحافیوں پر تشدد غیر جمہوری اور امرانہ ہے،اپنے جائز حقوق کیلئے آواز اٹھانے والے ملازمین پر بربریت کی مثال قائم کی گئی مشکل کی اس گھڑی میں ملازمین کے ساتھ ہیں قومی اساسوں کی نجکاری سے ملکی نقصان ہے ، واقع میں بے گناہ قیمتی جانوں کے زئع پر اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف فلفور کاروائی عمل میں لائی جائے اور ملازمین کو انصاف دیا جائے ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف احتجاج کرنے والے ملازمین پرفائرنگ اور وحشیانہ لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس جمہوری تقاضوں کے منافی آمرانہ اقدام قرار دیا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت عوام سے احتجاج کا بنیادی حق بھی چھیننا چاہتی ہے۔بے گناہ ملازمین کی پولیس کے ہاتھوں مبینہ ہلاکت پر متعلقہ حکام کے خلاف عدالتی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے اور ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ قومی اداروں میں مسلسل خسارہ حکومت کی ناکامی اور نا اہلی ہے۔وطن عزیز کو معاشی طور پر مستحکم کرنے میں حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جس کی بنیادی وجہ بڑے بڑے قومی اداروں کے کلیدی عہدوں پر نا اہل افراد کی تعیناتی ہے۔ ایک طرف قومی ایئر لائن میں خسارے کا رونا رویا جا رہا ہے اور دوسری طرف حکومت نے ایک غیر ملکی کو پچاس لاکھ روپے ماہانہ پر ملازمت دے رکھی ہے ۔قومی وسائل کو مال غنیمت کی طرح لوٹنے کا یہ باب اب بند ہو چاہیے۔قومی ادارے ملک و قوم کا اثاثہ ہیں ۔یہ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں کہ ان کی بندر بانٹ کی جائے ۔قومی اداروں کی حفاظت اور ان کی اعلی انتظامی پوسٹون پر باصلاحیت لوگوں کی تعیناتی حکومت کی ذمہ داری ہے تاکہ اداروں کو نفع بخش بنایا جا سکے۔پی آئی اے سمیت تمام قومی اداروں ہماری طرف سے ہر اس فیصلے کی سخت مخالفت کی جائے گی جس میں ادارے کے ملازمین کی مرضی شامل نہ ہو۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران دہشت گردی کے دو مختلف واقعات میں سینئر صحافی آفتاب عالم اور جیو نیوز کے انجینئر ارشد جعفری کی ٹارگٹ کلنگ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اقدام قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافی برادی کے افراد کو یوں نشانہ بناکر حق و سچ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔دہشت گرد عناصر خواہ کسی بھی روپ میں ہوں ان کے خلاف حق وصداقت کے علمبردار اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔کراچی میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن اپنے منطقی انجام سے قبل کسی صورت ختم نہیں ہو گا۔کراچی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں کالعدم مذہبی جماعتیں ملوث ہیں۔ان جماعتوں کے خلاف بھی آپریشن کیا جانا چاہیے جو نام بدل کر فرقہ وارنہ سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔حکومت سیاسی مصلحتوں کوبالائے طاق رکھتے ہوئے قانون و انصاف کی بالادستی کو یقینی بنائے۔ماضی میں سیاسی مفادات کے حصول کے لیے پورے ملک کو ان قوتوں کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا جو کھلم دہشت گرد عناصر کی حمایت کرتے رہے جس سے ملک دشمن عناصر کے حوصلوں کو تقویت ملی۔کراچی میں امن و امان کے حقیقی قیام کے ایسے تمام عناصر کے خلاف بلا تخصیص اور فوری کاروائی انتہائی ضروری ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے مر کزی سیکر ٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی کاکراچی کے علاقے بہادرآبادمیں ایم کیو ایم کے رہنماء رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کی پر مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک بھر میں کالعدم دہشتگرد جماعتوں کا اثر بڑھتا جا رہا ہے۔ ایک روز قبل دہشتگردوں کی جانب سے وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جانا اور آج کراچی میں دہشتگردوں کی جانب سے ایم کیو ایم کے رہنماء رشید گو ڈیل کو نشانہ بنانا ملکی امن تباہ کرنے کی سازش ہے۔افسوس نا ک واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔و حدت ہاؤس کراچی سے جاری بیان میں کہا کہ ملک دشمن دہشتگردعناصر کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب نے ملک میں دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے لیکن ا بھی بھی چند شہروں میں ان کی بزدلانہ کاروئیاں جاری ہیں اور ان ملک دشمن کالعدم دہشتگرد جماعتوں کا نشانہ محب وطن شہری اور عوامی خدمت گزار بن رہے ہیں ۔نا صر عباس شیرازی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک کی دیگر شہروں کی طرح شہر قائد میں کالعدم دہشتگرد جماعتوں کا اثر بڑھتا جا رہا ہے حکومت کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے خلاف فوری آپریشن کا آغاز کرے رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے میں ملوث دہشتگردوں کی جلد از جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے ،رشید گو ڈیل کی جلد صیحتیابی کیلئے دعا گو ہیں عوام سے دعائے صحت کی اپیل کرتے ہیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں ڈویژنل سیکریٹری جنرل عباس علی موسوی نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف بیان دینے کی اجازت کسی بھی سیاسی یا عام آدمی کو حاصل نہیں۔ تنقید کرنے کی بھی حدود متعین ہے۔ تاہم دیکھنا ہوتا ہے کہ تنقید کس حد میں رہ کر کی جاتی ہے۔ یہاں اصلاحات کی ضرورت ہیں کسی کو اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے جس کا تعین آئین میں واضح طور پر کیا جاچکاہے۔ اگر کوئی بھی اپنی حدود سے تجاوز کرتا ہے تو اس سے صرف تباہی حاصل ہوگی۔کوئی بھی شخص یہاں آئین اور قانون سے بالاتر نہیں۔

انہوں نے مذیدکہا کہ الطاف حسین کا بیان سراسر غیر سیاسی اور قابل مذمت ہے۔ جس ملک نے انہیں عزت دی ، شہرت دی اور ایک نام دیا آج وہ اس کے خلاف اس طرح کے بیانات دے کر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ انہوں نے بیان میں واضح طور پر دوسرے ملک کو دعوت دی کہ وہ یہاں مداخلت کرے جو بھی کسی سیاسی و جمہوری شخص کو زیب نہیں دیتا کیونکہ ایسے بیانات کی اجازت جمہوری سیاست میں نہیں ہے۔ ہم اس کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ وہ ایسے بیانات سے گریز کریں جس سے دنیا بھر میں پاکستان کی ہرزہ سرائی ہوں ۔سیاست میں ریاست پر منفی بیانات کی اجازت نہیں ہوتی جس طرح انہوں نے ملک اور اداروں کے خلاف بیانات دیے وہ قابل افسوس ہے۔ جہاں خود کو سیاسی کارکن کہتے ہیں وہیں اس طرح کے بیانات ان کی جماعت اور کراچی کے لوگوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ انہیں ایسے بیانات دینے کی ضرورت نہیں، اگر وہ مثبت سیاست کو فروغ دیں گے تو اس کے ثمرات ملک کو حاصل ہوسکتے ہیں۔ منفی اقدامات کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جاسکتی ۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات مظاہر شگری کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے بارے آئے روز نئے انکشافات نے موجودہ نظام پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کے لئے ملکی دولت لوٹنا تو معمول کی بات تھی اب دشمن ملک سے امداد لینے کی باتیں ناقابل قبول ہیں، انہوں نے کہا کہ ضرورت اس مر کی ہے کہ اس سنجیدہ معاملہ کی جلد از جلد صاف شفاف تحقیات کروائیں جائیں تاکہ قوم جان سکیں کہ ان کا مستقبل کن لوگوںہاتھوں میں ہے،آئے دن نئے انکشافات حکومت کے لئے بھی ایک بہت بڑا چیلنج ہے دیکھنا یہ ہوگا کہ اب مسئلہ پر حکومت کی جانب سے کیا رد عمل سامنے آتاہے۔مظاہر شگری نے نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ ان انکشافات کو سیاسی جنگ کا حصہ نہ بنایا جائے موجودہ حالات میں ملک سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاسی انتشار کا تمام تر فائدہ شدت پسندوں کو ہوگاتاہم قومی اداروں کو چاہئے کہ بغیر کسی دباؤ کے ان خبروں کی تصدیق کریں۔

Page 4 of 5

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree