وحدت نیوز(بھکر) ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بھکرسفیر حسین خان شہانی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی ذمہ دار سیاسی و مذہبی جماعت کی طرف سے اس طرح کے غیر جمہوری طرز عمل کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔ پاکستانی میڈیا اپنے فرائض کی ادائیگی پوری دیانت داری کے ساتھ کر رہا ہے ۔ کوئی بھی محب وطن جماعت کسی بھی ایسے اقدام کی قطعاً ہمایت نہیں کرتی جو پاکستان کی نظریاتی سرحدوں سے متصادم ہو۔ پرامن جدوجہدکرنا، وطن عزیز کی سلامتی کے لئے عملی اقدامات کرنا اور ملک دشمن قوتوں کے چہروں سے ہمیشہ نقاب اٹھانا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی بنیادی پالیسی کا حصہ ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی وصوبائی اور تمام تر ضلعی ذمہ داران و کارکنان اے آر وائی نیوز چینل پر حملے اور ملک دشمن نعرے لگائے جانے پر سخت مذمت کرتے ہیں ۔ ارض پاک ہماری شناخت اور ہمارے اسلامی تشخص کانگہبان ہے۔ پاکستان کے خلاف نعرے ملک دشمن قوتوں کی شر انگیزسوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کو کسی شرانگیزی کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ مزید کہا کہ ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے مطالبات منوانے کے لئے آئینی و قانونی راستے کا استعمال کریں ۔ میڈیا کے معاملات میں بے جا مداخلت نامناسب اور صحافیوں کی پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ ہے۔ جس کو مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان ناپسندیدہ عمل و فکر قرار دے چکے ہیں ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان وطن عزیز کی سلامتی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل انجینئر رضا امام نقوی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سالمیت و بقاء کے دشمن حکومتی و ریاستی اداروں کی صفوں میں بھی موجود ہیں، یہ عناصر ملک و قوم کے لئے سنگین خطرہ ہیں، انہی عناصر نے پشت پناہی سے کالعدم دہشتگرد تنظیمیں کراچی سمیت ملک بھر میں کھلے عام فعالیت جاری رکھے ہوئے ہیں، ملکی سالمیت و استحکام کیلئے لازمی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کیا جائے اور کالعدم دہشتگرد تنظیموں اور انکی ہر سطح پر سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس کراچی میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انجینئر رضا امام نقوی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد سے گریز اور دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے حکومت اور ریاستی اداروں کی غفلت ملکی سالمیت و بقاء کیلئے خطرناک اور انتہائی تشوشناک ہے، حکمران اور ریاستی ادارے ہوش کے ناخن لیتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق مکمل عملدرآمد کو فی الفور یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کالعدم دہشتگرد تنظیموں نے ایک بار پھر شیعہ جوانوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے، دہشتگرد عناصر موجودہ صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہر قائد کی فضا کو خراب کرکے نفرت کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں، لہٰذا حکمران اور ریاستی ادارے اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی کھلے عام فعالیت کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کریں، دہشتگرد عناصر کو کسی قسم کی سرگرمیوں کی اجازت دینا شہر کے امن کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔
وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین امور خارجہ کے دفتر سے جاری بیان میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجۃالاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے سیاسی جماعت کے سربراہ کے پاکستان مخالف نعرے پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مردہ باد کا نعرہ در حقیقت پاکستانی قوم کی عزت ووقار پر حملہ ہے ۔ حکومتوں اور سیاسی لیڈران اور افسران پر مہذب تنقید ہر شہری کا حق ہے پر احتجاج اور تنقید کے آڑ میں مادر وطن کی توہین پاکستان مخالف عالمی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔ارباب اختیار کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملک کے دشمنوں کے خلاف موثر قدم اٹھائے ،اور ملک کے اہم ستون میڈیا پر حملہ کرنے والے شرپسند دہشت گردوں کے خلاف فوری کاروائی کریں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ ملک کی سالمیت و استحکام ہمیں ہر شے پر مقدم ہے اس پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔کوئی بھی محب وطن جماعت پُر تشدد سیاست کی کبھی حمایت نہیں کر سکتی۔اپنے حقوق کے حصول کے لیے پُرامن احتجاج کی شکل میں آئینی جدوجہد ہی بہترین راستہ ہے۔نااہل حکمرانوں کی غیر دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث وطن عزیز کوعدم استحکام،احساس محرومی، لاقانونیت،نا انصافی اور ریاستی اداروں کے جبر جیسے لاتعداد مسائل نے جھکڑ رکھا ہے۔وطن عزیز کسی ایسے اقدام کا متحمل نہیں ہے جس سے انارکی اور انتشار کو تقویت ملے۔ملک دشمن عناصر ہمیں داخلی سازشوں کا شکار کر کے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ ان عناصر کو شکست دینے کے لیے ملک کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو دانشمندی اور بصیرت کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔وطن عزیز کی سالمیت و بقا کے دشمن حکومتی صفوں میں بھی موجود ہیں۔یہ عناصر ملک و قوم کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ جب تک ان کا محاسبہ نہیں کیا جاتا تب تک ملک میں امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ اس وطن کو کسی مخصوص فکر یا مسلک کی جاگیر نہیں بننے دیا جائے گا۔ پاکستان میں بسنے والے ہر شخص کو بلاتخصیص مذہب و مسلک یہاں برابری کے حقوق حاصل ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ہمارے مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کے باوجود تساہل برتا جا رہا ہے۔اس بدعہدی کے خلاف 2ستمبر کو مجلس وحدت مسلمین نے لاہور وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔اس دھرنے میں کارکنوں کی بھرپور شمولیت ہو گی اور آئندہ لائحہ عمل کا اعلان دھرنے میں ہی کیا جائے گا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے اے آر وائی نیوز چینل پر حملے اور ملک دشمن نعرے لگائے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ذمہ دار سیاسی و مذہبی جماعت کی طرف سے اس طرح کے غیر جمہوری طرز عمل کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ ارض پاک ہماری شناخت اور ہمارے اسلامی تشخص کا نگہبان ہے۔پاکستان کے خلاف نعرے ملک دشمن طاقتوں کی تقویت کا باعث ہیں۔سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کو کسی شر انگیزی کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔انہوں نے کہا پاکستانی میڈیااپنے فرائض کی ادائیگی پوری دیانتداری کے ساتھ کر رہا ہے۔ ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے مطالبات منوانے کے لیے آئینی و قانونی راستے کا استعمال کریں۔میڈیا کے معاملات میں بے جا مداخلت نامناسب اور صحافیوں کی پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ ہے۔کوئی بھی محب وطن جماعت کسی بھی ایسے اقدام کی قطعاََ حمایت نہیں کرتی جو پاکستان کی نظریاتی سرحدوں سے متصادم ہو۔انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق کے لیے پُرامن جدوجہد مجلس وحدت مسلمین کی بنیادی پالیسی کا حصہ ہے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی میں حساس ادارے کے اہلکاروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کالعدم جماعتوں کے خلاف فوری اور موثر آپریشن کا آغاز کیا جائے جو نام بدل کر اب بھی اپنی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا ملک دشمن عناصر کی آنکھوں میں ہر وہ طاقت کھٹکتی ہے جس وطن عزیز کے استحکام اور دفاع میں پیش پیش ہو۔ملکی مفادات کے منافی سرگرم عناصر ماہ رمضان کے دوران جہاد فی سبیل اللہ کے نام پر سر عام چندے وصول کرتے رہے ہیں۔ حکومت ان افراد سے پوری طرح آگاہ ہے جو ملک کو عدم استحکام کا شکاربنانے کے لیے فرقہ واریت،لسانیت اور نفرتوں کے بیج بونے میں مصروف ہے۔ہر وہ شخص اور جماعت قابل گرفت ہے جو ریاستی رٹ کو چیلنج کرتے ہوئے ریاست کے شہریوں کے لیے عدم تحفظ اور امن و امان میں خلل پیدا کرنے کا ذمہ دار ہے۔ان مذموم عناصر کے خلاف کاروائی میں پس وپیش ذمہ داران کی پیشہ وارانہ فرائض سے بد دیانتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد قوتوں نے پاکستان کے کاروباری مرکز کراچی کو بد امنی کا شکار کر کے وطن عزیز کو اقتصادی لحاظ سے غیر مستحکم کیا ہے۔وطن عزیز کے استحکام ، سالمیت اور بقا کے لیے دہشت گردوں کی بیخ کنی اولین ضرورت ہے۔علامہ ناصر عباس نے شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔