The Latest
وحدت نیوز(حیدرآباد) ہرسال کی طرح اس سال بھی ہفتہ وحدت کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے فلاحی پراجیکٹ مدرسہ و تعلیم بالغاں ام ابیھاؑ سکول میں جشن صادقینؑ کا اہتمام کیا گیا جس میں طالبات نے تلاوت ھدیہ نعت و منقبت کے ذریعے اظہار عقیدت کیا ۔محفل میلاد میں محترمہ سیمی نقوی مرکزی سیکرٹری روابط ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و معلمہ ام ابیھا سکول و مدرسہ نے خطاب کرتے ہوۓ فضائل و سیرتِ حبیب خدا (ص) و امام جعفر صادق (ع) بیان کی ان کا کہنا تھا کہ حضور صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سیرت طیبہ اور پاکیزہ کردار حق اور فلاح کے متلاشیوں کے لیے سرچشمہ ھدایت ہے۔
انھوں نے کہا کہ پیمبر اکرم (ص) کے بعد ان کے اھل بیت ع نے اپنی سیرت اور عملی زندگی سے لوگوں کی راھنمائ فرمائ اور دین مبین کی خدمات انجام دیں جن میں سے ایک ہمارے چھٹے امام ، امام جعفر صادق ع کی ذات ہے جو سیرت و کردار ، گفتار و رفتار ، علم و حلم تمام اوصاف حسنہ میں رسول خدا(ص) سے مماثلت رکھتے ہیں اختتام محفل پر سکول اور مدرسہ میں ریگولر آنے والی طالبات میں ان کی حوصلہ افزائ کے لیے تحائف تقسیم کیے گئے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہورشعبہ خواتین بیدیاں روڈ یونٹ کی جانب سے ولادت باسعادت سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و امام جعفر صادق علیہ السلام کے موقع پر محفل میلاد کا انعقاد کیا گیامحترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور نے فضائل و مناقب ختمی مرتبت آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم و امام جعفر صادق علیہ السلام بیان کیے۔
محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ آج کا دن صادقین علیہم السلام سے منسوب ہے ۔پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی (ص)کی ذات اقدس و اہلبیت علیہم السلام خداوند متعال کے جمال و کمال کا مظہر ہیں ۔اہل بیت کا دامن تھامنا اور ان سے تمسک کرنا قرآن و سنت کی صحیح شناخت کا حقیقی راستہ ہے۔ شرکاۓ محفل سے خطاب کرتے ہوئے۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ مبارک ایام جہاں ہمارے لیے خوشی و مسرت کا باعث ہیں وہیں ان عظیم ھستیوں کا کردار حسنہ ہمیں عمل کے ذریعے راہ نجات کی طرف دعوت دیتا ہے۔
وحدت نیوز(رجوعہ سادات) جامعہ بعثت رجوعہ سادات میں عظیم الشان جشن ولادت صادقین حضرت محمد مصطفیؐ و امام جعفر صادق علیہ سلام کا انعقاد ھوا جس میں جامعہ کی طالبات کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری شعبہ ورکنگ وومن محترمہ ڈاکٹر ردا فاطمہ اور رجوعہ سادات کے یونٹس کی مومنات نے شرکت کی ۔
میلاد سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی اور جامعہ بعثت کی پرنسپل محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے خطاب کیا اور شان رسالت مآب صل اللہ علیہ وآلہ وسلم بیان کرتے ہوۓ ان کا کہنا تھا پیامبر اکرم (ص) پوری کائنات کے لیے رحمت بن کر تشریف لاۓ۔ انسانی زندگی میں تزکیہ نفس ہو یا مادی ترقی ، معنوی کمالات کو حاصل کرنا ھو یا دنیاوی زندگی کی روش ، غرض یہ کہ ہر شعبے میں تمام عالم انسانیت کے لیے ایک مکمل مثال ہمارے لیے ذات کریم حضرت محمد مصطفی (ص) میں موجود ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ صادق الامین پیمبر ع کے جانشین کو بھی صادق ھونا چاہئیے امام جعفر صادق ع تمام اوصاف و کمالات میں اپنے جد رسول خدا (ص) کی شبیہ ہیں۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گڑھی شاہو یونٹ لاہور میں رھبر کبیر امام خمینی رح کے فرمان پرعمل کرتے ہوۓ ہفتہ وحدت کے سلسلے میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ محترمہ عظمیٰ نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور نے محفل میلاد سے خطاب کیا۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ عظمی نقوی نے فضائل و مناقب ختمی مرتبت آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیان کیے۔
پیام وحدت دیتے ہوۓ ان کا کہنا تھا کہ اگر تمام مسلمان مسالک متحد ہو کر ایک امت بن جائیں تو یقیناً ناقابل شکست طاقت بن کر ابھریں گے۔ آپس میں اتحاد و یگانگت ، بھائی چارہ اور رواداری و مساوات قائم کرکے مسلمانان عالم اپنا کھویا ہوا تشخص و وقار اور تمام اقوام پر غلبہ و حاکمیت دوبارہ پا سکتے ہیں محفل میلاد میں اہلسنت و اہل تشیع خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین فیصل آباد کی جانب سے گستاخ امام زمانہ عج عبدالستار جمالی کے خلاف ضلع کونسل فیصل آباد میں احتجاجی مظاھرہ کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ملعون عبدالستار جمالی کی فرزند رسول اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم امام مھدی علیہ سلام کی شان میں کی گئ گستاخی پر پرزور مذمت کی۔
اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب نے حکومت وقت کو مخاطب کرتے ہوے کہا کہ ہم محب وطن پاکستانی ہیں اور احتجاج ہمارا حق ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم پر امن پاکستانی ہیں لیکن ہم کسی صورت توھین رسولؐ خدا و اھلبیت رسولؐ برداشت نہیں کرینگے اھلبیت علیھم السلام اور رسول خدا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آخری جانشین اور شیعان اھلبیت ع کے آخری امام ، امام مھدی علیہ سلام کی حرمت پر ھماری جانیں قربان ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ توھین امام مھدی عج دراصل توھین رسالت مآب (ص) ہے حکومت کو چاہیے کہ شجرہ خبیثہ کی مثال بننے والے اس گستاخ کو جلد از جلد پھانسی کی سزا دی جاۓ اور اس کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات محترمہ سیدہ نرگس سجاد جعفری صاحبہ نے زائرین کے لئے لگائے شعبہ خواتین کی جانب موکب میں خواتین کےایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام مھدی (عج) ہم سب مسلمانوں کے امام ہیں اور وطن عزیز بسنے والے سب مسلمانوں کے نزدیک ایک بہت ہی باعظمت شخصیت اور اعلیٰ مقام کے مالک ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ سب ان کے ظہور کے منتظر ہیں۔ حتیٰ کہ غیر مذہب بھی اس امام برحق کے احترام کے قائل ہیں ۔ دادو سے تعلق رکھنے والے اس تکفیری سوچ کے مالک مجرم کو صرف گرفتار کرنے سے کچھ نہیں ہو گا ۔ اس ملعون شخص نے امام کی شان میں گستاخی کرکے کروڑوں مسلمانوں کے دل چھلنی کیے ہیں ۔ اس کو فی لفور قرار واقعی سزا ملنی چاہیے ۔
امام خمینی ؒکے فرمان پر اس سال پاکستان میں ۱۲ سے ۱۷ ربیع الاول تک ہفتہ وحدت کو ہفتہ اخوت کے طور پر منایا جائے گا ۔ میں تمام خواہران سے گزارش کروں گی کہ اس دوران معاشرے میں پائی جانے والی ایسی تکفیری سوچ اور امام مہدی (عج) کی شان میں گستاخی کا مرتکب عبدالستار جمالی کے خلاف اپنی آواز بلندرکھیں اور آگاہی دیں کہ اس قسم کی گستاخانہ حرکتیں پاکستان میں انتشار کو ہوا دینے اور شیعہ وسنی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کے لئےانجام دی جارہی ہیں، جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی سےوحدت ہاؤس میں محترمہ ثروت شجاعت صاحبہ پرنسپل اینڈ ماسٹر مونٹیسوری ٹیچر ٹریننگ،وائس چیئرپرسن پنجاب لائبریریز فاؤنڈیشن نےخصوصی ملاقات کی۔
اس موقع پر محترمہ عظمیٰ نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور بھی ہمراہ موجود تھیں۔ملاقات میں محترمہ ثروت شجاعت صاحبہ کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی وحدت کانفرنس میں شرکت کے لیے دعوت نامہ پیش کیا گیا۔مختلف تنظیمی و اصلاحی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اور فوکل پرسن حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی سید اسدعباس نقوی نے مجلس وحدت مسلمین لاھور شعبہ خواتین کی اراکین کابینہ سے خصوصی ملاقات کی۔
مرکزی پولیٹیکل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم سید اسد عباس نقوی نے محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور سے وحدت ہاؤس میں خصوصی ملاقات کی۔
اس موقع پر محترمہ عظمیٰ نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل،محترمہ حمیرا سیکریٹری شعبہ سیاسیات اور محترمہ نگین رضوی میڈیا سیکرٹری بھی موجود تھیں۔اس موقع پر 17 نومبر کو لاہور میںوحدت کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے آراء و تجاویز پیش کی گئیں۔
محترمہ حنا تقوی نے پارٹی کی سماجی،مذہبی و سیاسی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کرنے پر زور دیا۔محترم اسد نقوی کا کہنا تھا کہ ہمیں مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم پر لوگوں کو نظریات و افکار کے ذریعے اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔ پارٹی ورکنگ کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے تحت یوم زینبؑ ویوم سکینہ ؑ کا انعقاد امام بارگاہ ٹنڈو باگومیں کیاگیا۔اس پروگرام میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما محترمہ سیمی نقوی اور محترمہ غزالہ جعفری نے شرکت کی ۔بچیوں میں جناب سکینہ ع کے حالات زندگی پر سوالنامہ ارسال کردیا گیا تھا چند ہفتوں پہلے اس سوال نامے کے مطابق سوال و جواب کا مقابلہ ھوا جس میں بہترین جوابات دینے والی بچیوں میں جناب سکینہ ع کے گوشواروں کا پرسہ دیتے ھوئے اور جناب زینب ع کی چادر کا ماتم کرتے ھوئے بچیوں، میں بالیاں، اسکارف ھدیہ کیےاندھرے زندان کی یاد سے دل کو زندہ رکھتے ھوئے امام بارگاہ میں چراغاں کیاگیا ۔ محترمہ سیمی نقوی نے کہاکہ آج جو کربلا زندہ ہے وہ خطبات جناب زینب ع کی بدولت اور جناب سکینہ ؑ کی بے مثال قربانی کی بدولت ہے ۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے ڈیفنس فیز 2, سنگھ پورہ،واشنگ لائن،اقبال پارک اور گلشن علی میں مجالس عزا سے خطاب کیا۔ان مجالس عزا میں ایام شہادت امام زین العابدین علیہ سلام کی مناسبت سے سیرت و کردار ، عبادت و جھاد اور دعا و مناجات کے ذریعے معاشرہ و امت کی اصلاح و تربیت اور احکام الہی کے نفوذ کے لیے امام سجاد ع کے فرائض امامت و دینی خدمات بیان کیں۔ دوران عبادت امام سجاد علیہ السلام کی اپنے معبود کی بارگاہ میں کیفیت بیان کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ جب امام زین العابدین علیہ السلام وضو سے فارغ ہوتے اور نماز کا ارادہ کرتے تو آپ کے بدن میں کپکپی اور اعضاء و جوارح میں لرزا طاری ہو جاتا جب آپ سے اس کے متعلق سوال کیا جاتا تو فرماتے وائے ہو تم پر کیا تمہیں معلوم نہیں کہ میں کس پروردگار کی بارگاہ میں کھڑا ہو رہا ہوں اور کس ذات سے مناجات کرنے لگا ہوں۔ان مجالس عزا میں مومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔