جنگ ستمبر 1965کے سپہ سالار جنرل موسیٰ ہزارہ کے نام سے اسلام آباد کی کسی شاہراہ کو منصوب کیاجائے، علامہ ہاشم موسوی

07 ستمبر 2018

وحدت نیوز (کوئٹہ)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی اور دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاک فوج کے جوانوں کی شجاعت ،جرات ایثار قربانی اورجذبہ شہادت سے سرشار وطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔6 ستمبر 1965پاکستان اور ہندستان کی جنگ میں بلوچستان کے عظیم سپوت اس وقت کے آرمی چیف جنرل محمد موسیٰ خان ہزارہ کی بہترین قائدانہ صلاحیتوں اور جنگی حکمت عملی کی داستانیں آج بھی زبان خاص وعام ہیں۔

شیعہ ہزارہ قوم اپنے دوسرے تمام ھم وطن پاکستانی بھائیوں کے ساتھ مل کر مادر وطن کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمیشہ جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہے ہیں اور اس کے بعد بھی اپنی دھرتی ماں پاکستان کی انچ انچ کا دفاع کرتے رہیں گے انشاء اللہ۔ 6 ستمبر کے دن تمام اخبارات الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے قائد اعظم محمد علی جناح(رح)کے فرمان کے مطابق اتحاد،یقین محکم اورتنظیم کو یقینی بنانے کیلئے قومی یکجہتی اور پاک فوج کی لازوال قربانیوں پر مبنی پروگرامز ترتیب دینا چاہیئے۔تاکہ نئی نسل کو اپنی قومی تاریخ سے واقفیت اورجزبہ حب الوطنی میں اضافہ ہو۔

ہم مرکزی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ کہ جنرل محمد موسی خان جیسے تمام قومی ہیروں کی یاد کو تازہ رکھنے کیلئے اسلام آباد اور دیگر شہروں میں شاہراہوں کو انکے نام سے منسوب کیا جائے۔اسی طرح اسلام آباد کے کسی شاہراہ کو مرحوم جنرل محمد موسی خان کے نام سے منسوب کیا جائے تاکہ پوری پاکستانی قوم اپنے پاک فوج کے عظیم سپہ سالار کو ہمیشہ کیلئے یاد رکھیں۔ہم مرکزی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ کہ جنرل محمد موسی خان جیسے قومی ہیروں کی یاد کو تازہ رکھنے کیلئے اسلام آباد میں کسی شاہراہ کو مرحوم جنرل محمد موسی خان کے نام سے منسوب کیا جائے تاکہ پوری پاکستانی قوم اپنے پاک فوج کے عظیم سپہ سالار کو ہمیشہ یاد رکھیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree