Print this page

ایک سازش اور منصوبہ بندی کے تحت ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے، ناصر عباس شیرازی

10 اکتوبر 2017

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ایک طرف ملت جعفریہ کو دہشتگردی کا سامنا ہے تو دوسری طرف محب وطن افراد کو بے بنیاد اور غیر آئینی و قانونی طور پر کئی سالوں سے لاپتہ کیا جا رہا ہے، ایک سازش اور منصوبہ بندی کے تحت ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے، ہم مجاہد عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی کی جانب سے کراچی سے شروع کی جانے والی جیل بھرو تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہیں، خوش آئند بات یہ کہ اس جیل بھرو تحریک میں تمام جماعتیں متحد ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی گرفتاری دیں گے، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام منعقدہ 41 ویں ''مہدویت اُمید بشریت '' کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سید ناصر عباس شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان سے محبت اور اس کے لئے قربانیاں دینے کی سزا دی جا رہی ہے، دشمن جان لیں کہ یہ قوم کراچی سے پاراچنار اور خیبر سے گلگت تک متحد ہے، اگر ہمارے لاپتہ جوانوں کو رہا نہ کیا گیا تو ملک گیر ''جیل بھرو'' تحریک شروع کریں گے جو حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دے گی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree