Print this page

ناصرشیرازی کی جانب سے دائررانا ثناء اللہ کی نااہلی کیلئے انٹرا کورٹ اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست منظور

09 نومبر 2017

وحدت نیوز(لاہور) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی نااہلی کیلئے انٹرا کورٹ اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست منظور کر لی گئی۔ ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ سماعت کریگا۔ انٹرا کورٹ اپیل مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل  ناصر عباس شیرازی نے ایڈووکیٹ فدا حسین رانا کی وساطت سے دائر کی، جس میں چیف سیکرٹری پنجاب، وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور الیکشن کمیشن پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے۔ اپیل کنندہ نے موقف اختیار کیا کہ رانا ثناء اللہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن جوڈیشل کمیشن کے سربراہ کے بارے میں بیانات دیئے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور رانا ثناء اللہ کو فوری طور پر صوبائی اسمبلی کی نشست سے نا اہل کرے۔ واضح رہے پٹیشنر ناصر عباس شیرازی کے اہل خانہ کا موقف ہے کہ انہیں واپڈا ٹاؤن لاہور سے رانا ثناء اللہ کے ایماء پر اغواء کرکے پنجاب پولیس کے مخصوص اہلکاروں نے نجی عقوبت خانے میں مبحوس کر رکھا ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree