Print this page

جنگی طاقت کے اعتبار سے بھارت کا دنیا کی چوتھی بڑی طاقت بن جاناعالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

08 مارچ 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ جنگی طاقت کے اعتبار سے بھارت کا دنیا کی چوتھی بڑی طاقت بن جاناعالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔دنیا کی جدید افواج اور فوجی طاقت کا تجزیہ کرنے والے عالمی تحقیقاتی ادارے ’’گلوبل فائر‘‘ کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کا غیر معمولی دفاعی بجٹ ،عسکری قوت میں اضافہ اور آلات حرب کی وسیع پیمانے پر خرید وفروخت کا مقصد اس کے عزائم سے واضح ہے۔خطے میں امن کا قیام کے لیے طاقت کے توازن کو برقرار رکھناانتہائی ضروری ہے ۔بھارت کی عسکری برتری اس کے دماغی فتور میں اضافے کا باعث بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ناقابل تسخیر ہے۔ہمارے جذبہ ایمانی کا کوئی قوت جم کر مقابلے کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا پاکستان چین اقتصادی راہدری بھارت کی تکلیف کا اصل سبب ہے۔پاکستان کی ترقی و استحکام کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہے۔بلوچستان میں دہشت گردی کی کاروائیاں سی پیک کے خلاف سازشوں کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت اور فوج کی مشترکہ کوششیں ہی بار آور ثابت ہوں گی۔ ریاستی اداروں اور حکومت کے مابین کسی بھی قسم کا تناؤ ریاست کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی تمام تر توجہ قومی ترقی پر مرکوز کرنا ہو گی ۔اقتصادی راہدری کو جلد سے جلد فعال کرنے کی ضرورت ہے ۔سی پیک کے ثمرات سے ہماری نسلیں بھی مستیفد ہوں گی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree