Print this page

جب خوف اور ڈر معاشرے پر حاوی کردیاگیا تھا تو جناب سیدہؑ نے اس نظام جبرکے خلاف آواز اٹھائی،علامہ راجہ ناصرعباس

20 مارچ 2018

وحدت نیوز(کراچی) خاتون جنت حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا کااسوہ تمام عالمین بلخصوص خواتین کے لئے مشعل راہ ہے، معرکہ حق وباطل میں جب ہر طرف خوف اور سکوت چھاجائے ان حالات میں کنیزان فاطمتہ الزہراؑ کو ڈرنا نہیں چاہئے ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ زہرا نقوی نے ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کے زیراہتمام المحسن ہال میں منعقدہ جشن عبادات وسیرت خاتون جنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے مزید کہاکہ اگر ہم پاکستان میں سیدہ کونین ؑ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق قیام کریں تو خواتین کو ان کا جائز مقام دلواسکتے ہیں، آج خواتین سے ان کی شناخت چھینے کی کوشش کی جارہی ہے، ان کو مغربی ثقافت میں ڈھالنے کی بھر پور کوشش کی جارہی ہے، ایسے وقت میں کنیزان سیدہ زہراؑ کو چاہئے کہ وہ اپنے آپ کو ایک بہترین رول ماڈل میں ڈھالیں اور بی بی ؑ کے اسوہ حسنہ کو نمونہ عمل قرار دیں ۔انہوں نے کہاکہ بی بی فاطمہ ؑ نے بتایا کہ جبر استبدادکے آگے کبھی سر نہیں جھکانا، رسول خداﷺ کی رحلت کے بعدجب باطل حق پر غالب آیاتو سوائے چند مخلصین کے سب نے خاموشی اختیار کی ایسے وقت میں بی بی ؑ نے یہ رسم قائم کی کہ جب خوف اور ڈر معاشرے پر حاوی کردیاگیا تھا تو انہوں نے اس نظام جبرکے خلاف آواز اٹھائی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree