Print this page

ناصرشیرازی کی سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات ،بہنوئی کے انتقال پر تعزیت

08 مئی 2018

وحدت نیوز (ملتان)  مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلین ناصر عباس شیرازی کی پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ۔ان کے بہنوئی اور موسی پاک دربار کے گدی نشین مخدوم وجاہت گیلانی کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی ۔دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلین صوبہ جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی،صوبائی سیکرٹری سیاسیات برادر سخاوت حسین اور برادر محسن نقوی بھی موجود تھے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree