Print this page

علامہ راجہ ناصرعباس کی ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستا ن کے رہنما آغاعلی رضوی کو شیڈول فورمیں ڈالنے کی مذمت

09 جولائی 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل اور عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کے چیئرمین آغا علی رضوی کو شیڈول فورمیں ڈالنےکی سخت مذمت کی ہے ، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ آغا علی رضوی کا نام شیڈول فور میں ڈال کر گلگت بلتستان کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، آغا علی رضوی بلاتفریق گلگت بلتستان کے تمام عوام کے حقوق کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں، جن کا احترام تمام مسالک ، مکاتب اور سیاسی حلقے کرتے ہیں۔

انہوں نےکہاکہ آغا علی رضوی کو گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے موثر آواز بلندکرنے کے جرم میں ن لیگی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہاکہ آغا علی رضوی کو شیڈول فور جیسےبچکانہ ہھتکنڈو ں سے ڈرایا اور دھمکایا نہیں جاسکتاانہیں جتنا دبایا جائے گا وہ اتنا ہی ابھریں گے اور پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ عوام کے حقوق کیلئے فعال کردار اداکرتے نظر آئیں گے، اس سے قبل بھی ن لیگی حکومت ہمارے متعدد رہنمائوں کو شیڈول فورمیں ڈال کر آزما چکی ہے لیکن ان کے مقدر میں ناکامی کے سوا کچھ نہیں آیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree