Print this page

مدرسوں اور گھروں میں بیٹھنے سے کچھ نہیں ہوگا،شدید مشکلات کے باوجود علامہ راجہ ناصرعباس کی فعالیت قابل تحسین ہے، حسین الحسینی

05 اگست 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد) قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے صاحبزادے حسین الحسینی نےمجلس وحدت مسلمین کے تحت برسی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے مرکزی اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ شہید کے ماننے والے پیرو آج بھی حاضر ہیں، ان کی حاضری اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کا ویژن اور فکر زندہ ہے، امام خمینی نے کہا تھا کہ شہید کی فکر کو زندہ رکھیں، پاکستان کی سرزمین پر ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس کام کو آگے بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ مدرسوں اور گھروں میں بیٹھنے سے کچھ نہیں ہوگا، میدان عمل میں آنا ہوگا، اتحاد کا نعرہ بلند کرنا پڑے گا، میں تاکید کرتا ہوں کہ قائد شہید کے افکار کو زندہ رکھیں اور میدان میں حاضر رہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree