حمایت مظلومین کانفرنس میں شہید قائد ؒکے نظریاتی فرزندوں نے انکے رستے پر اپنے سفر کو عزم و حوصلے کے ساتھ جاری رکھنے کا عہد و پیمان کیا، نثار فیضی

09 اگست 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری تعلیم اور حمایت مظلومین کانفرنس کے چیئرمین نثار علی فیضی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنی بیان میں کہاہے کہ پروردگار کا شکر بجا لاتے ہیں کہ محمد و آل محمد ع کے صدقے میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی شایان شان طریقے سے منعقد ہوئی اور سرزمین پاکستان میں شہید کے نظریاتی فرزندوں نے انکے رستے پر اپنے سفر کو عزم و حوصلے کے ساتھ جاری رکھنے کا عہد و پیمان کیا۔ پروگرام میں ملک بھر سے آئے ہوئے قافلوں جن میں علمائے کرام، زعماۓ ملت، مرد و خواتین نے شرکت کر کے شہید سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ ہم تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یقینا یہ اجتماع آنے والی نسلوں کو شہید کی ذات اور انکے افکار سے متعارف کرانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ میں اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، معزز اراکین کابینہ بالخصوص برادر مہدی عابدی، برادر اسد نقوی، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ مختار امامی،برادر اقرار ملک، ڈاکٹر یونس، علامہ عبدالخالق اسدی، برادر علی احمر انکے بعد مرکزی کور کمیٹی کے اراکین بالخصوص برادر ظہیر کربلائی،برادر ارشاد بنگش، مولانا ضیغم، مولانا نیازنقوی، برادر اظہر کاظمی، مولانا علی شیر انصاری،برادر مسرور نقوی، برادر ظفر، برادر مدثر، برادر ظہیر نقوی، برادر ندیم ظفر راولپنڈی اور اسلام اباد ضلع کے مسئولین آقائے غلام محمد عابدی، آقائے محمد حسین شیرازی مرکزی آفس کا عملہ۔

 انکے علاوہ خاص طور پر شکریہ ادا کروں گا یوتھ کی کور کمیٹی کے اراکین جنھوں نے کاموں کو احسن طریقے سے انجام دیا ان میں برادر وفا عباس، برادر یاور، برادر شبیر، برادر علی رضا، برادر ناصر بلتی  اور مخصوصا برادر سجاد نقوی لاہور ، چینوٹ، فیصل اباد، کوہاٹ کے جوان دوست شامل ہیں۔ انکے ساتھ جامعہ ولایہ کے برادر حسن اور طلاب کہ جنھوں نے بے حد اہم زمہ داری یعنی طعام کو اپنے زمہ لیا اور بخوبی انجام دیا۔انکے علاوہ قابل زکر اور قابل ستائش کردار میڈیا کے دوستوں نے ادا کیا اور پروگرام کے انعقاد کو سوشل میڈیا، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا میں بھرپور طریقے سے نشر کیا برادر مظاہر شگری، برادر شجاعت، برادر وسیم، برادر احسن عباس اور دیگر کی کاوشیں بے حد نمایاں تھیں۔

انکے علاوہ صوبائی مسئولین علامہ اقبال بہشتی، علامہ مبارک موسوی اور انکی کابینہ بالخصوص ڈاکٹر افتخار، ملک ملازم حسین، برادر رائے ناصر اور برادر زاہد، اسی طرح علامہ اقتدار نقوی اور انکی ٹیم، علامہ مقصود ڈومکی اور انکی ٹیم غرض یہ کہ تمام احباب کا رول بے حد اہم تھا۔اسی طرح بے حد مشکور ہوں خیرالعمل فاؤنڈیشن کے احباب کا کہ جنھوں نے ماوی اور آل عمران کے ساتھ ملکر میڈیکل کی سہولیات فراہم کیں۔ آخر میں شعبہ خواتین کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ جنھوں نے کم وقت میں بھرپور کام کیا۔ممکن ہے کسی برادر کا نام یہاں بیان کرنے سے رہ جاؤں اسکے لیے معذرت خواہ ہوں پروردگار تمام دوستوں کو جنھوں نے جو بھی درمے دامے سخنے اپنا کردار ادا کیا سب کو اجر عظیم عطا فرمائے اور ہم سبکو شہید قائد کی یاد انکے افکار انکی سیرت پر چلتے ہوئے اس قوم کی خدمت کرنے اور اسی طرح ظہور امام زمان ع کی زمینہ سازی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree