ایم ڈبلیوایم کی جانب سے جشن عید سعید غدیرکا مذہبی جوش وخروش وعقیدت واحترام سے انعقاد

31 اگست 2018

وحدت نیوز( اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے 18ذی الحجہ یوم اعلا ن ولایت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑکے پر مسرت موقع پر جشن عید سعید غدیرملک بھر میں مذہبی جوش وخروش اورانتہائی عقیدت واحترام سےمنایاگیا، اس حوالے سے مرکزی سیکریٹریٹ میں محفل جشن وتقریب تقسیم اسناد منعقد کی گئی جس میں معروف شعراءو منقبت خواں حضرات نےنذرانہ عقیدت پیش کیا، جبکہ حمایت مظلومین کونفرنس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کارکنان وعہدیداران میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں، تقریب سے مرکزی رہنما نثار فیضی، علامہ عبدالخالق اسدی ، ظہیر الحسن و دیگر نے خطاب کیا۔مقررین نے یوم غدیر کے فلسفے اور اہمیت پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عید غدیر عیدوں کی عید ہے، اس روز خدانے اپنے دین کو کامل اور نعمتوں کو تمام کیااور رسول خداﷺ نے فرمان الہیٰ کی تعمیل کرتے ہوئے اپنی وصی ولی حضرت علی ؑ کی ولایت کا اعلان کیا۔

کراچی میں ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام ضلع ملیر، ضلع وسطی اور ضلع جنوبی نے علیحدہ علیحدہ جشن ولاءوغدیر فیسٹیولز کا انعقاد کیا، ضلع ملیر میں مین مرکزی روڈ جعفرطیار سوسائٹی پرجشن ولاءسے ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ غلام محمد فاضلی ، علامہ گلزار حسین شاہدی، احسن عباس رضوی، سعید رضوی نے خطاب کیا، جبکہ معروف منقبت خواں عمار عارف، مسلم عباس، عباس حسین، جری عباس ، وفا عباس نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا، جبکہ تقریب کے اختتام پر ننھے بچوں میں عیدی تقسیم کی گئی اور حاضرین کی لذیز پکوانوں سے تواضع کی گئی ۔

ایم ڈبلیوایم ضلع وسطی کی جانب سے انچولی سوسائٹی اور ایم ڈبلیوایم ضلع جنوبی کی جانب سے صوبائی سیکریٹریٹ سولجر بازار کے باہر غدیر فیسٹیولز کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں بچوں کیلئے آسکریم ،پاپ کارن کے اسٹالز، جھولوں کا اہتمام کیا گیا، جبکہ خواتین اور بچیوں کیلئےمہندی کے اسٹالز لگائے گئے تھے، بچوں میں عیدی بھی تقسیم کی گئی ،عید غدیر فیسٹیولز میں حاضرین کی مٹھائیوں اور گرماگرم لذید پکوانوں سے تواضع کا بھی اہتمام تھا،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن ، ناصر حسینی،، عسکری رضا، حسن رضا، رضوان پنجوانی ودیگر بھی موجود تھے۔

ایم ڈبلیوایم کی جانب سے ضلع نوابشاہ کی تحصیل 60میل،جام صاحب اور شکار پور میں بھی جشن عید غدیر کے موقع پر اجتماعات کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی، ان اجتماعات سے ایم ڈبلیوایم کی مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی، صوبائی سیکریٹری جنر ل علامہ مقصودڈومکی ، علامہ سجاد محسنی ودیگر نے خطاب کیا جبکہ مختلف منقبت خواں حضرات نے بارگاہ ولایت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree