Print this page

تجربوں کا وقت گذرچکا،حکومت رسمی بیانات کےبجائے عملی اقدامات کرےاور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے،علامہ راجہ ناصرعباس

24 نومبر 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد) مذہب اور قوم پرستی کے نام پر نفرتیں پھیلانے والے ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ۔آرمی چیف کی اسرائیل کو تسلیم نا کرنے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں ،لوئر اورکزئی اور چینی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے بزدل لوگ تھے، ان خیالات کا اظہارسربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشگردی کے واقعات کا مقصد عوام میں بے چینی اور مایوسی پھیلانا تھا کہ پاکستان میں کبھی امن قائم نہیں ہو سکتا۔حالیہ دہشگردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔بے گناہوں اور غریبوں پر حملہ کرنے والے دراصل درندے ہیں وطن پرستی یا مذہب کی آڑ میں بے گناہوں کے خون سے ہولی کھیلنے والوں سے حکومت آہنی ہاتھو ں سے نمٹے اورکزئی میں لوکل لوگوں کے ساتھ مل کر سیکورٹی کا میکینزیم بنایا جائے ۔حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی رٹ قائم رکھے اور شدت پسندوں سے مرعوب نا ہو ،اب تجربوں کا وقت گزر چکا ہے سیکورٹی اقدامات کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں حکومت رسمی بیانات کےبجائے عملی اقدامات کرےاور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

 ان کا مذید کہنا تھا کہ جو بھی دہشتگردی کے واقعات میں جان کی بازی ہارئے وہ ہمارے وطن کے بیٹے تھے شہیدوں کو مسلکوں او ر قوموں میں تقسیم نا کیا جائے،امت مسلمہ اگر بنی رحمت ﷺ کے پرچم تلے جمع ہوجائیں تو کامیابی یقینی ہے جو لوگ مسلمانوں میں تقسیم کی بات کرتے ہیں وہ اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہیں ۔ناموس رسالت کے نام پر ناموس رسالت کی تحریک کو نقصان پہنچایاگیا ہے ۔تمام مسلمان نبی اکرم ص کی حرمت پر جان دینے کے لئے تیار ہیں ۔ہم پوری امت کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں وحدت اور اتحاد کے ساتھ مل کر وطن عزیز کو بحرانوں سے نکالیںیمن ہو یا غزہ یا پھر کشمیر کے مظلومین ہم دنیا بھر کے مظلومین کے ساتھ ہیں ۔پاکستان کی پارلیمنٹ میں اسرائیل کے حق میں گفتگوہونا ایک المیہ سے کم نہیں تھا ۔جس نے عوام کو تذبذب میں ڈالا ہم آرمی چیف کے  اسرائیل کو تسلیم نا کرنے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں ان کے اس بیان سے عوام کے بہت سے خدشات اور پروپگنڈے دم توڑ گئے ہیں ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree