پرویز مشرف کی اسرائیل سے اچھائی کی امید رکھنا خام خیالی کےسوا اور کچھ نہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

23 فروری 2019

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اسرائیل کی اسلام دشمنی کسی سے پوشیدہ نہیں۔یہودی و نصاری امت مسلمہ کو نقصان پہچانے کا کوئی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔اسرائیل سے اچھائی کی امید رکھنا سوائے خام خیالی کے اور کچھ نہیں،انہوں نےپاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے ا س بیان پر کڑی تنقید کی جس میں سابق صدر نے کہا کہ بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل سے تعلقات بہتر کرنے ہوں گے۔

 علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اسرائیل سے تعلق کی بات نظریہ پاکستان کی نفی اور قائد اعظم کے فرمودات سے انحراف ہے۔ اسرائیل اور بھارت ایک ہی سکے کے دورُخ ہیں اور انہیں مسلمانوں کو معاشی و معاشرتی طور پر تباہ کرنے کے لیے امریکی آشیر باد حاصل ہے۔فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کی طویل فہرست بہت بھیانک ہے۔یہ تینوں ممالک عالمی دہشت گرد اور اپنے مفادات کے یار ہیں۔تاریخ گواہ ہے کہ ان کی دوستی سے کبھی کسی کو فائدہ نہیں پہنچا۔

انہوں نے کہا پاکستان کے مفادات کے خلاف اسرائیل نے ہمیشہ زہر اگلا ہے۔امریکہ مشرق وسطی میں اسرائیلی بالادستی کے خواب دیکھ رہا ہے اور جو لوگ اسرائیل سے دوستی کا راگ الاپنے میں مصروف ہیں وہ دراصل امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتا ہیں۔سابق صدر شاید ابھی تک اس مغالطے میں ہیں کہ پاکستان میں اقتدار کی راہ امریکی اطاعت کے بغیر ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق وزراء اعظم اور صدور کو چاہیے کہ وہ بیان جاری کرتے وقت قومی سلامتی جیسے حساس امور کو پیش نظر رکھیں۔ملک دشمن طاقتیں انہی بیانات کو بنیاد بنا کر پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان شخصیات کے خلاف حکومتی سطح پر فوری کاروائی کی ضرورت ہے جو پاکستان کے خلاف عالمی سازشوں کا حصہ ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree