Print this page

ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری سے ملاقات، وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی

17 مارچ 2019

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کی "وحدت اسلامی کانفرنس" کی دعوتی مہم پھر پور انداز میں جاری ہے۔ اس حوالے سے ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز چودھری سے ملاقات کی اور انہیں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ مارچ کے آخر میں ہونیوالے 3 روزہ مرکزی تنظیمی کنونشن اور انٹرا پارٹی الیکشن کے آخری دن بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے "وحدت اسلامی کانفرنس" کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں ملک بھر سے مختلف مکاتب فکر کے علماء و سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہونگے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، سیکرٹری جنرل سنٹرل پنجاب علامہ مبارک موسوی اور سیکرٹری سیاسیات سنٹرل پنجاب سید حسن کاظمی نے لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری سے ملاقات کی۔

ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے اسلام آباد میں 31 مارچ کو منعقدہ وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ پنجاب کی طرح ملک بھر میں دعوتی مہم بھر پور انداز میں جاری ہے۔ اس موقع پر اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اتحاد و وحدت کے فروغ کیلئے سرگرم ہے اور اس حوالے سے ہی وحدت اسلامی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اعجاز چودھری نے ایم ڈبلیو ایم کی وحدت کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو وژن بھی اتحاد امت ہے، عمران خان پاکستان میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree