Print this page

حسین شاہ کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہیں، کوئٹہ انتظامیہ سے ایک سریاب روڈ پر سیکورٹی رٹ قائم نا ہو سکی،علامہ احمد اقبال رضوی

26 مارچ 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) کوئٹہ سریاب روڈ پر سرعام ٹارگٹ کلنگ کی واردتیں لمحہ فکریہ ہیں ۔سید حسین شاہ کی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت کی شدید مذمت کرتے ہیں پے در پے واقعات کے باوجود کوئٹہ انتظامیہ سے ایک سریاب روڈ پر سیکورٹی رٹ قائم نا ہو سکی، دہشت گرد بلاخوف خطر سڑکوں پر چوکیوں کو باوجود اسلحہ سے لیس پھرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

 انہو ں نے کہا کہ کہاجا رہا ہے کہ بلوچستان میں کوئی نوگو ایریا نہیں رہا لیکن دیکھنے میں یہ آیا کہ آئے روز صوبائی دارلحکومت میں دہشت گرد کسی نہ کسی شہری کو خون میں نہلا کر با آسانی فرار ہوجاتے ہیں شہر میں موجودجا بجا چوکیاں صرف شہریوں کو تنگ کرنے اور مال بردار گاڑیوں سے بھتہ لینے کا کارنامہ سرانجام دے رہی ہیں ۔بلوچستان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سید حسین شاہ کے قاتلوں کو فور ی طور پر گرفتار کیا جائے ۔اور شہید کے خاندان کی مالی سرپرستی کی جائے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree