مہنگائی کی چکی میں پسی عوام ادویات اور پیڑول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی متحمل نہیں ہو سکتی ،علامہ احمد اقبال رضوی

03 اپریل 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) حکومت کے عجلت میں فیصلے عوام کے لئے مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں ،ٹیکس چوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے ٹیکس چوروں کو ایمنسٹی اسکیموں کے زریعے ریلیف دینے کی بجائے غریب عوام کومہنگائی سے ریلیف دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں، ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی نے پٹرول اور ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کے لیے بے پناہ مشکلات پیدا کر دیں ہیں۔عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ مذید قیمتوں میں اس ہوشربا اضافے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اشیائے خورد و نوش کو براہ راست متاثر کرتی ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ فیصلے عجلت میں کرنے کی بجائے عوامی مشکلات کو پیش نظر رکھ کر کرے۔تحریک انصاف کی حکومت سے عوام کو بہت ساری توقعات وابستہ ہیں۔عوام کی امیدوں پر پانی نہ پھیرا جائے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ادویات اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف حکومتیں اپنے عوام کو بنیادی ضروریات زندگی پر سبسڈی فراہم کرتی ہیں۔ اگر موجودہ اضافہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے مطابق ہے تو پھر عوام کو سبسڈی دیتے ہوئے پٹرول کی قیمت کم ہونی چاہیے۔مجلس وحدت مسلمین حکومت کے کسی ایسے فیصلے کی قطعا تائید نہیں کرے گی جس سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ اور رہن سہن متاثر ہو۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree