Print this page

مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کوریلیف دینے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر رمضان المبارک میں خصوصی پیکچ کا اعلان کرے ، اسدعباس نقوی

11 اپریل 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) رمضان سے قبل ہوشربا مہنگائی نا قابل برداشت ہے ،حکومت ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کرے ،رمضان المبارک میں عوام کے لئے اشیاءخوردنوش کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے پسی ہوئی عوام کو مقدس مہینے میں ریلیف دینے کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر رمضان المبارک میں خصوصی پیکچ کا اعلان کرے ۔نئی حکومت سے عوام کو بہت امیدیں وابستہ ہیں حکومت بھی عوامی ایشوز پر سنجیدہ اقدامات کو ترجیح دے ۔ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے عام آدمی کی زندگی کو مذید مشکل بنادیا تھا تاہم وزیراعظم کی جانب سے پرانی قیمتوں پر ادویات کی فراہمی کا حکم قابل تحسین ہےمعاشی پالیسی کے ثمرات عام تاجر طبقے تک نہیں پہنچ سکے جس سے ان کی مشکلات دن بدن بڑھتی جارہی ہیں معاشی حالات کی بہتری کے لئے کئے جانے والے اقدامات ابھی ناکافی ہیں ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree